2025-07-22@23:46:51 GMT
تلاش کی گنتی: 26

«ضرورت پڑی تو»:

    ضرورت پڑی تو واشنگٹن دوبارہ حملہ کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملے کی دھمکی دے دی۔ ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کا دفاع کرتے ہوئے تہران کو متنبہ کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو واشنگٹن دوبارہ حملہ کرے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ٹرمپ نے دعوی کیا کہ امریکی فضائی حملے ایران کی جوہری تنصیبات کو صفح ہستی سے مٹا چکے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو امریکا دوبارہ حملہ کرنے میں ہچکچاہٹ نہیں کرے گا۔ٹرمپ کا...
    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملے کی دھمکی دے دی۔ ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کا دفاع کرتے ہوئے تہران کو متنبہ کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو واشنگٹن دوبارہ حملہ کرے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی فضائی حملے ایران کی جوہری تنصیبات کو “صفحۂ ہستی سے مٹا چکے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو امریکا دوبارہ حملہ کرنے میں ہچکچاہٹ نہیں کرے گا۔ ٹرمپ کا یہ بیان ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کے اس اعتراف کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکی و اسرائیلی...
    اپنی ایک پریس کانفرنس میں ھاکان فیدان کا کہنا تھا کہ ترکیہ، شام کی وحدت اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کیلئے پُرعزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج دوپہر کو انقرہ میں اپنے سلواڈورین ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں تُرک وزیر خارجہ "ھاکان فیدان" کہا کہ ترکیہ، شام کی وحدت اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل، شام کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری، دہشت گردی سے پاک شام چاہتی ہے لیکن اسرائیل، السویداء صوبے پر اپنے حملوں کے ذریعے استحکام کے عمل کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ شامی باغیوں کی حامی تُرک حکومت کے وزیر خارجہ...
    ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے اور امریکا اس حوالے سے کسی بھی خطرے کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکا اسرائیل کے دفاع میں مدد فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پر حالیہ اسرائیلی حملوں میں واشنگٹن ملوث نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے اور امریکا اس حوالے سے کسی بھی خطرے کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ایران کے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی امید رکھتے ہیں تاکہ خطے میں امن...
    تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)ایران کی فوج نے اسرائیل کو حملے کی براہ راست دھمکی دے دی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے یہ بیان "مقدس دفاع کے آٹھ جلدوں پر مشتمل انسائیکلوپیڈیا کی نقاب کشائی کی تقریب میں میں شرکت کے دوران دیا۔(جاری ہے) ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر حالات نے تقاضا کیا تو ایرانی مسلح افواج اسرائیل کے خلاف نئی فوجی کارروائیاں کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل نے کوئی تزویراتی غلطی کی تو اسے مناسب جواب دیا جائے گا۔اس سے قبل اسرائیل...
    وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے، ابھی تو ابتدا ہوئی ہے ہم انتہا تک پہنچائیں گے، لائن آف کنٹرول عبور کرنی پڑی تو کرجائیں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے وزرا حکومت کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھارت نے شرانگیزی کرتے ہوئے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا، آزاد کشمیر حکومت اپنے زخمی شہریوں کی دیکھ بھال کررہی ہے، ہم بھارتی جارحیت سے نپٹنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر نے عالمی مبصرین کو ریاست کے دورے کی دعوت دیدی چوہدری انوار الحق نے کہا کہ بھارت کو جواب دیں گے اور لائن آف کنٹرول عبور کرنی پڑی تو...
    اپوزیشن ممبران نے کہا وفاقی حکومت کو بھی چاہیے کہ عملاً پوری قوم اور تمام جماعتوں کو جمع کر کے قومی بیانیہ بنائے۔ عمران خان سمیت تمام سیاسی قائدین کے ساتھ بیٹھ کر قوم کو یکجا کر کے قومی پالیسی بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن ممبران گلگت بلتستان اسمبلی کا ایک ہنگامی اجلاس اپوزیشن چیمبر میں ہوا ہے۔ جس میں متحدہ اپوزیشن کے ممبران نے شرکت کی جس کی صدارت اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ انڈیا کی جانب سے رات کے اندھیرے میں عام شہریوں پر حملہ سنگین جرائم اور قابل مذمت عمل ہے۔ مودی ہندوتوا کے فلسفے پر جارحیت کو مزید بڑھا کر اپنی جنگی جنونیت کی تسکین کے لئے پورے خطے کو جنگ...
    شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرنیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت جنگ نہیں ہوگی اور نہ بھارت ہمارا پانی روک سکتا ہے۔ اگر بھارت نے پانی روکنے کیلئے کوئی ڈیم بنانے کی کوشش کی تو سخت ایکشن لینا پڑے گا۔  بہترین سفارتکاری کی وجہ سے سعودی عرب، یو اے ای، قطر سمیت یورپی ممالک بھی پاکستانی بیانیے کی حمایت کررہے ہیں۔ پہلگام کے واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت مودی حکومت عالمی برادری کو پیش نہیں کرسکی۔ پہلگام واقعہ پر انڈیا کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ مودی نے یہ ڈرامہ بھارتی علاقہ بہار میں ہونے والے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے رچایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں...
    شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ نہیں ہوگی اور نہ ہی بھارت ہمارا پانی روک سکے گا، پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے متعلق عالمی برادری نے پاکستان کے بیانیے کی حمایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو اے پی سی بھی بلا لیں گے۔ اپنے آبائی حلقے شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ نہیں ہوگی اور نہ ہی بھارت ہمارا پانی روک سکے گا، پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے متعلق عالمی برادری نے پاکستان کے بیانیے کی حمایت کی ہے۔ ...
    ویب ڈیسک: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی صورتحال کیلئے تیار ہے، پاکستان پر کوئی حملہ ہوا تو پھر جنگ ہی ہوگی۔  وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک انٹرویو کے دوران پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کسی بھی صورتحال کیلئے تیار ہے، بھارت جو کرے گا اسے ویسا ہی جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حملے کو تنازع بنانا پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ کا باعث بن سکتا ہے، دنیا کواس بات کی فکرہونی چاہیے کہ دونوں ممالک کے پاس جوہری ہتھیار ہیں۔  بجلی چوری کے خلاف لیسکو کا بڑا آپریشن، 35 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پاکستان پر...
    حر جماعت کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو ضرورت پڑی تو حر فورس فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے بارڈر پر کھڑی ہوگی، اور ہو سکتا ہے بارڈر بھی کراس کر جائیں۔ انھوں نے یہ بات موجودہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر رد عمل دیتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا کہ کوئی بھی ہمارے وطن کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، حر جماعت کسی بھی قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت تنازع: ہم کراچی سے گلگت تک ہائی الرٹ ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف ان کا کہنا تھا کہ کہیں سے بھی ایڈونچر ہوا تو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروائے جانے پر برہم ہوگئے۔عمر ایوب نے بیوروکریسی کو تڑی لگاتے ہوئےکہا بیوروکریسی یاد رکھے بانی پی ٹی آئی دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے تو انہیں جا جا کر معافیاں مانگنی پڑیں گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ وہ یہاں عدالت سے انصاف مانگنے آئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی اُن کے رفقا اور اہلِ خانہ سے ملاقات کروانے کے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا جارہا۔  عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ کہتی ہے ان کے بس میں کچھ نہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ چیف جسٹس اپنی رٹ...
    میرپورخاص میں حاملہ بیوی اور دو بچوں کو آگ لگا کر قتل کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم میں بتایا ہے کہ اس نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کیا، بچوں نے چیخ پکار کی تو ان کے ہاتھ پاوں باندھ کر جھونپڑی کو ہی آگ لگا دی۔ حاملہ بیوی اور دو بچوں کو آگ لگاکر قتل کرنے والے ملزم کو عدالت نے مزید 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔میرپورخاص میں جوڈیشل مجیسٹریٹ کی عدالت میں گرفتار ملزم کو پیش کردیا گیا، ملزم کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ میرپور خاص: شوہر نے حاملہ بیوی کو بچوں سمیت زندہ جلادیاگرفتار شوہر نے اعترافِ جرم میں بتایا کہ اُس نے اپنی 45 سال...
    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگر فارم 47 والے باہر جاکر مہنگائی کم ہونے کا کہیں تو انہیں جوتے پڑیں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس کی جانب سے ہمارے ارکان کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے، احمد چٹھہ کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ یہ بھی پڑھیں ملک میں مارشل لا نافذ، پولیس تشدد سے آج ہماری ایک کارکن کی موت واقع ہوئی، عمر ایوب انہوں نے کہاکہ ہم انتخابات جیت کر آئے ہیں فارم 47 والے نہیں ہیں، پولیس کی جانب سے حملوں کے دوران ہارٹ اٹیک سے ہمارے دو کارکنان انتقال کرچکے ہیں۔ عمر ایوب نے کہاکہ...
    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر نے کہا ہے کہ بڑا احتجاج کب کرنا ہے، اس کا فیصلہ بانی نے کرنا ہے، احتجاج کسی وقت بھی کرسکتے ہیں ، لانگ مارچ کی کال دینی پڑی تو 24 گھنٹےمیں تیاریاں کرلیں گے۔ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء و چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ ہم نے بھی مذاکرات کرکے دیکھ لیے ہیں کوئی نتیجہ نہیں نکلا اب بس احتجاج کا آپشن ہی بچتا ہے۔ جنید اکبر نے کہا کہ میں نے جلسے کے دوران گولیاں ساتھ لانے کا نہیں کہا تھا،کہا تھا کہ گولیاں کھانے کی تیاری کے ساتھ آئیں گے، احتجاج...
