آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں ہیتھر نائٹ نے انگلینڈ کو بنگلادیش کیخلاف شکست سے بچالیا۔

گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو بنگلادیشی ٹیم پچاسویں اوور میں 178 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

سبحانہ موستاری نے 60 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ربیعہ خان جارحانہ 43 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے صوفی ایکلیسٹون نے تین، چارلی ڈین، ایلس کیپسی  اور لنسے اسمتھ نے دو دو جبکہ لورین بیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ ویمنز کو 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا رہا اور اس کی آدھی ٹیم صرف 78 رنز پر پویلین واپس لوٹ چکی تھی۔

تاہم ہیتھر نائٹ ایک اینڈ سے وکٹ سنبھالے رہیں اور 103 رنز پر چھٹی وکٹ گرنے کے بعد چارلی ڈین نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے جیت کی راہ ہموار کردی۔

انگلینڈ ویمنز نے ہدف 46.

1 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ہیتھر نائٹ 79 اور چارلی ڈین 27 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں۔ کپتان نتالی اسکیور برنٹ 32 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

بنگلادیش ویمنز کی جانب سے فہیمہ خاتون نے تین، معروفہ اختر نے دو جبکہ سنجیدہ اختر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہیتھر نائٹ

پڑھیں:

ورلڈ پولو چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست

امریکا میں ایف آئی پی ورلڈ پولو چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست ہوگئی۔

پاکستان کو پہلے میچ میں فرانس نے بیس ۔ چودہ سے شکست دی، چار چکروں پر مشتمل میچ کے ابتدا میں پاکستان نے سبقت لی مگر فرانس نے کم بیک کیا۔

پہلے چکر میں پاکستان کو آٹھ ۔ چھ کی برتری حاصل تھی، دوسرے چکر میں اسکور فرانس کے حق میں بارہ ۔ نو ہوگیا۔

تیسرے چکر کے اختتام پر فرانس کو سولہ ۔ بارہ کی برتری حاصل تھی۔

ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم راجہ ارسلان، ابرہیم خلیل اور ثاقب خاکوانی پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ کل ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ پولو چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست
  • ویمنز ورلڈکپ: پہلی فتح کی تلاش میں سرگرداں پاکستان کا آج دفاعی چیمپئن سے مقابلہ
  • ویمنزکرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سےہرادیا
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ،بھارت  نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
  • آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: بھارت کا پاکستان کو جیت کےلیے248رنز کا ہدف
  • آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر انڈیا کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ویمنز ورلڈکپ: پاکستان کی دعوت پر بھارت کی بیٹنگ جاری
  • ویمنز ورلڈکپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، بھارتی کپتان کا مصافحے سے انکار