2025-11-03@09:49:49 GMT
تلاش کی گنتی: 2873

«کہ سندھ حکومت»:

    کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ان کی دعا ہے کہ کراچی ایک بار پھر اپنی گمشدہ روشنیوں اور پرانی عظمت کو واپس حاصل کرے، کیونکہ یہ شہر کبھی ترقی اور خوشحالی کی علامت ہوا کرتا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پہلی سے چوتھی جماعت تک عائشہ باوانی اسکول میں تعلیم حاصل کی، اور اس موقع پر انہوں نے باوانی فیملی کی تعلیم کے فروغ میں گراں قدر خدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ ملک کا مستقبل ہیں، کل یہی بچے ملک کی قیادت سنبھال سکتے ہیں، اس لیے انہیں معیاری تعلیم اور جدید علوم...
    —فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے۔ میرے بچپن میں کراچی ترقی یافتہ اور روشنیوں کا شہر ہوا کرتا تھا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی سے چوتھی جماعت تک عائشہ باوانی اسکول میں پڑھا ہوں، طالبعلم اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں کل کو کوئی بھی ملک کا وزیر بن سکتا ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ باوانی فیملی کی تعلیم میں بہت کاوشیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہم سب سے پیچھے ہیں، ہمارے تعلیمی ادارے فقط روزگار مہیا کرنے کے لیے نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ...
    کارکنان کا یہ جذبہ بانی پی ٹی آئی سے والہانہ محبت کا عکاس ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر کی ملاقات ، وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو رہا کروائیں گے۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی سندھ سے سابق ایم این اے سیف الرحمان کر رہے تھے۔وفد نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ذاتی خرچے پر ملاقات کیلیے آنے والے وفد...
    —تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا کراچی میں ٹریفک جرمانوں ای چالان سے متعلق قرارداد پر کے ایم سی کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا۔ کے ایم سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ اجلاس میں قرارداد سے متعلق غلط فہمی ہوئی، قرار داد پر مناسب بحث یا غور و خوض نہیں کیا گیا، انتظامی غلطی سے دستاویز پر دستخط ہو گئے، جسے منظور شدہ قرار دیا گیا۔ کراچی: 4 سال قبل چوری موٹرسائیکل کا ای چالان مالک کو بھیج دیا گیا مالک کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چار سال قبل ٹیپو سلطان روڈ سے چوری ہوئی تھی، 27 اکتوبر کو ای چالان میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 5 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ...
    مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائیں گے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو رہا کروائیں گے۔وزیر اعلی سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی سندھ سے سابق ایم این اے سیف الرحمان کر رہے تھے۔ وفد نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی نے ذاتی خرچے پر ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر سہیل آفریدی...
    انصاف لائرز فورم کی صوفیہ نورین نے 880 ووٹ اور علی زمان نے 875 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ ملگری وکیلان کے رفیق مہمند نے 861 ووٹ حاصل کیے، جبکہ آزاد امیدوار محمد سعید 828 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں خیبر پختونخوا بار کونسل کی 28 نشستوں کے غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق اے این پی سے وابستہ ملگری وکیلان نے برتری حاصل کرتے ہوئے 13 نشستیں اپنے نام کرلی ہیں۔ پشاور، مردان، صوابی، سوات اور کرک سے بھی ملگری وکیلان کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔  پشاور کی سات نشستوں میں سے ملگری وکیلان نے چار، انصاف لائرز فورم نے دو جبکہ ایک آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔...
    ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور لیجنڈ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے طلبا و اساتذہ نے ملتان گیریژن کا دورہ جہاں انہوں نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق دورے دوران طلبا کو اسالٹ کورس، فائرنگ کے طریقہ کار اور جدید ٹینکوں کےحوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اس دورہ کا مقصد سول اور ملٹری تعلقات میں ہم آہنگی کو مزید فروغ دینا تھا جبکہ طلبا نے پاک فوج کی قربانیوں کو امن کی ضمانت قرار دیا۔ اس موقع پر طلبا و اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہدا کے عظیم والدین کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے بیٹے اس ملک...
    پی پی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے، حافظ نعیم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے شہر میں سڑکیں بنی ہوئی نہیں ہیں لیکن شہریوں کو ہزاروں کے ای چالان آ رہے ہیں، ہم لوٹ مار اور قبضے کے نظام سے شہر کو آزادی دلائیں گے۔ایک تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کراچی میں جماعت اسلامی کے منتخب اراکین اپنی بساط سے زیادہ کام کر رہے ہیں اور کریں گے، ایک مرتبہ پھر 9 ٹاونز میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا مرتضی وہاب کے...
