ایشیا کپ کے تاریخی پاک بھارت فائنل کیلئے دبئی اسٹیڈیم کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایشیا کپ کے تاریخی پاک-بھارت فائنل کیلئے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق 28 ستمبر کو ہونے والا یہ معرکہ مکمل طور پر ہاؤس فل ہوگا۔ 28 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے اسٹیڈیم کی تمام نشستیں شائقین کرکٹ خرید چکے ہیں۔
اس سے قبل دبئی میں 14 ستمبر کو کھیلے گئے پاک-بھارت میچ کو 20 ہزار شائقین نے دیکھا تھا، جبکہ 21 ستمبر کے سپر فور مقابلے میں 17 ہزار تماشائی موجود تھے۔
تاہم فائنل کے لیے جوش و خروش کہیں زیادہ دیکھنے میں آیا ہے اور تمام اسٹینڈز کے ٹکٹس فروخت ہو گئے ہیں۔
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کرکٹ کی 150ویں سالگرہ کے ٹیسٹ میچ کی تاریخ اور وینیو کا اعلان
کرکٹ آسٹریلیا نے کرکٹ کی 150ویں سالگرہ کے ٹیسٹ میچ کی تاریخ اور وینیو کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے پر تاریخی ٹیسٹ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔
یہ تاریخی ٹیسٹ میچ 2027 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں 11 مارچ سے 15 مارچ تک کھیلا جائے گا۔
The countdown has begun to a once-in-a-generation event at the @MCG.
More on ticketing & event info: https://t.co/N3r5ewkbok pic.twitter.com/rW6M0QoNii
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک 2604 ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں۔
انگلینڈ واحد ٹیم ہے جو ایک ہزار سے زائد (1089) ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے جبکہ آسٹریلیا سب سے زیادہ (422) ٹیسٹ میچز میں فاتح رہا۔