      ٭پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑارہے گا اور بھارتی جبرواستبدادکے خلاف ان کے جائزاورحق پر مبنی مقصدکی حمایت کرتا رہے گا، اس میںکوئی شک نہیں کہ کشمیرایک دن آزادہوگا ٭پاک فوج مکمل عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ قوم کی حاکمیت اور سرحدی سا لمیت کا دفاع کرے گی، کسی بھی جارحیت کا جواب بغیر کسی تاخیر کے دیا جائے گا(آرمی چیف) یوم یکجہتی کشمیر پر مظفرآباد کا دورہ (جرأت نیوز )چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑارہے گا اور بھارتی جبرواستبدادکیخلاف ان کے جائزاورحق پر مبنی مقصدکی حمایت کرتا رہے گا، اس میںکوئی شک نہیں کہ کشمیرایک دن آزادہوگااورمرضی کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا۔آئی ایس پی...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیر کی خاطر 3 جنگیں لڑیں، مزید 10جنگیں لڑنا پڑیں تو لڑیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مظفر آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف جموں و کشمیر یادگار گئے اور وہاں شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے شہداء کی بے مثال قربانیوں کو سراہا۔ جنرل سید عاصم منیر نے کشمیر میں جاری مشکل آپریشنل حالات میں متعین افسران اور فوجیوں کی غیر متزلزل لگن، پیشہ ورانہ برتری اور جنگی تیاری کی بھی تعریف کی۔ انہوں...
    مظفرآباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ عاصم منیر کاکہنا ہے کہ پاکستان نے کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، اگر مزید دس جنگیں بھی لڑنی پڑیں تو دریغ نہیں کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کرتے ہوئے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جہاں انہوں نے جموں و کشمیر یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ جنرل عاصم منیر نے کشمیر میں تعینات افسران اور جوانوں کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاریوں کی تعریف کرتے  ہوئے کہا کہ دشمن کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیر کی خاطر 3 جنگیں لڑیں، 10 مزید لڑنی پڑی تو لڑیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مظفر آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف جموں و کشمیر یادگار گئے اور وہاں شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے شہدا کی بے مثال قربانیوں کو سراہا۔ جنرل سید عاصم منیر نے کشمیر میں جاری مشکل آپریشنل حالات میں متعین افسران اور فوجیوں کی غیر متزلزل لگن، پیشہ ورانہ برتری اور جنگی تیاری کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے فوجیوں...
    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیر کی خاطر ہم نے تین جنگیں لڑی ہیں، 10 جنگیں بھی لڑنا پڑیں تو لڑیں گے، بلاشبہ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سپہ سالار نے یادگار شہدا پر فاتحہ پڑھی اور پھول رکھے۔ یہ بھی پڑھیں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم شہباز شریف آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے...
     مظفر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر  نے  مظفرآباد, آزاد کشمیر  دورے پر کشمیری عمائدین اور ویٹرنز سے اہم خطاب کیا ہے ۔ آرمی چیف نے خطاب میں کہا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر اور پاکستان کا  رشتہ لازم و ملزوم ہے، کشمیر کل بھی اور آج بھی پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا۔آزادی کی شمع، کشمیریوں کی ایک پیڑھی دوسری پیڑھی کے حوالے کرتی چلی آ رہی ہے۔اگر ہم متحد اور مضبوط رہیں  تو ہم ہر مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے کشمیر کی سر زمین کو قدرتی حسن...
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم جعلی حکمرانوں کے گلے پڑیں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نامکمل پارلیمنٹ سے کالے قوانین پاس کر رہی ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو تمام غیر قانونی ہتھکنڈوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے: بیرسٹر سیفمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کو پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم کے خلاف...
    وزیراطلاعات پنجاب کا وزیراعلیٰ کے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے پختونوں کی غیرت پر سیاہ دھبہ ہے۔ ہمیں لیکچر دیا جاتا ہے کہ پختون غیرت مند قوم ہے بہن بیٹی کو عزت کی نظر سے دیکھتے ہیں، لیکن وزیراعلیٰ کے پی کے پختون خواتین کے لیے بھی باعث شرمندگی اور ندامت کا عملی نمونہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تمہیں شرم دلا کر تھک چکے ہیں، تم جنگلی جانور ہو اور جانور ہی رہنا۔ عظمیٰ بخاری کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مریم نواز سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تم ایک...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جنوری2025ء) مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ نے انکشاف کیا ہے کہ نگران دور میں خیبرپختونخواہ کے خزانے میں تنخواہوں کے پیسے بھی نہیں تھے، اب صوبے کے خزانے میں 3ماہ کی ایڈوانس تنخواہ بھی پڑی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ ہماری حکومت آنے سے قبل خیبرپختونخواہ خزانہ میں تنخواہ جتنے فنڈز نہ ہونے کی باتیں زبان زدعام تھی، وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کی ہدایات تھی کہ کم از کم دو ماہ تنخواہ کے فنڈز خزانے میں ہونے چاہئیں، اب خیبرپختونخواہ حکومت کے خزانے میں 3ماہ کی ایڈوانس تنخواہ بھی پڑی ہوئی ہے۔ صوبائی حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویژن کی جانب...
۱