    —فائل فوٹو  کراچی میں اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کے لیے نوزائیدہ بچے کو فروخت کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میمن گوٹھ میں واقع نجی اسپتال میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نومولود کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے شہر میں سڑکیں بنی ہوئی نہیں ہیں لیکن شہریوں کو ہزاروں کے ای چالان آ رہے ہیں، ہم لوٹ مار اور قبضے کے نظام سے شہر کو آزادی دلائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کراچی میں جماعت اسلامی کے منتخب اراکین اپنی بساط سے زیادہ کام کر رہے ہیں اور کریں گے، ایک مرتبہ پھر 9 ٹاؤنز میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا مرتضیٰ وہاب کے کام بھی ان کو دیکھنے پڑتے ہیں، ایس تھری منصوبہ کہاں چلا گیا، شہر میں ٹرانسپورٹ ہے نہیں،...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، دونوں بزرگ ہیں اور بیمار بھی ہیں مگر ان کے خلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود بھی دونوں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو ایک دن اس فسطائیت کا جواب دینا ہو گا۔
    نتائج کے مطابق پروفیشنل پینل نے 8 میں سے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لیں، جبکہ انڈپنڈنٹ پینل کے 2 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ہونے والے بلوچستان بار کونسل کے انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے۔ جس میں پروفیشنل پینل نے 8 میں سے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لیں، جبکہ انڈپنڈنٹ پینل کے 2 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ میر عطااللہ لانگو، محمد افضل حریفال، نادر چھلگری اور نجیب اللہ کاکڑ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اسی طرح نصیرآباد سبی زون سے راحب بلیدی، ژوب لورالائی زون سے محمد ایاز مندوخیل، لسبیلہ مکران زون سے جاڈین دشتی اور کوئٹہ قلات زون سے انڈپنڈنٹ پینل کے محمد خالد ایڈووکیٹ کامیاب ہو گئے ہیں۔...
    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی تاریخ میں تارکین وطن کی تعداد میں کمی لا رہے ہیں، تارکین وطن کے داخلے سے ملک کے مفادات کو نقصان نہیں ہونا چاہیے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سفید افریقیوں کو جنوبی افریقہ میں نسل کشی کا خطرہ ہے، فی الحال پناہ گزینوں کی سالانہ حد ایک لاکھ 25 ہزار مقرر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مالی سال 2026ء کیلئے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر کر دی۔ آئندہ سال امریکا آنے والے صرف 7 ہزار 500 تارکین وطن ویزا کے اہل ہوں گے، 1980ء کے ریفیوجی ایکٹ کے بعد پہلی بار اتنی کم ترین حد مقرر کی گئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز 2-1 سے جیت لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 140 رنز کا ہدف بابراعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا ۔قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم نے 47 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ کپتان سلمان آغا نے 33 رنز بنائے ، صائم ایوب صفر پر آوٹ ہوئے جبکہ صاحبزادہ فرحان 19 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی...
    اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کو برتری، صدارتی امیدوار رؤف عطا نے میدان مار لیا غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کے انڈیپینڈنٹ گروپ نے اسلام آباد بار کونسل کی زیادہ تر نشستیں جیت لی ہیں، جبکہ اس گروپ کو عاصمہ جہانگیر گروپ کی حمایت بھی حاصل تھی۔ اسلام آباد بار کونسل الیکشن کے فائنل نتائج اعظم نذیر تارڑ/ احسن بھون گروپ کے 3 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ حامد خان گروپ کے ایک امیدوار کو کامیابی ملی جبکہ ظفر کھو کھر بطور انڈیپینڈینٹ امیدوار میدان مار لیا pic.twitter.com/EQxujY1rz9 — Khalid Hussain Taj...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیں مشرقی اور مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے، مشرقی محاذ پر تو بھارت کو جوتے پڑے ہیں تو مودی چپ ہی کر گیا ہے۔سیالکوٹ میں ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس محاذ پر پُرامید ہیں کہ دونوں ممالک کی ثالثی کے مثبت نتائج آئیں گے۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ طورخم بارڈر غیر قانونی مقیم افغانیوں کی بے دخلی کےلیے کھولی گئی ہے، طورخم بارڈر پر کسی قسم کی تجارت نہیں ہو گی، بے دخلی کا عمل جاری رہنا چاہیے تاکہ اس بہانے یہ لوگ دوبارہ نہ ٹک سکیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ہر چیز...
