جنوبی افریقہ، آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، اہم آل راؤنڈر کی ٹیم میں واپسی
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
انگلینڈ نے جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اہم آل راؤنڈر کو ٹیم میں واپس بلالیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں تبدیلیاں کی ہیں۔
آل راؤنڈر سیم کرن کو اوپنر بین ڈکٹ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ بین ڈکٹ کو آرام دیا گیا ہے۔
England welcome back all-rounder for the first time in nearly a year ahead of the T20Is against South Africa and Ireland ????https://t.
سیم کرن 2025 میں پہلی مرتبہ انگلینڈ کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے اپنا آخری وائٹ بال میچ نومبر 2024 میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران کھیلا تھا۔
ٹیم میں دوسری تبدیلی میتھیو پوٹس کی صورت میں ہوئی ہے جنہیں کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں ڈرہم کی نمائندگی کرنے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
اسکواڈ برائے جنوبی افریقہ سیریز:
ہیری بروک (کپتان)، ریحان احمد، جوفرا آرچر، ٹام بینٹن، جیکب بیتھل، جوس بٹلر، برائیڈن کارس، سیم کرن، لیام ڈاسن، ول جیکس، ثاقب محمود، جیمی اوورٹن، عادل رشید، فل سالٹ، جیمی اسمتھ، لیوک ووڈ
اسکواڈ برائے آئرلینڈ سیریز:
جیکب بیتھل (کپتان)، ریحان احمد، سونی بیکر، ٹام بینٹن، جوس بٹلر، جورڈن کاکس، سیم کرن، لیام ڈاسن، ٹام ہارٹلی، ول جیکس، ثاقب محمود، جیمی اوورٹن، عادل رشید، فل سالٹ، لیوک ووڈ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ ٹیم میں
پڑھیں:
آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر کا کونسا نمبر؟
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی۔ بھارت کے ابھیشیک شرما کا پہلا نمبر برقرار۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے فل سالٹ اور جوس بٹلر ایک ایک درجہ بہتری کے بعدبالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے بابر اعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 26 ویں اور محمد رضوان 5 درجے تنزلی کے بعد 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے صاحبزادہ فرحان 18 درجے بہتری کے ساتھ 56 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے صائم ایوب 5 درجے تنزلی کے بعد 46 ویں جبکہ حسن نواز 12 درجے تنزلی کے بعد 47 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ دوسری جانب بھارت کے ورون چکرورتی ٹی ٹوئنٹی بولرز میں نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی سے 3 درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن چھین لی اور اب جیکب ڈفی دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے سفیان دستور چار درجے بہتری سے 11 ویں اور ابرار احمد 11 درجے بہتری کے ساتھ 16 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے ہاردک پانڈیا سرفہرست ہیں۔