جنوبی افریقا کیخلاف ریکارڈ ساز فتح، انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ بدل دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
کراچی:
انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو سب سے بڑے مارجن سے شکست دیکر ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔
اتوار کو روز باؤل میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 342 رنز کے بھاری فرق سے شکست دے دی۔ یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی کامیابی ہے۔
انگلینڈ نے 415 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کو صرف 72 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ اس سے قبل سب سے بڑی فتح کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا، جس نے 2023 میں سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دی تھی۔
یہ انگلینڈ کی ون ڈے تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی بھی ہے جس نے 2018 میں آسٹریلیا کے خلاف 242 رنز سے جیت کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
انگلینڈ کی اننگز میں جیکب بیتھل نے شاندار 110 رنز 82 گیندوں پر بنائے جبکہ جو روٹ نے 96 گیندوں پر 100 رنز کی کلاسک اننگز کھیلی۔ اوپنر جیمی اسمتھ نے 62 اور کپتان جوز بٹلر نے صرف 32 گیندوں پر جارحانہ 62 رنز اسکور کیے۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن انگلش باؤلرز کے سامنے مکمل طور پر ناکام رہی۔ کوربن بوش 20 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ پوری ٹیم 20.
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 9 اوورز میں 18 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ لیگ اسپنر عادل رشید نے 3 شکار کیے جبکہ برائیڈن کارس نے 2 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کو ریکارڈ ساز کامیابی دلائی۔
آخری میچ میں بدترین شکست کے باوجود جنوبی افریقا نے سیریز 1-2 سے جیت لی، پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 5 رنز سے شکست دی تھی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا انگلینڈ نے
پڑھیں:
بابر اعظم کا نیا ریکارڈ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
پاکستانی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔بابر اعظم نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 50 سے رنز کی اننگز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بابر اعظم نے یہ کارنامہ لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سر انجام دیا۔بابر اعظم نے اس میچ میں 36 گیندوں پر 51 رنز اسکور کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی 40 ویں نصف سنچری مکمل کی۔اس سے قبل انہوں نے 39 ویں نصف سنچری کے ساتھ ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے بعد بابر اعظم مختصر فارمیٹ کی ٹیم سے باہر تھے۔ایشیا کپ 2025 میں ناکامی کے بعد بابر اعظم کو جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