    — فائل فوٹو وزیرِاعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر گلگت بلتستان کے عوام اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔وزیرِاعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے جرات، اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا، یہ دن اس عظیم قربانی، عزم اور وطن سے محبت کی یاد دلاتا ہے جس نے خطے کی تاریخ بدل دی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے پُرعزم ہے۔ سیاحت، توانائی، بنیادی...
    ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو صوبے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر پالیسیاں مرتب کرنی چاہئیں تاکہ ترقی اور استحکام کا عمل آگے بڑھ سکے۔ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی مفادات کی سیاست سے بالا تر ہو کر قومی مفاد میں کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکیورٹی اور گورننس کے معاملات میں بہتری لائے اور عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی فراہم کرے۔ بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار  رانا...
    پاکستانی تھیٹر اداکارہ روبی انعم کا کہنا ہے کہ میرے ماں باپ کی دعائیں مجھے لگی تو میری شادی ہوئی، ورنہ مجھے یہی لگتا تھا کہ شادی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں بیمار ہوئی تو احساس ہوا کہ اللّٰہ نے مجھے کتنا بڑا تحفہ دیا ہے، اس سے قبل مجھے اندازہ نہیں تھا۔ حال ہی میں روبی انم نے نجی ٹی وی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بڑھتی ہوئی طلاقوں سمیت مخلف امور پر بات کی۔ انہوں نے شوبز کی خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ براہ مہربانی کبھی طلاق کو پروموٹ نہ کریں، کبھی کسی کو طلاق کا مشورہ نہ دیں، یہ نہ کہیں کہ شادی نہیں کرنی چاہیے، نہ...
    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 111 رنز کا معمولی ہدف گرین شرٹس نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 14ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔ جنوبی افریقی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے مکمل طور پر بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما محمود مولوی نے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ایک مؤثر رابطے کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا "میری، عمران اسماعیل اور فواد چوہدری کی نہ صرف شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی بلکہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں سے بھی تفصیلی اور مثبت نوعیت کی ملاقات ہوئی۔ ان ملاقاتوں کا مقصد ملک میں موجود سیاسی تناؤ اور درجہ حرارت کو کم کرنا ہے۔ہم سب اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان کو اس وقت محاذ آرائی نہیں بلکہ سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ اسی مقصد کے تحت ہماری کوشش ہے کہ عمران خان...
    کراچی میں ای چالان کی بھاری رقم اور کیمروں کے ذریعے اصلاحی اقدامات پر جماعت اسلامی نے سٹی کونسل میں قراردادیں پیش کیں۔ دونوں قراردادیں جماعت اسلامی کے نمائندوں نے سٹی کونسل میں پیش کیں۔ رہنما جماعت اسلامی جنید مکاتی نے سوال اٹھایا کہ یہ چالان لاڑکانہ اور نواب شاہ میں کیوں نہیں لگتے؟ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سہولیات یا بہتر سڑکیں فراہم کیے بغیر ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔ بعد ازاں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے سٹی کونسل ممبران نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے باہر ای چالان کی بھاری رقم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ کراچی میں ای چالان سسٹم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف...
    پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ وظیفہ دے کر حکومت مسلط ہوجائے گی۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے وظیفہ لینے یا نہ لینے والے آئمہ کے لیے رکاوٹ نہیں بنیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پر امید ہیں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ ہم آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں۔
    میلبرن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے انتخاب نے کامیابی کی راہ ہموار کی۔ بھارت کی پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 125 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، جس میں ابھیشیک شرما نے 68 اور ہرشیت رانا نے 35 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ دیگر بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے۔ اکشر پٹیل 7، شبمان گل 5، شیوام دوبے 4، سنجو سیمسن 2، سوریا کمار یادیو ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، تلک ورما، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمراہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ آسٹریلوی بولرز میں جوش ہیزل ووڈ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  آسٹریلوی ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو 4 وکٹوں سے مات دے دی۔میلبرن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں برتری حاصل کر لی۔ کپتان مچل مارش کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو میدان میں ثابت قدم رہا۔بھارتی بیٹنگ لائن پوری طرح کامیاب نہیں ہو سکی اور ٹیم 18.4 اوورز میں 125 رنز تک محدود رہ گئی۔ ابھیشیک شرما نے 68 اور ہرشیت رانا نے 35 رنز بنا کر ٹیم کی نصف کارکردگی کو سہارا دیا، جبکہ دیگر بلے باز ڈبل فیگرز...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات ملکی سلامتی کے منافی ہیں، وہ کہتے ہیں نیازی لا نہیں ہوگا تو پاکستان نہیں چلے گا، یہ پاکستان دشمنی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا یہ نہیں ہو سکتا کہ ہر چیز پر نیازی لا لاگو کیا جائے، نیازی لا اب نہیں چلے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کے معاملات پر وزیراعلیٰ کے بیانات آنا مایوس کن ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات ملکی کی سلامتی کے منافی ہیں، یہ ملاقات کرنا چاہتے ہیں کہ اندر بیٹھا ایک شخص ہدایات جاری کرے، نیازی لا جس کے تحت خیبر پختونخوا کی حکومت...
