چیزیں بگڑتی ہیں تو خطہ ہی نہیں دنیا پر اثرات پڑیں گے؛ خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی صورتحال کیلئے تیار ہے، پاکستان پر کوئی حملہ ہوا تو پھر جنگ ہی ہوگی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک انٹرویو کے دوران پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کسی بھی صورتحال کیلئے تیار ہے، بھارت جو کرے گا اسے ویسا ہی جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حملے کو تنازع بنانا پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ کا باعث بن سکتا ہے، دنیا کواس بات کی فکرہونی چاہیے کہ دونوں ممالک کے پاس جوہری ہتھیار ہیں۔
بجلی چوری کے خلاف لیسکو کا بڑا آپریشن، 35 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار
خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پاکستان پر کوئی حملہ ہو تو ظاہر ہے پھر جنگ ہوگی، بھارت کوپیغام ہے ہمارے مسائل بہت سنجیدہ ہیں، انہیں مذاکرات سے حل کرسکتے ہیں، چیزیں بگڑتی ہیں تو خطہ ہی نہیں دنیا پر اثرات پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی توجہ دنیا کے فلیش پوائنٹس پر ہے، اگر وہ مداخلت کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف کہا کہ
پڑھیں:
دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، عطا تارڑ
فائل فوٹووفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے تدارک کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں، ہم واحد ملک ہیں جہاں اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب، رنگ اور نسل نہیں ہوتی، پاکستان دنیا کے لیے دہشتگردی کے خلاف ایک شیلڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف نیا اقدام، پیغام امن کا اعلان کر رہا ہوں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بلوچستان میں حالیہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، بلوچستان میں دہشتگردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کا واقعہ ہوا ہے۔