غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال، 73 فیصد نے موزوں ملک قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پراعتماد بحال ہوگیا ہے اور 73 فیصد نے پاکستان کو موزوں ملک قرار دے دیا ہے۔
اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) نے منگل کو پرسیپشن اینڈ انویسٹمنٹ سروے کا نتیجہ دو سال بعد جاری کردیا۔
سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بہتر جگہ ہے ملٹی نیشنل کمپنیوں نے او آئی سی سی آئی سروے پاکستان میں سرمایہ کاری بارے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
سروے رپورٹ کے مطابق 2023 کے مقابلے 2025 میں غیرملکی سرمایہ کاروں کااعتماد 61 فیصد سےبڑھ گیاہے، غیرملکی سرمایہ کاروں نے روپے کی قدر میں بہتری اورمعاشی استحکام کوحوصلہ افزا قرار دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے بنگلا دیش، ویتنام اور فلپائن ممالک سے درجہ بندی میں بہتر ہے، پاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کی پیرنٹ کمپنیوں نے مزید سرمایہ کاری کا عندیہ دیدیا۔
پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کیلئے سٹرکچرل رکاوٹوں کوختم کرنا ہوگا، سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں موجود 35ملٹی نیشنل کمپنیوں نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پر ترجیح دی۔
رپورٹ کے مطابق ٹیکس ری فنڈ کی رقم واپسی پر پانچ سال کا عرصہ لگ جاتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سروے میں 58 میکرو اکنامک اعشاریوں میں بہتری کے ثمرات آئندہ تین سالوں میں نظر آئیں گے۔
عالمی میڈیا کی منفی رپورٹنگ پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے فیصلوں کواثرانداز کرتی ہےسروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ٹیکسوں کا بڑھتا ہوا بوجھ اور توانائی اخراجات کاروبار کیلئے چیلنج ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملکی سرمایہ کاروں غیرملکی سرمایہ سرمایہ کاری پاکستان میں غیر ملکی
پڑھیں:
ملکی معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے، ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری
وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ملکی معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی،،،،،رپورٹ کے مطابق معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے، معاشی سرگرمیاں مستحکم رہیں، آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مضبوط معاشی کارکردگی کا اعتراف ہے
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے زرعی شعبے کو 430 ارب روپے کے نقصانات کا تخمینہ ہے، جولائی تا اگست بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.4 فیصد اضافہ ہوا۔
معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق آٹو موبائل، سیمنٹ اور تعمیراتی شعبے میں نمایاں بہتری آئی، سیمنٹ کی ملکی کھپت 15 فیصد اور برآمدات21 فیصد بڑھیں۔
ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق ستمبر2025 میں سالانہ افراطِ زر 5.6 فیصد ریکارڈ کی گئی، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوئیں، آئندہ مہینوں میں مہنگائی 5 سے 6 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا اگست وفاقی آمدن میں231 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاایف بی آر کی ٹیکس وصولی 12.5 فیصد بڑھ کر 2884 ارب روپے رہی، مالیاتی خسارہ ختم ہو کر 1509 ارب روپے سرپلس میں تبدیل ہوا۔
معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 594 ملین رہا، ستمبر میں 110 ملین ڈالر سرپلس رہا، برآمدات 6.5 فیصد بڑھ کر 7.9 ارب ڈالر اور درآمدات 8.3 فیصد بڑھ کر 15.4 ارب ڈالر رہیں۔
رپورٹ کے مطابق ترسیلاتِ زر 8.4 فیصد اضافہ کیساتھ 9.5 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، غیر ملکی سرمایہ کاری 34 فیصد کم ہو کر 569 ملین ڈالر رہی، زرمبادلہ کے ذخائر 19.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
ماہانہ معاشی آوٹ لک رپورٹ کے مطابق مالیاتی شعبے میں پالیسی ریٹ11 فیصد پر برقرار ہے، ستمبر 2025 میں73 ہزار 545 پاکستانیوں کو بیرونِ ملک روزگار کے مواقع ملے۔
احساس پروگرام کے تحت 322.6 ملین روپے کے 5370 بلاسود قرضے دیئے گئےجولائی تا اگست بی آئی ایس پی کے تحت 14.63 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی۔