    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیرِ صدارت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کی، جس میں الیکشن کمیشن کے معزز ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن، پنجاب حکومت کے چیف سیکرٹری، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں مختلف انتظامی و قانونی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت...
    اسرائیلی وزیر نے کل یمن کے محاذ کے بارے میں دعویٰ کیا تھا کہ حوثیوں کو پچھلے دو سالوں میں اندرونی محاذ (اسرائیل کے اندر) کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی وجہ سے بھاری قیمت چکانی پڑے گی، اسلام ٹائمز۔ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللّہ کے سیاسی شعبے کے رکن محمد الفَرح نے اسرائیل کے وزیرِ جنگ کی جانب سے کی گئی بیان بازی کے ردِ عمل میں کہا کہ اس رجیم نے اب تک اپنے کسی بھی مقصد کو حاصل نہیں کیا ہے۔ محمد الفرح نے اسرائیلی وزیرِ جنگ اسرآئیل کاٹز کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ ہم کسی مجرم کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمیں دھمکائے۔ اسرائیلی وزیر نے کل یمن کے محاذ کے بارے میں...
    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سنگجانی جلسہ کیس میں زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی راہنماوں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیسز پر سماعت کی۔ عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز ہوگیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔ جج نے ریمارکس دیے کہ زین قریشی عرس میں شامل ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، اُن سے کہیں کہ کوئی پُھوک ماریں کہ عدالت وارنٹ ختم کر دے۔ اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیے کہ قریشی صاحب ایک کام کر لیں، یا درباروں کو...
    (ویب ڈیسک)بینکوں اور ماہرین نے "اے ٹی ایم کیش ٹریپنگ" فراڈ سے شہریوں کو خبردار کیا ہے۔  اے ٹی ایم کیش ٹریپنگ کے ذریعے اسکیمرز کیش سلاٹ کو روکتے ہیں،ایسا لگتا ہے کہ مشین نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے، جعلساز گروہ رقم نکلنے والے حصے کو بلاک کر دیتے ہیں تاکہ شہریوں کی رقم باہر نہ نکل سکے۔  اے ٹی ایم استعمال کرنے والے کے پیسے ان کے اندر پھنس کر رہ جاتے ہیں اور اے ٹی ایم استعمال کرنے والے شخص کے چلے جانے کے بعد اسکیمرز پیسے نکال لیتے ہیں، اے ٹی ایم کیش ٹریپنگ ایک طریقہ ہے جسے سائبر کرمنلز اے ٹی ایم پر استعمال کرتے ہیں۔ فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب پاکستان کے پاس ایک نیا اور مؤثر فورم موجود ہے جہاں دہشت گردی سے متعلق شواہد اور ٹھوس ثبوت پیش کیے جاسکیں گے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور قطر کی معاونت سے مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونا ایک اہم پیش رفت ہے، کیونکہ دونوں ممالک نے ہمیشہ پاکستان کے مؤقف کو سمجھا اور اسے خطے کے امن کے لیے ایک اہم شراکت دار کے طور پر تسلیم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ دہشت گرد کارروائیاں ختم کی جائیں گی، اور...
    محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہےجس کے مطابق صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ڈینگی کے مجموعی طور پر 5742 ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1558 مثبت آئےہیں۔ رپورٹ کے مطابق کراچی ڈویژن میں 4010 ٹیسٹ ہوئے جن میں 758 کیسز سامنے آئے جبکہ حیدرآباد ڈویژن میں 1732 ٹیسٹ کیے گئے اور 800 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں 81 نئے مریض داخل ہوئے جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں میں 68 نئے مریض داخل ہوئے۔ اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں سے 58 مریض جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں سے 25 مریض صحتیاب ہوکر...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں، افغانستان سے مسلسل دہشت گردی ہورہی ہے، شہادتیں ہورہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر کے پی کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر 10 سے زائد رکنی کابینہ پہلے مرحلے میں فائنل کی گئی ہے، باقی کابینہ کے ارکان بھی زیر غور ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں۔ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ افغانستان سے...
    مولانا فضل الرحمان : فوٹو فیس بک جمعیت علماء اسلام  جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں افغانستان کو ساتھ ملانا چاہیے تھا بجائے کہ وہ بھارت جاتا۔چنیوٹ  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان اور ہم دو برادر اسلامی ملک ہیں، سرحد کے آر پار ایک ہی قوم بستی ہے، جنرل مشرف کےدور میں افغانستان کامسئلہ بگڑا۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ملک میں کچھ نہیں ہو رہا لیکن کارکن تیاری کریں، علماء کرام کو 25 ہزار وظیفہ دینے کو مسترد کرتے ہیں، یہ 25 لاکھ بھی دیں تو ان کے کنٹرول میں نہیں آنے والے۔
    راولپنڈی میں سینیئر صحافی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہوگئی، صادق آباد پولیس نے تین اُجرتی قاتل گرفتار کر لیے۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان نے محسن شاہ، اختر سندھو، قاسم سندھو اور سکندر سندھو سے طاہر نصیر کو قتل کرنے کی سپاری لی تھی۔ ملزمان نے سینیئر صحافی کو قتل کرنے کے لیے دو لاکھ روپے کی سپاری لی تھی۔ ملزمان تین دن تک سینیئر صحافی کے گھر کی ریکی کرتے رہے جبکہ ملزمان نے 99 ہزار روپے بھی اپنے اکاؤنٹ میں منگوائے تھے۔ ملزمان احمد اور آکاش نے صحافی کو قتل کرنا تھا جبکہ وشال نے ملزمان کو اسلحہ مہیا کیا تھا۔تینوں اجرتی قاتلوں کو گاڑی اور اسلحہ سمیت سینیئر صحافی کے گھر کے...
    راولپنڈی : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر کے پی کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر 10سےزائد رکنی کابینہ پہلےمرحلے میں فائنل کی گئی ہے، باقی کابینہ کے ارکان بھی زیر غور ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں۔ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ افغانستان سےمسلسل دہشت گردی ہورہی ہےشہادتیں ہورہی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا مشورہ دیا تھا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل...
    — فائل فوٹو لاہور کے علاقے گلبرگ میں ورکشاپ مالک نے مبینہ طور پر 12 سال کے ملازم کو آگ لگادی۔پولیس کا کہنا ہے کہ  کام کے دوران بچے پر پیٹرول گر گیا تھا، بچے نے ورکشاپ کے مالک کو بتایا تو اس نے ماچس کی جلتی ہوئی تیلی اس پر پھینک دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ورکشاپ مالک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے سے بچے کا جسم جھلس گیا، اسے فوری مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
    آئی سی سی پر سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والی بھارتی حکومت نے دیگر کھیلوں میں سیاست نہ کرپانے پر اپنی بے بسی کا اعتراف کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے بھارتی وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایتھلیٹس کو اپنے ملک آنے سے نہیں روک سکتے۔ بھارتی وزارت کھیل کے مطابق کامن ویلتھ گیمز 2030 میں شرکت کے لیے پاکستانی ایتھلیٹس کو بھارت نہ آنے دیا تو انڈونیشیا کی طرح پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزارت کھیل کا مزید کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے 2036 میں اولمپک گیمز کی میزبانی کا خواب بھی بکھر جائے گا۔
    پاکستانی شوبز انڈسٹری سے منسلک معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے نامور اداکارہ صبا قمر کو کراچی سے متعلق ان کے بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے صبا قمر کو کراچی کے لیے ’استغفر اللّٰہ‘ کے الفاظ استعمال کرنے پر کھری کھری سنا دی۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے بہت دکھ ہوا جب صبا قمر نے کراچی کا نام سنتے ہی بلاجھجک ’استغفر اللّٰہ‘ کہا، جو مجھے اچھا نہیں لگا۔ کراچی میرا آبائی شہر ہے، یہ وہی شہر ہے جہاں لاہور کے فنکاروں کو نام ملا، شہرت ملی، عزت ملی، ان کے ہنر کو دنیا میں پہچان ملی۔ کراچی آکر خوب پیسہ بھی کمایا،...
    سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جب تمام ممالک نیوکلیئر ٹیسٹنگ کر رہے ہیں تو امریکا کو بھی کرنا چاہیئے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر نیوکلیئر ٹیسٹنگ کا حکم دے دیا۔ امریکی صدر جنوبی کوریا کے شہر بوسان پہنچ گئے، صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ جب تمام ممالک نیوکلیئر ٹیسٹنگ کر رہے ہیں تو امریکا کو بھی کرنا چاہیئے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ پانچ سال کے اندر چین...
    پشاور میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ اگر آج کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ آگ لگی ہوئی ہے اور میرا گھر نہیں جلے گا تو ان کی سوچ ہے، ان کے بھی گھر جلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم نے ہمارے ججوں کو مفلوج کردیا، اگر آج کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ آگ لگی ہوئی ہے اور میرا گھر نہیں جلے گا تو ان کی سوچ ہے، ان کے بھی گھر جلیں گے۔ پشاور میں وکلا کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پارٹیاں اور نظریے چلتے رہیں گے مگر پاکستان میں جس طرح رول آف لاء کو کچلا جارہا ہے اور...
    پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کے سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جاری شدہ ویزوں کی کل تعداد 2100 سے زائد ہے۔ ترجمان کے مطابق ویزے باباگرونانک دیوجی کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کےلیے جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تقریبات 4 تا 13 نومبر 2025ء تک پاکستان میں منعقد ہوں گی، جس میں سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد میں آمد متوقع 
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم نے ہمارے ججوں کو مفلوج کردیا، اگر آج کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ آگ لگی ہوئی ہے اور میرا گھر نہیں جلے گا تو ان کی سوچ ہے ان کے بھی گھر جلیں گے۔ پشاور میں وکلا کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پارٹیاں اور نظریے چلتے رہیں گے مگر پاکستان میں جس طرح رول آف لاء کو کچلا جارہا ہے اور 26ویں ترمیم کے ذریعے جس طرح عدالتوں کو مفلوج کیا گیا یہ بات سب جانتے ہیں، میں سارے بار رومز اور ایسوسی ایشنز کا وزیراعلیٰ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر میں نے بحیثیت وزیراعلیٰ، پنجاب حکومت کو...
    اپنے بیان میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی مسائل کے باوجود پاکستان کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ہے، کراچی محنت کشوں، تاجروں، طلبا اور خواب دیکھنے والوں کا شہر ہے، یہ شہر بدصورت نہیں، بدنظمی کا شکار ضرور ہے مگر محبت سے بھرپور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ کراچی کو ناپسندیدہ کہنا دن رات شہر کو زندہ رکھنے والے لاکھوں شہریوں کی توہین ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی مسائل کے باوجود پاکستان کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ہے، کراچی محنت کشوں، تاجروں، طلبا اور خواب دیکھنے والوں کا شہر ہے۔ خواجہ اظہار...
