ایشیا کپ فائنل تناؤ، پاک بھارت کپتانوں کا فوٹو شوٹ کھٹائی میں پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
دونوں ملکوںمیں تناؤ کے سبب دونوں کپتانوں کا ٹرافی کیساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہیں ہورہا
پاک بھارت کے درمیان فائنل سے قبل اس سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا، منتظمین کی تصدیق
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل دبئی میں آج بروز اتوار ہونے جارہا ہے۔ فائنل سے پہلے دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان تناؤ کے سبب اس بار فائنل سے پہلے دونوں کپتانوں کا ’ٹرافی‘ کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہیں ہورہا۔ منتظمین نے اس بات کی تصدیق کی کہ آج یعنی ہفتے کو ایسا کچھ نہیں ہورہا تاہمکل فائنل سے قبل اس سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے 2 مقابلوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ فائنل میں بھی ایسی ہی صورتحال دکھائی دے رہی ہے اور اس بارے میں امکان کم ہے کہ ٹرافی کے ساتھ دونوں کپتان تصاویر بنوائیں۔
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: فائنل سے
پڑھیں:
حکومت اپوزیشن میں تناؤ بڑھ گیا، اسپیکر کو زبردستی کرسی سے اتارنے پر غور
قومی اسمبلی میں اپوزیشن حکومت تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہو گئے، اسپیکر کو زبردستی کرسی سے اتارنے پر غور ہونے لگا۔منگل کو اپوزیشن گیلری میں جب بعض رہنماؤں نے تجویز کیا کہ اگر محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا جاتا تو اسپیکر ایاز صاد ق کو زبر دستی کرسی سے اٹھا دیا جائے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا یہ اوچھی حرکتیں کرکے اپنا اصل چہرہ دکھا رہے ہیں، میں نے ہمیشہ جمہوری انداز میں ایوان کو چلایا اور آئین و قانون کی پاسداری کی ہے، ایسی کسی بھی حرکت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی استفسار کیا کہ گر محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا گیا تو کیا وہ یہ سب کریں گے؟ یہ واقعہ قومی اسمبلی میں جاری کشیدگی اور اپوزیشن حکومت تعلقات میں بڑ ھتے تناؤکی واضح عکاسی کرتا ہے۔