ہم نہیں آئیں گے، پی ٹی آئی کا پاکستان بھارت کشیدگی پر بریفنگ میں شرکت سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی پاک بھارت کشیدگی پر وفاقی حکومت کی بریفنگ میں نہیں جائے گی۔
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل س میں کرپشن کے جرم میں اپنی قید کے دوران ہی ٹی آئی کے بیشتر فیسلے خود کرتے ہیں تاہم انہوں نے پارٹی پر اپنا کنٹرول رکھنے کے لئے اپنے وفاداروں کی ایک سیاسی کمیتی بھی بنا رکھی ہے، اس "سیاسی کمیٹی" کے اتوار کو میدیا کو جاری کئے گئے ایک "اعلامیے" میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کی پاکستان انڈیا کشیدگی کے متعلق بریفنگ میں شرکت نہیں کرے گی۔
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا
اعلامیے میں ایک طرف کہا گیا ہے کہ وہ وفاقی حکومت کی بریفنگ مین نہیں جائیں گے، اس کے ساتھ ہی یہ جملہ بھی شامل کیا گیا ہے کہ بانی نےقومی یکجہتی، اتحاد اور داخلی استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے اور دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کو آل پارٹیزکانفرنس بلانی چاہیے تھی، تمام قومی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جاتا۔ حکومتی وزیر کی طرف سے یک طرفہ بریفنگ دی جا رہی ہے۔
9سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم عمر گرفتار
واضح رہے کہ کشیدگی کی صورتحال پر بریفنگ کا مقصد پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کو کشیدگی کی صورتحال کے ھقائق سے آگاہ کرنا ہے۔ یہ بریفنگ ٹیکنیکل نویعت کی ہے اور اس میں مسلح افواج کے ادارہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل بریفنگ دیں گے اور وزیر اطلاعات رسماً ان کے ساتھ بیٹھیں گے۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قومی سلامتی کی صورتِ حال پر بریفنگ میں بلایا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی آج بھی مقبول لیڈر ہیں:مسرت چیمہ
یہ پہلا موقع نہین ہے جب پی ٹی آئی اجتماعی قومی مفاد کے اہم ترین مواقع پر قوم کے ساتھ شریک نہیں ہو رہی۔ پہلے بھی کئی کروشل مواقع پر ایسا ہو چکا ہے۔
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :