ضرورت پڑی تو اسرائیل پر نیا حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں، ایران
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)ایران کی فوج نے اسرائیل کو حملے کی براہ راست دھمکی دے دی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے یہ بیان "مقدس دفاع کے آٹھ جلدوں پر مشتمل انسائیکلوپیڈیا کی نقاب کشائی کی تقریب میں میں شرکت کے دوران دیا۔
(جاری ہے)
ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر حالات نے تقاضا کیا تو ایرانی مسلح افواج اسرائیل کے خلاف نئی فوجی کارروائیاں کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل نے کوئی تزویراتی غلطی کی تو اسے مناسب جواب دیا جائے گا۔اس سے قبل اسرائیل حالیہ دنوں میں یہ اشارہ دے رہا تھا کہ اگر امریکا کے ساتھ مذاکرات ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے میں ناکام رہے تو وہ ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