انگلینڈ اور ویلز کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواﺅں اور موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
انگلینڈ اور ویلز کے مختلف علاقوں میں آج سے کل شام تک 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواﺅں اور موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کیساتھ زرد موسم کی وارننگ جاری کر دی گئی.
برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کے مختلف علاقے تیز ہواﺅں اور بارش کے باعث متاثر ہو سکتے ہیں‘ زرد وارننگ کے تحت موسمی حالات کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں پر معمولی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مغربی ساحل کیساتھ جنوبی انگلینڈ تا مانچسٹر تک کے علاقوں‘ ساحلی اور پہاڑی مضافات پر بھی 60 میل فی گھنٹہ سے 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی‘ بعض علاقو ں میں ہواﺅں کی رفتار 45 سے 55 میل فی گھنٹہ تک بھی ہو سکتی ہے۔
پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ نقل و حمل کے ذرائع میں موسمی اثرات کے باعث تاخیر ممکن ہے۔
میٹ آفس کے ڈپٹی چیف میٹرولوجسٹ اسٹیفن کوچر نے کہا کہ آج سے تیز مغربی یا جنوب مغربی ہوائیں جنوب مغربی انگلینڈ اور ویلز کے ساحلی علاقوں تک پہنچیں گی اور پھر اندرون ملک پھیل جائیں گی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے آج رات سے 19 ستمبر تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے آج رات سے 19 ستمبر تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارشیں بھی برس سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات بحیرہ عرب سے درمیانی شدت کی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی جس سے خیبرپختونخوا میں 16 ستمبر سے 19 ستمبر کے درمیان دیر چترال کوہستان شانگلہ بونیر مالاکند کوہاٹ سمیت مختلف مقامات پر وقفہ وقفہ سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 15 سے 19 ستمبر کے دوران کشمیر میں راولا کوٹ، ہٹیاں بالا، کوٹلی، بھمبر، میر پور اور ملحقہ علاقوں میں تیز بارش برس سکتی ہے جبکہ گکگت بلتستان میں دیا میر استور غذر سکردو گلگت گانچھےاور شگر میں بارش برسے گی۔اسلام اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 16 سے 19 ستمبر کے دوران راولپنڈی، اٹک، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، لاہور، فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ، سمیت وسطی پنجاب کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب کے کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش بھی برس سکتی ہے۔سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
پاکستان نے پاک بھارت میچ میں مصافحہ کرنے سےمنع کرنے والے میچ ریفری کو اپنی ہوم سیریز سے بھی نکالنے کے لیے خط لکھ دیا
مزید :