—فائل فوٹو

انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی مقدمات میں 31 سے زائد گواہان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 کے حوالے سے مقدمات کی سماعت ہوئی۔

9 مئی کیسز، اے ٹی سی کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو 9 مئی کے مقدمات کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

سماعت کے دوران نامزد ملزمان عمر ایوب، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ بھی پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے عدم پیشی پر 31 گواہان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔

عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کا فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ‎

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانئ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعلق پراسیکیوشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

لاہور پولیس نے بانئ پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہ کروانے کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی، پولیس نے استدعا کی کہ عدالت اس معاملے پر مناسب حکم جاری کرے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9 مئی جلاؤگھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گرافک اورفوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے سے متعلق پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔

پولیس نے اپنی رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کی جس میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے دوبارہ ٹسیٹ کرانے سےانکارکردیا ہے۔ لہذا عدالت درخواست پرمناسب حکم جاری کرے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل رانا مدثرنے دلائل میں کہا کہ پراسکیوشن کو پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کروانا دو سال بعد یاد آیا ہے، پراسکیوشن کی اس درخواست کا مقصد لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا ضمانتوں میں تاخیر پیدا کرنا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • لاہور: پولیس کو معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا
  • پاکستان غیر معمولی انسدادِ دہشتگردی شراکت دار کے طور پر سامنے آیا ہے: کمانڈر امریکی سینٹکام
  • ملزم نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے موقعے ضائع کر دیئے
  •  پاکستان کو انسدادِ دہشتگردی کمیٹی کا نائب سربراہ کیوں بنایا؟بھارت کا سلامتی کونسل سے شکوہ
  • عالیہ حمزہ کے نو مقدمات میں ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے
  • پشاور ہائیکورٹ: عاطف خان کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • عمران خان کے پولی گراف اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ سے متعلق فیصلہ محفوظ
  • چینی قونصلیٹ حملہ کیس؛ تفتیشی افسر 3 ماہ میں ایک گواہ بھی پیش نہ کر سکا
  • بانی پی ٹی آئی کا فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ‎
  • فیصل آباد، گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور