لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر ہوشربا ٹیکسز عوام کے لئے وبال جان بن چکے ہیں ، ایک لیٹر پٹرول پر 94.89روپے کا ٹیکس قابل مذمت ہے ، حکومت اپنے ٹیکسز کو نصف کرکے عوام کو ا ریلیف فراہم کر سکتی ہے ، اس سے معیشت اپنے پاوں پر ایک مرتبہ پھر سے کھڑی ہو جائے گی اور صنعتی جام پہہ چلنے لگے گا ۔

ملک کے اندر 6ہزار سے زائد بڑے یونٹس ایسے ہیں جو اپنی لاگت کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے بند ہو گئے ہیں،لاکھوں مزدور بے روزگار اور ان کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ چکی ہے جبکہ رہی سہی کسر سیلاب نے پوری کر دی ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں 30فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے ، عوام کو گرانفروش اور نا جائز منافع خور دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں ۔

حکومتی چیک اینڈ بیلنس قائم رکھنے اور عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے تمام دعوے محض سیاسی بیانات تک محدود ہیں۔ لوگ عملاً تباہ حال ہیں ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت ہر ایک سیلاب متاثرہ کی ایک ایک پائی کا ازالہ کرے اور آئندہ سیلاب کی روک تھام کے لئے ٹھوس حکمت عملی اختیار کی جائے ۔ محمدجاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ملک و قوم کی پائیدار ترقی و خوشحالی اور معاشی استحاکام کے لئے اداروں کے درمیان خود اعتمادی کی فضا ء قائم کرنا ہوگا ، آپسی چپقلش ملک و قوم کے لئے ٹھیک نہیں ۔

حالات تیزی کے ساتھ خراب ہو رہے ہیں ۔ دشمن قوتیں اندورنی انتشار اور افراتفری کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں۔ ملکی سرحدوں پر روازنہ حملے ہو رہے ہیں ، بھارت ظاہری جنگ نہ جیت سکا تو اس نے دہشت گردی کا راستہ اختیار کر لیا ہے ۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لئے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، مشورے اپنے پاس رکھیں:مریم نواز

پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، مشورے اپنے پاس رکھیں:مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز

ڈی جی خان (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، سندھ کا کیا حال ہے میں بات نہیں کرنا چاہتی، اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں ہم پنجاب کو سنبھال لیں گے۔ڈی جی خان میں الیکٹرو بس مںصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ مجھے کہا جارہا ہے کہ میں کیوں دنیا کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا رہی، میں نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے امداد کے لیے ہاتھ نہیں پھیلاں گی، کوئی باعزت شخص امداد مانگنے کی بات کیسے کرسکتا ہے؟ مجھے کسی امداد کی ضرورت نہیں، پنجاب کے عوام کا پیسہ پنجاب کے عوام پر ہی خرچ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول میرا چھوٹا بھائی ہے مگر انہیں کہنا چاہتی ہوں کہ پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کو سمجھائیں، سندھ میں کیا ہورہا ہے میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتی آپ اپنے صوبے کو دیکھیں اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں ہم پنجاب کو سنبھال لیں گے۔وزیراعلی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی بات کرنے والوں کو یہاں بھی اقتدار ملا تھا، جنوبی پنجاب میں کام تو نواز شریف اور شہباز شریف نے کیا تھا، ماضی میں جنوبی پنجاب کو نعروں کے سوا کچھ نہیں ملا ہم یہاں عملی کام کررہے ہیں، جنوبی پنجاب کے صوبوں میں اسکول کے بچوں کو دودھ بھی دیا جاتا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ بار بار جنوبی پنجاب کی بات کرکے لکیر کھینچنے کی کوشش کی جاتی ہے، جنوبی پنجاب کی بات کرنے والوں نے ایک دھیلے کا بھی کام نہیں کیا، جنوبی پنجاب میرے لیے اپنے بیٹے جنید کی طرح ہے، کسی کو پنجاب کے لوگوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دوں گی، میں جنوبی اور وسطی کی نہیں پورے ایک صوبے کی وزیراعلی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی میں صرف دس ہزار کی امداد ہے جب کہ ہم دس لاکھ روپے کی مدد کرنا چاہتے ہیں، جن کا لاکھوں کا نقصان ہوگیا اس کو دس ہزار سے کیا ہوگا؟مریم نواز نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن کیلیے 101 بسیں چلیں گی، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور، تونسہ، کوٹ ادو میں ای بسیں چلیں گی، ماحول دوست بسوں میں خواتین، طلبہ، بزرگوں کیلیے مفت سفر ہوگا، معذور اور خصوصی افراد کیلیے بسوں میں ریمپ کی سہولت موجود ہے، خواتین کیلیے بسوں میں محفوظ اور باعزت الگ جگہ ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ بارڈر ملٹری پولیس میں پہلی بار خواتین کی شمولیت سے خوشی ہوئی، تمام شہروں کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردہشت گرد غیر ملکی ایجنٹ, دہشت گردوں کے خلاف سخت آپریشن کی ضرورت ہے،بلوچستان حکومت دہشت گرد غیر ملکی ایجنٹ, دہشت گردوں کے خلاف سخت آپریشن کی ضرورت ہے،بلوچستان حکومت ایچ-1 بی ویزا کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ، 8 امریکی متبادل ورک ویزے کونسے؟ اسلامی معیشت کے ماہر اور تاریخ کے پہلے ڈگری یافتہ امام کعبہ: سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم کون ہیں؟ کولمبین صدر کی اقوام متحدہ میں ٹرمپ پر کڑی تنقید، امریکی وفد اجلاس چھوڑ کر چلاگیا یوکرینی صدر نے جنگ کے خاتمے پر عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کردی پنجاب: سیلاب نقصانات کے سروے کیلئے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، مریم نواز
  • پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، مشورے اپنے پاس رکھیں:مریم نواز
  • عالمی بینک نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا،جاوید قصوری
  • عالمی موسمیاتی ادارہ اور سیلاب سے بچاؤ
  • ملک میں 6 کروڑ افراد غریب ، عالمی بنک نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا ‘ جاوید قصوری
  • آزادی اظہار پر کسی قسم کا قدغن قبول نہیں،جاوید قصوری
  • حیدرآباد،اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،انتظامیہ خاموش
  • پاکستانیوں کی سعودیہ میں خدمات مثالی تعلقات و ترقی کا باعث ہیں، شہباز شریف
  • عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، پاکستان میں درآمدات میں کمی ریکارڈ