وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے، ابھی تو ابتدا ہوئی ہے ہم انتہا تک پہنچائیں گے، لائن آف کنٹرول عبور کرنی پڑی تو کرجائیں گے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے وزرا حکومت کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھارت نے شرانگیزی کرتے ہوئے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا، آزاد کشمیر حکومت اپنے زخمی شہریوں کی دیکھ بھال کررہی ہے، ہم بھارتی جارحیت سے نپٹنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر نے عالمی مبصرین کو ریاست کے دورے کی دعوت دیدی

چوہدری انوار الحق نے کہا کہ بھارت کو جواب دیں گے اور لائن آف کنٹرول عبور کرنی پڑی تو بھی عبور کرجائیں گے، پاک فوج بھرپور جواب دے گی اور دنیا دیکھے گی کہ جواب دیا گیا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہمیں اپنی افواج پاکستان اور ان کے سربراہان  پہ مکمل اعتماد ہے، ہم ذہنی اور جسمانی طور پر جنگ کے لیے ہردم تیار ہیں، پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوکر بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم اپنا جہادی کلچر واپس لائیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے جملہ فنڈز ایمرجنسی کے لیے مختص کر دیے گئے ہیں، بھارت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے دریاؤں کا پانی روک لیا ہے، ابھی تو ابتدا ہوئی ہے ہم انتہا تک پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی لڑائی ہے ڈارون روک کر ان کا جواب دیا جا رہا ہے، سنگین حالات سے نپٹنے کے لیے رضاکاروں کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آزاد کشمیر بھارت پاکستان پاکستان آرمی لائن آف کنٹرول.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت پاکستان پاکستان ا رمی لائن ا ف کنٹرول کے لیے نے کہا

پڑھیں:

قوم یوم استحصال منا رہی‘ مخصوص گروہ ملک کیخلاف سازشوں میں مصروف: عظمیٰ بخاری

لاہور (نوائے وقت رپورٹ +نیوز رپورٹر+ کلچرل رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریکِ انصاف کے ناکام لانگ مارچ اور محدود شرکت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیچاری عالیہ حمزہ کو 4 ، 5 گاڑیوں کے ساتھ ٹریفک روک کر ویڈیوز بنانا پڑ رہی ہیں اور اْسے تاریخی ریلی قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ افسوسناک بھی ہے اور مزاحیہ بھی۔ بجائے اس کے کہ لاکھوں کارکن دکھائے جائیں، بہن عالیہ ٹریفک کے ساتھ کلپ بنا رہی ہیں۔ پورے مارچ میں صرف پندرہ لوگ ہیں، اور وہی 'خان تیرے چاہنے والے' کہلا رہے ہیں۔ عوام نے اس تماشے کو سنجیدہ نہیں لیا۔ سائیڈوں سے گاڑیاں گزار کر اپنے راستے بنا رہے تھے، کیونکہ انہیں معلوم ہے یہ صرف ویڈیو شو ہے۔ اگر ویڈیوز ہی بنانی ہیں تو کم از کم عوامی حمایت تو دکھائیں۔ صرف ٹریفک بلاک کر کے احتجاج کا دعویٰ نہ کریں۔ یہ تماشے اب عوام پر اثر انداز نہیں ہوتے، عوام باشعور ہو چکے ہیں اور اب جھوٹے نعروں کے پیچھے نہیں چلتے۔ علاوہ ازیں یوم استحصال کی تقریب سے خطاب میں وزیر اطلاعات و ثقافت نے کہا ہے کہ 5 اگست کا دن ہر پاکستانی کے لیے اتنا ہی تکلیف دہ ہے جتنا کسی کشمیری کے لیے ہے۔ یہ دن بھارتی ظلم، بربریت اور مودی سرکار کی فاشسٹ سوچ کا ثبوت ہے۔ کشمیری قوم نہ جھکی ہے، نہ کبھی جھکے گی۔ ان کے عزم، حوصلے اور قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے اور اب بھارت کے ظلم کے مٹنے کا وقت آ چکا ہے۔7 مئی کو بھارت نے ناپاک جسارت کی، لیکن ہم نے چند گھنٹوں میں دشمن کو منہ کی کھانے پر مجبور کر دیا۔ بھارت اس وقت دنیا میں سفارتی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔ جب نواز شریف اور شہباز شریف نے عالمی سطح پر آواز بلند کی تو کشمیر کا مقدمہ کبھی نظر انداز نہیں ہونے دیا۔ عظمٰی بخاری نے یاد دلایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی یہ ماننے پر مجبور ہوا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، جس کا حل ضروری ہے۔ اگر بھارت نے دوبارہ کشمیر پر ناپاک جسارت کی تو پاکستان دنیا کو یہ سچ بتانے میں دیر نہیں کرے گا۔ شرپسند عناصر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب قوم یومِ استحصال کشمیر منا رہی ہے تو ایک مخصوص گروہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ ریاست پاکستان اتنی طاقتور ہے کہ چند گھنٹوں میں اپنے سے چھ گنا بڑے دشمن کو پسپا کر سکتی ہے۔ ریاست کو چند شرپسند عناصر سرنگوں نہیں کر سکتے، قوم متحد ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو فتنہ اور شرپسند سیاست سے دور رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  •  اسرائیلی وزیراعظم نے پاکستان کیخلاف بھارت سے گٹھ جوڑکراعتراف کرلیا
  • ہوا بازی سیاحت کی لائف لائن ہے، ایوی ایشن ورکنگ گروپس قائم کیے جا رہے ہیں، رانا ثنا اللہ
  • بھارتی ریاست بہار کے الیکشن سے پتا چلے گا کہ بھارتی عوام کیا سوچتے ہیں، عبدالباسط
  • مودی اور نیتن یاہو کی پالیسیوں میں تشویشناک مماثلت ہے.عاصم افتخار
  • سٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ حد عبور کرنے پر وزیراعظم کا اطمینان: اسلام آباد میں شدید بارش، نگرانی کیلئے کمیٹی قائم
  • تنازع جموں و کشمیر کا منصفانہ حل
  • کینیڈا اور مصر کے پاکستانی قونصل خانوں میں یوم استحصال کشمیر پر تقاریب
  • قوم یوم استحصال منا رہی‘ مخصوص گروہ ملک کیخلاف سازشوں میں مصروف: عظمیٰ بخاری
  • مسلح افواج پاکستان ہماری محافظ ہیں ، وزیراعظم آزاد کشمیر 
  • آج کا دن بھارتی ظلم، بربریت اور مودی سرکار کی فاشسٹ سوچ کا ثبوت ہے