کشمیر کی خاطر 10مزید جنگیں لڑنی پڑیں تو لڑیں گے،آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
٭پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑارہے گا اور بھارتی جبرواستبدادکے خلاف ان کے جائزاورحق پر مبنی مقصدکی حمایت کرتا رہے گا، اس میںکوئی شک نہیں کہ کشمیرایک دن آزادہوگا
٭پاک فوج مکمل عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ قوم کی حاکمیت اور سرحدی سا لمیت کا دفاع کرے گی، کسی بھی جارحیت کا جواب بغیر کسی تاخیر کے دیا جائے گا(آرمی چیف) یوم یکجہتی کشمیر پر مظفرآباد کا دورہ
(جرأت نیوز )چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑارہے گا اور بھارتی جبرواستبدادکیخلاف ان کے جائزاورحق پر مبنی مقصدکی حمایت کرتا رہے گا، اس میںکوئی شک نہیں کہ کشمیرایک دن آزادہوگااورمرضی کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر یادگار پر پہنچ کر شہدا کے یادگار پر پھول چڑھائے اور شہدا کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے کشمیر میں چیلنجنگ آپریشنل حالات کے باوجود تعینات افسروں اور سپاہیوں کی غیر متزلزل لگن، پیشہ ورانہ عمدگی اور جنگی تیاری کی تعریف کی۔ انہوں نے ان کے بلند حوصلے اور چوکسی کی تعریف کی اور آپریشنل تیاری کو بلند رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ کسی بھی دشمنانہ اشتعال انگیزی کا مقابلہ کیا جا سکے۔آرمی چیف نے مسلح افواج کی جنگی تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور یہ یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی جارحیت کا جواب بغیر کسی تاخیر کے دیا جائے گا۔ انہوں نے پاکستان آرمی کے عزم کو دہراتے ہوئے کہاکہ ہم قوم کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں پوری قوت کے ساتھ مصروف ہیں۔بعدازاں، آرمی چیف نے کشمیر کے اہم شخصیات اور بزرگوں سے ملاقات کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کیلئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔آرمی چیف نے کہاکہ بھارت کے مظالم اور بڑھتی ہوئی ہندوتوا انتہاپسندی کشمیری عوام کے عزم کو مضبوط کرتی ہے جو اپنے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ریاستی جبر و استبداد کے خلاف ان کے جائز اور حق پر مبنی مقصد کی حمایت کرے گا۔آرمی چیف نے کہاکہ کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیر کے عوام کی آزاد مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
پریانکا چوپڑا عالمی سازش کے خلاف مشن پر نکل پڑیں
بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا اور جان سینا کی فلم ’ہیڈز آف اسٹیٹ‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
اس فلم میں پریانکا چوپڑا عالمی سازش کے خلاف مشن پر ایکشن کرتی نظر آئیں گی۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم میں کامیڈی کا تڑکہ بھی ہوگا۔
بڑے پردے پر یہ فلم 2 جولائی کو ریلیز ہوگی جس میں پریانکا چوپڑا، جان سینا، ادریس ایلبر اور جیک کوائیڈ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ہدایت کاری ایلیا نیشولر نے کی ہے۔
ہیڈ آف اسٹیٹ کی کہانی امریکی صدر (جان سینا) اور برطانوی وزیر اعظم (ادریس ایلبر) کے گرد گھومتی ہے جو دشمن علاقے میں پھنس جاتے ہیں۔ پریانکا چوپڑا ایم آئی 6 ایجنٹ ’نوئل بِسے‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو ان دونوں رہنماؤں کو بچانے اور ایک بین الاقوامی سازش کو روکنے کی مہم پر نکلتی ہیں۔
ٹریلر میں مزاحیہ اور سنسنی خیز مناظر شامل ہیں، جن میں ہوائی جہاز پر حملہ، رہنماؤں کی جان بچانا، اور پھر دنیا کو بچانے کے لیے ان کا اتحاد دکھایا گیا ہے۔
ہیڈز آف اسٹیٹ 2 جولائی کو پرائم ویڈیو پر انگریزی کے ساتھ ہندی، تمل، تیلگو اور ملیالم زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔
یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا کے کیریئر میں سال 2025 خاص اہمیت رکھتا ہے۔ وہ جلد ہی ایس ایس راجمولی کی فلم SSMB29 میں مہیش بابو کے ساتھ نظر آئیں گی، جو ان کی تقریباً 20 سال بعد تیلگو سینما میں واپسی ہوگی۔ اس کے علاوہ وہ The Bluff اور Citadel سیزن 2 میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