Islam Times:
2026-07-24@12:28:59 GMT

ضرورت پڑی تو اے پی سی بھی بلا لیں گے، رانا تنویر حسین

اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT

ضرورت پڑی تو اے پی سی بھی بلا لیں گے، رانا تنویر حسین

شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ نہیں ہوگی اور نہ ہی بھارت ہمارا پانی روک سکے گا، پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے متعلق عالمی برادری نے پاکستان کے بیانیے کی حمایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو اے پی سی بھی بلا لیں گے۔ اپنے آبائی حلقے شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ نہیں ہوگی اور نہ ہی بھارت ہمارا پانی روک سکے گا، پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے متعلق عالمی برادری نے پاکستان کے بیانیے کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے میں پاکستان ملوث ہونے کے ثبوت مودی حکومت عالمی برادری کو پیش نہیں کر سکی، ہماری کامیاب خارجہ پالیسی نے مودی سرکار کو گھنٹے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے،انڈیا کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ مودی نے یہ ڈرامہ بہار الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے رچایا۔

وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی سے پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا، کئی ممالک کے سربراہان اور وفود کا پاکستان کے دورے کرنا کامیاب خارجہ پالیسی کا ثبوت ہیں، چائنہ، سعودی عرب، قطر ،سویٹزر لینڈ سب پاکستان کے ساتھ ہیں جو اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ پارلیمنٹ پوری قوم کی نمائندگی کرتی ہے وہاں اس پر بحث ہو جائے تو اچھی بات ہے، اس قسم کے ماحول میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے یہ طریقہ دنیا بھر میں ہے، ضرورت پڑی تو اے پی سی بھی بلا لیں گے، مودی بری طرح پھنس چکا ہندوستان کو 10 مرتبہ سوچنا پڑے گا کہ اب وہ کیا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور متحد ہے، پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ جنگ نہیں ہوگی، پاکستان کی کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے کی مکمل تیاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا کردار واضح ہے، وزیراعظم
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا