اسلام آباد:

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسائل حل کیے بغیر دنیا کا امن ادھورا ہے۔

عالمی یومِ امن پر پیغام جاری کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ عالمی یومِ امن محض جنگ نہ ہونے کا نہیں، انصاف و مساوات کے فروغ کا دن ہے، پاکستان عالمی و علاقائی امن میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے دنیا کی متحارب قوتوں کے ساتھ متوازن تعلقات ہیں اور عالمی برادری پاکستان کو مسائل کے حل کا شریکِ کار تسلیم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن اور انصاف کے لیے آواز بلند کی ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے عالمی امن کے لیے جرات مندانہ کردار ادا کیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ امن مشنز میں پاکستان کی طویل خدمات ہیں، پاکستان نے آفات اور تنازعات کے متاثرین کی ہمیشہ مدد کی، نوجوان نسل کو برداشت، رواداری اور مکالمے کی اقدار اپنانا ہوں گی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دنیا ہتھیاروں کے بجائے مکالمے اور تعاون کو ترجیح دے، پاکستان پرامن، انصاف پر مبنی اور پائیدار دنیا کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: صدر مملکت نے کہا کہ

پڑھیں:

صدر آصف علی زرداری 3 روزہ سرکاری دورے پر دوحا پہنچ گئے

صدرِ مملکت آصف علی زرداری 3 روزہ سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحا پہنچ گئے۔

حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سینئر قطری حکام اور دوحا میں پاکستان کے سفیر نے صدرِ مملکت اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کو گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے مراکش کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

صدرِ مملکت اپنے دورۂ قطر کے دوران عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے، جہاں وہ اپنے کلیدی خطاب میں عالمی برادری کو سماجی ترقی، جامع معاشی نمو اور پاکستان کے سماجی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

صدر زرداری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سماجی تحفظ، غربت میں کمی اور کمزور طبقوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے پاکستان کے تجربات اور کامیابیوں پر روشنی ڈالیں گے۔

مزید پڑھیں: قطر میں عالمی اجلاس، صدر زرداری پاکستان کی ترجیحات اور پالیسی فریم ورک پیش کریں گے

اپنے خطاب میں صدرِ مملکت دوحا الائنس: سوشل پروٹیکشن اینڈ جابز کمپیکٹ کے آغاز کے لیے پاکستان کے کردار اور اقدامات پر گفتگو کریں گے۔ وہ اس بات پر بھی زور دیں گے کہ عالمی سماجی و ماحولیاتی تبدیلیوں کے لیے مالی وسائل کی فراہمی، ایس ڈی جی اسٹیمولس اور دیگر بین الاقوامی اقدامات کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔

صدر آصف علی زرداری اپنے دورے کے دوران مختلف عالمی و علاقائی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

دوحا صدر مملکت آصف علی زرداری قطر

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا وژن دوحہ اعلامیہ کی روح سے ہم آہنگ ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری
  • آئندہ 5 برسوں میں شرح خواندگی 90 فیصد تک بڑھانے اور ہر بچے کے اسکول داخلے کے لیے پرعزم ہیں: آصف علی زرداری
  • سماجی ترقی کا خواب غزہ میں نسل کشی کو نظرانداز کرکے پورا نہیں ہوسکتا، صدر مملکت کا دوحہ کانفرنس سے خطاب
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے
  • صدر آصف علی زرداری 3 روزہ سرکاری دورے پر دوحا پہنچ گئے
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے
  • صدر زرداری آج دوحا میں عالمی سربراہی اجلاس سے خطاب کرینگے
  • فلسطین کے مسئلہ پر پاکستان اور ترکیہ مل کر کام جاری رکھیں گے
  • اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مسئلہ فلسطین سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
  • صدر زرداری کل سے شروع ہونے والی دوحہ کانفرنس میں شرکت کرینگے