ایشیا کپ امارات میں شیڈول، وکرانت گپتا بھارتی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ 2025 کا انعقاد بھارت کی میزبانی میں یو اے ای میں ہوگا جس کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے کردی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کی تصدیق کر رہا ہوں جو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہوگا۔
تاہم ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان بھارت کو ہضم نہ ہوا، اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے اپنے ہی کرکٹ بورڈ کو لتاڑ دیا۔
اسپورٹس پروگرام کے دوران وکرانت گپتا نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا بھارت اب کرکٹ کا سپر پاور نہیں رہا؟ آپ کی کسی کے سامنے چل ہی نہیں رہی ہے۔
وکرانت گپتا کا کہنا تھا کہ بی سی سی نے یوٹرن لیا ہے، پہلے وہ کہہ رہے تھے کہ ہم نہیں جائیں ڈھاکہ اور آج کہہ رہے ہیں کہ ہم آن لائن میٹنگ میں حاضر ہوجائیں گے۔
واضح رہے ایشیا کپ میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان، بھارت، یو اے ای اور عمان کو گروپ ’اے‘ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ گروپ ’بی‘ میں شامل ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارتی ٹیم کو وزارت خارجہ سے پاکستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت مل گئی
کراچی:بھارتی ٹیم کو وزارت خارجہ سے پاکستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت مل گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی ایشیا کرکٹ کپ شیڈول کا آخری مسودہ تیار کرنے میں مصروف ہے۔
پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ اور عمان کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گی۔
یو اے ای ایشیا کپ 2025 کی میزبانی کے لیے مظبوط امیدوار ہے، ایشیا کپ کا حتمی شیڈول آئندہ 48 گھنٹوں میں جاری ہونے کا امکان ہے۔