ترکیہ: پاکستانی سفارت خانے میں عالمی سیرت کانفرنس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انقرہ (رپورٹ: شبانہ ایاز) ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستان سفارتخانہ انٹرنیشنل اسٹڈی گروپ کے اشتراک سے عالمی سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔ کانفرنس میں بنگلا دیش کے سفیر ایم امان الحق، مالدیپ کے سفیر عبدالرحیم، سوڈان کے سفیر نادر یوسف التایب اور کراچی میں ترکیہ کے سابق قونصل جنرل جناب جمال سانگو سمیت امارات، ایران، آذربائیجان اور مصرکے سفارت کاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ممتاز اسکالروں نے فکر انگیز خطابات کیے،جن میں پروفیسر ڈاکٹر مرزاہان ہزال، ڈاکٹر شبان علی دوزگن اور پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید شامل تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے سفیر
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :