پاکستان ترغیبات کے باوجود صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے پر کبھی آمادہ نہیں ہوا، خامنہ ای
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف نہایت قابل ستائش قرار دے دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ایکس پر ایک پیغام میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف قابل تحسین رہا ہے، جب کہ اسلامی ممالک کو ہمیشہ صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے ترغیبات دی جاتی رہی ہیں، پاکستان ان ترغیبات سے کبھی متاثر نہیں ہوا۔
Pakistan’s stance on the Palestinian issue has been very commendable.
— Khamenei.ir (@khamenei_ir) May 26, 2025
انہوں نے کہا کہ جب دنیا میں جنگ پسند عناصر کے پاس جنگیں اور تنازعات پیدا کرنے کے بے شمار محرکات موجود ہیں، ایسے میں امتِ مسلمہ کے تحفظ کا واحد راستہ مسلم اقوام کا اتحاد ہے۔
خامنہ ای نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عالمِ اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں حالات اس حد تک بگڑ چکے ہیں کہ یورپ اور امریکا میں لوگ اپنی حکومتوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، لیکن انہی حالات میں بعض مسلم حکومتیں صہیونی حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں۔
Conditions in #Gaza have deteriorated to such an extent that people in Europe and the US are holding protests against their governments. But in these same circumstances, some Muslim governments are standing with the Zionist regime.
— Khamenei.ir (@khamenei_ir) May 26, 2025
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی مؤثر اور مشترکہ کوششیں صہیونی حکومت کے غزہ میں جرائم کو روکنے کے لیے ضروری ہیں۔
ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران اور پاکستان ایک دوسرے کی کئی شعبوں میں مدد کر سکتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی شعبوں سمیت باہمی تعلقات میں جامع وسعت آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے خاتمے پر خوش ہیں، اور امید رکھتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازعات حل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی دنیا کے مستقبل کے بارے میں پرامید ہیں، اور بہت سی پیش رفت اس امید کی تصدیق کرتی ہیں۔
آیت للہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ گرم جوش اور برادرانہ رہے ہیں، ایران پر صدام کی مسلط کردہ جنگ کے دوران پاکستان کا قابل تحسین مؤقف ان برادرانہ تعلقات کی واضح مثال ہے۔
Post Views: 4ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خامنہ ای نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان میں اسرائیل کوتسلیم کرنے والے عبرت کا نشان بنیں گے ،ضیاالدین
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کرنے والے حکومتی وزراء اور نام نہاد دانشواروںکے بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عبرت کا نشان بنیں گے۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سوچ رکھنے والے لوگ پاکستان کے نظریے اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیمات سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ امریکا کی پشت پناہی میں اسرائیل، فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے، ہزاروں خاندان تباہ ہو چکے ہیں، لاکھوں مظلوم مسلمان شہید ہو چکے ہیں۔ ایسی دہشت گرد اور نسل پرست ریاست کو تسلیم کرنا انسانیت، اسلام اور پاکستان کے مفاد کے سراسر خلاف ہے۔ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے زور دیا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے واضح الفاظ میں اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اصولی موقف اپنایا تھا اور آج بھی ان کے پاکستان میں اسرائیل سے محبت کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں۔ جماعت اسلامی اس معاملے پر کسی قسم کی سودے بازی یا خاموشی کو غداری تصور کرتی ہے۔انہوں نے اسلامی ممالک، بالخصوص پاکستان کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جاری صہیونی جارحیت اور اس کی امریکی حمایت کے خلاف کھل کر دوٹوک اور واضح موقف اختیار کریں۔ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی، اسلامی اخوت اور انسانی ہمدردی کا تقاضا ہے کہ اسرائیل کے خلاف عالمی سطح پر مضبوط آواز بلند کی جائے۔