آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ کے صابر شہید اسٹیڈیم میں ’معرکہ حق بنیان مرصوص‘ کے عنوان سے عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے خطاب کرتے ہوئے اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دیا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کا اعلان کیا۔

جلسے میں وزرائے حکومت، سابق وزرائے اعظم، سیاسی و مذہبی رہنما، سول سوسائٹی، اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسہ گاہ ’پاکستان زندہ باد‘ اور ’پاک فوج زندہ باد‘ کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ: پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ گئی، وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر نے جلسے سے خطاب میں پونچھ کے عوام کی محرومیوں کے ازالے کے لیے ایک ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیکج اتحادی حکومت کی مکمل حمایت اور تعاون کا نتیجہ ہے۔

میں پاکستان کی تمام سیاسی قیادت وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ کرنے پر پوری کشمیری قوم اور قیادت کی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ،وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق pic.

twitter.com/vEKfkcmr1R

— WE News (@WENewsPk) September 21, 2025

چوہدری انوارالحق نے کہاکہ آزاد کشمیر کے عوام ہمیشہ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ ہمیں قابض افواج اور محافظ افواج کے فرق کو واضح طور پر سمجھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے حالیہ دنوں میں لیپہ سیکٹر میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جو ہماری بہادری اور مستعدی کا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے پر وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو کشمیری عوام کی جانب سے مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان کا عالمی سطح پر اثر و رسوخ بڑھے گا اور مسئلہ کشمیر کو مزید پذیرائی حاصل ہوگی۔

انہوں نے اس پر طنزیہ انداز میں کہا کہ بھارت کے تجزیہ کاروں پر موت کی سفیدی چھا گئی ہے۔

انہوں نے فلسطینی عوام کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے ان کے پیچھے پاکستان جیسی مضبوط فوج موجود نہیں، مگر کشمیری عوام خوش قسمت ہیں کہ انہیں ایسی دفاعی قوت حاصل ہے جس نے ہمیشہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

جلسے میں سابق وزرائے اعظم سردار عتیق احمد، سردار یعقوب، راجا فاروق حیدر اور سردار تنویر الیاس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری یاسین، جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار حسن ابراہیم، موسٹ سینیئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، فیصل ممتاز راٹھور، جاوید اقبال بڈھانوی، سردار عامر الطاف، جاوید بٹ سمیت کئی اہم سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہمارا محافظ، آزاد کشمیر میں افراتفری پیدا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، سردار عتیق

جلسے میں عوام کی جانب سے افواجِ پاکستان کو ’معرکہ حق‘ میں کامیابی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور اتحاد و یگانگت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے خطاب کے آخر میں کہاکہ پاکستان سے ہماری محبت اور وفا غیر مشروط ہے، اور یہ تعلق ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔ دشمن اگر پھر آیا تو ہم اندر گھس کر ماریں گے۔ ہمیں ہر سازش کو سمجھنا اور اس کا متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد چوہدری انوارالحق معرکہ حق جلسہ نعروں کی گونج وزیراعظم آزاد کشمیر وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد چوہدری انوارالحق معرکہ حق جلسہ نعروں کی گونج وی نیوز معرکہ حق عوام کی پاک فوج

پڑھیں:

کشمیری عوام نے اپنی آزادی، عزت اور شناخت کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں

ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے کوئٹہ کے میڈیکل کالج میں زیرِ تعلیم کشمیری طلباء سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری طلباء اپنی مظلوم قوم کے نمائندے ہیں جن کے کندھوں پر ایک عظیم قومی اور اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے اپنی آزادی، عزت اور شناخت کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جنہیں دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے کوئٹہ کے میڈیکل کالج میں زیرِ تعلیم کشمیری طلباء سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری طلباء اپنی مظلوم قوم کے نمائندے ہیں جن کے کندھوں پر ایک عظیم قومی اور اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ آپ جہاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے آئے ہیں وہاں آپ کی یہ ذمہ داری بھی ہے کہ اپنی قوم کی اس جدوجہدِ آزادی کی نمائندگی کریں جو گزشتہ 78 برسوں سے بھارتی جابرانہ قبضے اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف جاری ہے۔ کشمیری عوام نے اپنی آزادی، عزت اور شناخت کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جنہیں دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری طلباء کو اپنی تعلیمی مصروفیات کے ساتھ ساتھ تحریکِ آزادی کشمیر کوبھی اجاگر کرنا ہو گا تاکہ اقوامِ عالم کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کا کھل کر ساتھ دیں۔ حریت رہنما نے اس موقع پر پاکستان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف کشمیریوں کا مخلص دوست اور پشتبان ہے بلکہ دنیا کا واحد ملک ہے جو ہر فورم پر جموں و کشمیر کے مسئلے کو بھرپور انداز میں اجاگر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ہمیشہ مملکتِ خداداد پاکستان کے شکرگزار رہیں گے جس نے ہر سطح پر تحریکِ آزادی کشمیر کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے شہید رہنما ڈاکٹر غلام قادر وانی کو شاندار خراج عقیدت
  • کشمیری عوام نے اپنی آزادی، عزت اور شناخت کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں
  • 14نومبر کوحیدر آبا ئی پاس پرتاریخی جلسہ ہوگا‘تحریک تحفظ آئین
  • جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے تمام حلقوں سے انتخاباات میں حصہ لے گی، ڈاکٹر مشتاق خان
  • آزاد کشمیر کی سیاست میں غیر یقینی صورتحال برقرار، 72 گھنٹے اہم
  • پی پی اور ن لیگ کی سیاسی کشمکش؛ آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی تاخیر کا شکار
  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں ڈیڈ لاک برقرار، آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی تاخیر کا شکار
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر، وجہ سامنے آگئی
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر کی وجہ سامنے آگئی
  • آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں ٹیکنالوجی انقلاب، 100 آئی ٹی سیٹ اپس کی تکمیل