ارشد پپو قتل کیس، عذیر بلوچ سمیت تمام ملزمان کیخلاف گواہان کو پیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف ارشد پپو قتل کیس میں آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔
کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ارشد پپو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر یامین گجر عدالت سے غیر حاضررہا۔
تفتیشی افسر کی جانب سے گواہوں کو بھی پیش نہیں کیا جاسکا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔
عدالت نے عزیر بلوچ، زبیر بلوچ ، اکرم بلوچ اور ذاکر بلوچ کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کیے اور 22 مئی تک سماعت ملتوی کردی۔
پولیس کے مطابق ارشد پپو سمیت 3 افراد کو گینگ وار کے ملزمان نے بے رحمی سے قتل کیا تھا، مقدمے میں گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور اس کے بھائی زبیر بلوچ گرفتار ہیں۔
مقدمے میں شاہ جہان بلوچ ، ذاکر بلوچ، اکرم بلوچ اور یوسف بلوچ ضمانت پر رہا ہیں۔ گینگ وار کے کارندوں کیخلاف تھانہ کلاکوٹ میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گینگ وار کے
پڑھیں:
کراچی: ڈیڑھ کروڑ کے زیورات چوری کرنیوالے 5 مزدور گرفتار
فائل فوٹوکراچی کے علاقے ناظم آباد میں گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری کرنے والے 5 مزدوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق پختون خوا کے ایک ہی علاقے سے ہے، پانچوں ملزمان نے ایک دوسرے پر چوری کا الزام لگایا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے سامان برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کراچی میں تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں نے ایک گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے تھے۔