WE News:
2025-08-08@21:50:18 GMT

چالاک ریچھ کی انٹری: دروازے کا ہینڈل گھما کر گھر میں داخل

اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT

چالاک ریچھ کی انٹری: دروازے کا ہینڈل گھما کر گھر میں داخل

امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ٹیلیورائیڈ میں ایک سیاہ ریچھ نے اپنی ذہانت سے سب کو حیران کردیا۔ محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے جاری کی گئی سیکورٹی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ریچھ رات کے وقت ایک گھر کے باہر ٹہلتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

حیرت انگیز منظر اس وقت سامنے آیا جب ریچھ 2 پاؤں پر کھڑا ہوا، دروازے کا ہینڈل گھمایا اور نہایت آسانی سے گھر کے اندر داخل ہو گیا، جیسے یہ روز کا معمول ہو۔

مزید پڑھیں: ریچھ کو کھانا کھلانے کی کوشش، موٹرسائیکل سوار کی جان لے گئی

حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جنگلی جانور انسانی بستیوں میں خوراک کی تلاش میں کتنی مہارت سے داخل ہو سکتے ہیں۔

محکمہ جنگلی حیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے دروازے، کھڑکیاں اور کوڑے دان مکمل طور پر بند رکھیں، کیونکہ ریچھ جیسے جانور یاد رکھ سکتے ہیں کہ خوراک کہاں سے ملی تھی اور دوبارہ واپس آ سکتے ہیں۔

یہ واقعہ نہ صرف حیران کن ہے بلکہ ایک سنجیدہ یاددہانی بھی کہ جنگلی حیات اور انسانی آبادکاری کے درمیان فاصلہ رکھنا کیوں ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی ریاست چالاک ریچھ کی انٹری ریچھ شہر ٹیلیورائیڈ کولوراڈو.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی ریاست ریچھ کولوراڈو

پڑھیں:

ہم غزہ کے بارے مزید انتظار نہیں کر سکتے، اقوام متحدہ

ورلڈ فوڈ پروگرام کی سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ آسمان سے گرائی گئی امداد غزہ کی پٹی میں بڑھتے ہوئے قحط کو کسی طور روک نہیں سکتی! اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی سربراہ سنڈی مکین نے غزہ کی پٹی میں وسیع قحط اور بھوک کی ابتر صورتحال کے بارے سختی کے ساتھ خبردار کیا ہے۔ اس حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سنڈی مکین کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کی پٹی میں بڑھتے قحط کو آسمان سے گرائی جانے والی امداد کے ذریعے کسی صورت نہیں روک سکتے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کی سربراہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں 5 لاکھ لوگ بھوک کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ ان تک خوراک پہنچانے کا واحد راستہ "زمینی" ہے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی سربراہ نے زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ اب ہم مزید انتظار نہیں کر سکتے، کیونکہ غزہ خوراک اور وقت کی شدید قلت کا شکار ہو چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ریمبو اور صاحبہ کے بیٹے کی ڈراموں میں انٹری ؛ مداحوں نے کیا مشورہ دے ڈالا ؟
  • کیا آپ ان پتھروں میں چھپی بکری کو تلاش کر سکتے ہیں؟ 98% لوگ ناکام ہو جاتے ہیں۔
  • اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا نیا ماڈل متعارف کرادیا
  • امریکا سے حالیہ تجارتی معاہدے خطے میں ترقی و خوشحالی کا نیا باب کھول سکتے ہیں، بلاول بھٹو
  • کشمیر میں کتابوں پر پابندی عائد کرنے سے حقائق مٹ نہیں سکتے، میرواعظ عمر فاروق
  • ہم غزہ کے بارے مزید انتظار نہیں کر سکتے، اقوام متحدہ
  • اداکار انور علی کی طبیعت ناساز، لاہور کے نجی اسپتال میں داخل
  • شہناز گل کی طبعیت ناساز، اسپتال میں داخل
  • ریچھ کو کھانا کھلانے کی کوشش، موٹرسائیکل سوار کی جان لے گئی