تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
صنم جاوید اور ان کے خاوند کو نو مئی کے جلاؤ گھیراو کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ صنم جاوید کو لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن سے ان کے خاوند کے ہمراہ پولیس نے حراست میں لیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی متحرک کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید اور اس کے خاوند کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ صنم جاوید اور ان کے خاوند کو نو مئی کے جلاؤ گھیراو کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ صنم جاوید کو لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن سے ان کے خاوند کے ہمراہ پولیس نے حراست میں لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صنم جاوید اور ان کے خاوند کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات درج تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صنم جاوید اور ان کے خاوند
پڑھیں:
بابو سرٹاپ: نجی ٹی وی کی اینکر شوہر اور 4 بچوں سمیت لاپتہ
بابوسر ٹاپ کے علاقے میں نجی ٹی وی چینل کی اینکر پرسن اپنے شوہر اور 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئیں۔ فیملی سیاحت کے لیے 21 جولائی کو بابوسر ٹاپ گئی تھی، جس کے بعد سے ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاپتہ ہونے والوں میں اینکر شبانہ، ان کے شوہر لیاقت علی اور بچے ایمل، ایمان سمیت دو دیگر شامل ہیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اداروں نے تلاش کا کام شروع کر دیا ۔
ریسکیو ٹیموں نے تلاش کے عمل میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ سراغ رساں کتوں کو بھی شامل کرلیا ہے تاکہ لاپتہ افراد کا جلد سراغ لگایا جا سکے۔
حکام کے مطابق علاقے میں سخت جغرافیائی حالات کے باوجود سرچ آپریشن جاری ہے۔