بھارتی ٹیم کی خراب پرفارمنس پر ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سے استعفے کا مطالبہ ہونے لگا
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کی حالت زار پر ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔
رواں دورے میں پہلے میچ میں شکست کے بعد مہمان ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرے میچ میں فتح حاصل کی تھی، تیسرے ٹیسٹ کے آخر میں رویندرا جڈیجا کی بھرپور مزاحمت کے باوجود بھارتی ٹیم کو شکست ہوگئی۔
چوتھے میچ میں بولنگ انتہائی مایوس کن رہی، شائقین ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو اس ناقص کارکردگی کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔
ایک صارف نے گمبھیر سے کہا کہ اس سے پہلے انھیں کمر پر لات مارکر بھگا دیا جائے وہ خود سامنے آئیں اور ایسی پرفارمنس پر مستعفی ہوں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
انگلش بلے باز جو روٹ، سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ دوسرے سب سے زیادہ رنز (13409) بنانے والے بلے باز بن گئے۔
جو روٹ نے یہ کارنامہ مانچیسٹر میں بھارت کے خلاف جاری سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انجام دیا۔
کھیل کے تیسرے روز جو روٹ نے 11 رنز سے اننگز کا آغاز کیا اور 30 کے انفرادی اسکور پر بھارت کے راہول ڈراوڈ کو پیچھے چھوڑا۔ اگلی ہی گینڈ پر کوور پر سنگل لے کر وہ جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر جیک کیلس سے آگے نکل گئے۔
بعد ازاں 120 رنز پر انہوں نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو تیسرے نمبر پر دھکیل کر دوسرا نمبر حاصل کر لیا۔ جس وقت انہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا اس وقت رکی پونٹنگ کمنٹری بکس میں موجود تھے اور انہوں نے آن ایئر جو روٹ کو مبارکباد دی۔
انگلینڈ کے مڈل آرڈر بلے باز کو بھارت کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑنے کے لیے 2512 رنز درکار ہیں۔
چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جو روٹ نے 150 رنز بنا کر واشنگٹن سندر کی گیند پر اسٹمپ ہوئے۔