جسپریت بمراہ کا جلد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
جسپریت بمراہ کی جلد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی اطلاعات زیرگردش ہیں۔
بھارتی فاسٹ بولر فٹنس مسائل کا شکار ہیں، انگلینڈ سے چوتھے ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی مایوس کن رہی، وہ 33 اوورز میں صرف 2 وکٹیں لے پائے، ان کی رفتار پر بھی تشویش ظاہر کی جانے لگی، وہ اس میچ میں صرف ایک بار ہی 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرپائے، بمرا معمولی انجری کا بھی شکار دکھائی دیے، پہلے ہی ٹیم مینجمنٹ نے فٹنس مسائل کی وجہ سے انھیں احتیاط سے استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا ، سیریز داؤ پر لگتی دیکھ کر چوتھے ٹیسٹ میں آرام دینے کے بجائے میدان میں اتارا گیا۔ سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے کہا کہ مجھے لگتا ہے آنے والے ٹیسٹ میچز میں آپ بمرا کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھیں گے، ہوسکتا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ لے لیں، جسمانی طور پر بمرا تھک رہے ہیں، دھیمی گیند کر رہے ہیں، آپ ان کی اس ٹیسٹ میں رفتار دیکھیں، میں سمجھتا ہوں کہ وہ خوددار بندے ہیں، جب دیکھیں گے کہ 100 فیصد پرفارم نہیں کر پا رہے، ملک کو جتوا نہیں رہے تو وہ خود ہی کھیلنے سے انکار کردیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