Nawaiwaqt:
2025-10-23@07:10:05 GMT

نصرت بھٹو کی برسی آج منائی جائیگی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

نصرت بھٹو کی برسی آج منائی جائیگی

لاہور (نامہ نگار) سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کی 14 ویں برسی آج 23 اکتوبر کو منائی جائیگی۔ سابق گورنر پنجاب، مخدوم سید احمد محمود نے بیگم نصرت بھٹو کی 14 ویں برسی کے موقع پر اْنہیں شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو صرف ایک عظیم سیاسی رہنما ہی نہیں بلکہ جمہوریت کی ایک روشن علامت، صبر و استقامت کی زندہ تصویر اور عوامی حقوق کی بے باک وکیل تھیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نصرت بھٹو

پڑھیں:

وزیراعظم ہاؤس میں پہلی بار دیوالی منائی گئی: شہباز شریف نے کیک بھی کاٹا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس میں پہلی بار دیوالی کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی، وزیراعظم نے ہندو برادری کے ہمراہ دیوالی کا کیک بھی کاٹا۔

میڈیاذرائع کے مطابق پہلی بار وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کے حوالے سے تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی گئی،، شہباز شریف نے دیوالی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دیوالی خوشی، امن اور رواداری کا خوبصورت پیغام ہے، قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان تک ہر شعبے میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے، تعلیم اور صحت کے شعبے میں اقلیتوں کی نمایاں خدمات ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں میں اقلیتوں کی نمائندگی موجود ہے، قومی اسمبلی، سینیٹ سمیت تمام اسمبلیوں میں اقلیتوں کی نمائندگی موجود ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • مادرِ جمہوریت نصرت بھٹو کو دنيا سے رخصت ہوئے 14 برس بیت گئے
  • مصری فوج صومالیہ جائیگی
  • بولان، شہداء چھلگری کی دسویں برسی کا انعقاد
  • لیاری کے ساتھ مذاق کیوں؟
  • ہندو برادری نے دیوالی منائی سپیکر قومی اسمبلی کی مباکباد
  • جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما اسد اللہ بھٹو جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے سابق نائب امیر گل رحیم خان کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کے بعد دعا کررہے ہیں
  • گل رحیم خان نے مجاہدانہ زندگی گزاری‘اسد اللہ بھٹو
  • نوجوان ووٹرز :سیاست اور جمہوریت کی نئی طاقت
  • وزیراعظم ہاؤس میں پہلی بار دیوالی منائی گئی: شہباز شریف نے کیک بھی کاٹا