    —فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ ہم طالبان کو دوبارہ غاروں میں دھکیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ برادر ممالک کی درخواست پر پاکستان نے امن کے لیے مذاکرات کا آغاز کیا، افغان حکام کے زہریلے بیانات طالبان کی بدنیت سوچ کو ظاہر کرتے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنی پوری طاقت استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اگر چاہیں تو تورا بورا کی شکست کے مناظر دہرائیں گے، افسوس طالبان حکومت افغانستان کو دوبارہ تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے تہران میں پاکستان اور افغانستان کے وزرائے داخلہ کی ملاقات طالبان کی ہٹ دھرمی، استنبول مذاکرات بے نتیجہ ختم، اسلام آباد پر آنکھ...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیر کسی سینٹر کو نااہل کرے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم آئینی بنچ کے سامنے شبلی فراز کی درخواست پر سماعت تھی، ہم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی ہویی تھی آج سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا، ہائیکورٹ کو ڈائریکشن جاری کی گئی ہیں کہ دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کریں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کل سینیٹ کا الیکشن ہورہا ہے، ہم نے سینیٹ کا الیکشن نہ کروانے کیلئے درخواست...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ پہلے دن اندازہ ہوگیا تھا کہ مذاکرات کا اختیار کابل حکومت کے پاس نہیں ہے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے انہوں نے بھارت کی پراکسی جنگ شروع کی ہے۔ افغان طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے خواجہ آصف نے بتایا کہ جب معاہدے کے قریب پہنچتے تو ان کے کابل سے رابطےکے بعد تعطل آجاتا، پانچ چھ بار معاہدہ ہوا ، جب وہ کابل فون پر رابطےکرتے پھر آکر لاچاری کا اظہار کرتے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مجھے افغان مذاکراتی وفد سے ہمدردی ہے، وفد نےکافی محنت کی، کابل میں بیٹھے جو تار کھینچ رہے تھے ان کا پتلی تماشا دہلی سے کنٹرول ہو رہا تھا۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ طالبان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251029-08-24 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ میں صوبے کا چیف ایگزیکٹو ہوں، کور کمانڈر پشاور مجھے مبارکباد دینے آئے تھے۔ عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا پاکستان میں آئینی بحران پوری دنیا دیکھ رہی ہے، ججز کے احکاماتِ ہوا میں اڑائے جا رہے ہیں، ہمارے لیڈر کے کیسز نہیں لگائے جا رہے، 190 ملیں پاؤنڈ کیس نہیں لگایا جا رہا، گزارش ہے وہ کیسز لگائے جائیں، جس دن پاکستان میں انصاف ہو گا ناحق قید لوگ باہر ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کور کمانڈر مجھے مبارکباد دینے آئے تھے، میں صوبے کا چیف ایگزیکٹو ہوں،...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایران میں  افغان نائب  وزیر داخلہ ابراہیم صدر سے ملاقات ہوئی،  محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم برادر ملکوں کی طرح  اختلافات کو  مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی افغان نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر سے ملاقات  تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم ( ای سی او) کے وزرائے داخلہ اجلاس کے موقع پر  ہوئی۔ اس موقع  پر ایرانی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اختلافات تو گھروں میں بھی ہوتے ہیں ، ہم برادر ملکوں کی طرح  انہیں مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔ ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع  خواجہ  آصف  نےکہا ہےکہ  پہلے دن اندازہ  ہوگیا  تھا کہ مذاکرات کا  اختیار کابل حکومت کے  پاس نہیں ہے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے انہوں نے بھارت کی پراکسی جنگ شروع کی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام  آج  شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے افغان طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے خواجہ آصف نے بتایا کہ  جب معاہدے کے قریب پہنچتے تو  ان کے کابل  سے رابطےکے بعد تعطل آجاتا، پانچ چھ بار  معاہدہ ہوا ، جب وہ کابل فون پر  رابطےکرتے  پھر آکر  لاچاری کا  اظہار  کرتے۔ ٹیکسوں کا بڑھتا بوجھ، عوام کی بے چینی میں اضافہ ہونے لگا، گوہر اعجاز خواجہ  آصف کا کہنا تھا کہ  مجھے افغان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ابتدائی دنوں ہی سے واضح تھا کہ افغان مذاکراتی معاملات کا حتمی اختیار کابل حکومت کے پاس نہیں ہے اور اس پس منظر میں مذاکرات میں مستقل پیش رفت ممکن نہیں رہی۔ نجی ٹی ویی کو دئے گئے بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ خواجہ آصف نے افغان طالبان کے کردار اور بھارت کے ممکنہ اثر و دخل پر تشویش کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان کا کنٹرول پورے افغانستان پر مکمل نہیں اور صرف ایک گروہ کی زبانی یقین دہانیوں پر مبنی اعتماد بے جا ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ جب بھی معاملات معاہدے کے نزدیک پہنچے، کابل سے رابطوں کے بعد معاملات پھر تعطل...
    لاہور میں منعقدہ اجلاس میں رہنماوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارروائیوں سے یہ تاثر پختہ ہو رہا ہے کہ یہ صرف ٹی ایل پی کیخلاف آپریشن نہیں بلکہ پورے اہلِسنت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اگر اس تاثر کو عملی اقدامات کے ذریعے ختم نہ کیا گیا تو ملک بھر سے سخت ررعمل آئے گا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو تنظیمات اہلسنت پاکستان کا مشترکہ مشاورتی اجلاس تنظیمات اہلسنت پاکستان کا مشترکہ مشاورتی اجلاس تنظیمات اہلسنت پاکستان کا مشترکہ مشاورتی اجلاس تنظیمات اہلسنت پاکستان کا مشترکہ مشاورتی اجلاس تنظیمات اہلسنت پاکستان کا مشترکہ مشاورتی اجلاس تنظیمات اہلسنت پاکستان کا مشترکہ مشاورتی اجلاس تنظیمات اہلسنت پاکستان کا مشترکہ مشاورتی...
    وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ہمارا اتحاد سسٹم کو چلانے کے لیے چلتا رہے گا، ایسا کوئی چانس نہیں کہ وفاق میں پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کے ساتھ ملے۔پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ ہم اس بات پر متفق ہوچکے کہ کشمیر میں حکومت کو تبدیل کرنا ضروری ہے، یہ بات دونوں پارٹیوں میں پہلے سے تھی کہ کشمیر حکومت تبدیل ہونی چاہیے۔امیر مقام نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ہمارا اتحاد سسٹم کو چلانے کے لیے چلتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کا سہیل آفریدی پر اعتماد ہے تو پھر کابینہ تشکیل دینے میں کیا مشکل ہے۔
    وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا ہے کہ ایسا کوئی چانس نہیں کہ وفاق میں پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کے ساتھ ملے۔ پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ ہم اس بات پر متفق ہوچکے کہ کشمیر میں حکومت کو تبدیل کرنا ضروری ہے، یہ بات دونوں پارٹیوں میں پہلے سے تھی کہ کشمیر حکومت تبدیل ہونی چاہیے۔ امیر مقام نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ہمارا اتحاد سسٹم کو چلانے کے لیے چلتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کا سہیل آفریدی پر اعتماد ہے تو پھر کابینہ تشکیل دینے میں کیا مشکل ہے۔
    مشرقی ایشیاء سربراہی اجلاس نے خطے میں تیز رفتار ترقی کو فروغ دیا ہے، چینی وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میں منعقدہ 20 ویں مشرقی ایشیاء سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابقلی چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں اس سمٹ نے مجموعی طور پر تعمیری کردار ادا کیا ہے اور خطے میں استحکام اور تیز رفتار ترقی کو فروغ دیا ہے۔ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو مشرقی ایشیاء سمٹ کے بنیادی مقاصد سے انتہائی مطابقت رکھتا ہے۔لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ...
    وزیرستان کے پرامن سلیمان خیل قبیلے کے لیے فرنٹئیر کور خیبر پختونخواہ (ساؤتھ) کی جانب سے سماجی منصوبوں کی تکمیل کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرنٹئیر کورخیبر پختونخوا (ساؤتھ) اور سلیمان خیل قبیلے کے عمائدین کے درمیان جرگے کا انعقاد کیا گیا. جرگے میں عمائدین نے علاقے میں انٹرنیٹ کی فراہمی، روڈ کی مرمت، میڈیکل کلینک کے قیام اور واٹر سپلائی سکیم کے مطالبات پیش کیے. فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے تمام مطالبات پر عملدرآمد کے لیے بھرپور معاونت فراہم کی جبکہ علاقے میں واٹر سپلائی سکیم  کو  کامیابی کے ساتھ  مکمل کر لیا گیا ہے۔ زرمیلان اور خانکوٹ کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کے لئے سڑک کی مرمت کا کام مکمل کر دیا گیا ہے جبکہ...
    سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ نواز تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے پر اتفاق کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وفد نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں سیاسی و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے اور نئی حکومت سازی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے ناموں پر غور کیا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد / مظفرآباد (نمائندہ جسارت/ مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف مشترکہ تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔ (ن) لیگ نے واضح کیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ اپوزیشن میں بیٹھ کر اصلاحاتی کردار ادا کرے گی۔ایوان صدر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء  اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں رہا۔ موجودہ حکومت عوامی امنگوں پر پورا نہیں اتری، اس لیے نئی...
    ننکانہ صاحب : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک عمل ہے۔ ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن کی مرکزی تقریب پانچ نومبر کو ہوگی، تمام انتظامات پانچ دن پہلے مکمل کر لیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی گڈ گورننس روشن مثال ہے، پنجاب حکومت ہر مذہبی موقع پر بہترین انتظامات یقینی بناتی ہے،فلڈ متاثرین کے لیے بحالی کارڈز کی تقسیم حکومت پنجاب کا اہم اقدام ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک عمل ہے، مقدس مقامات پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-06-20 کراچی(بزنس رپورٹر)کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی پر بند ہوئی۔کے ایس ای 100انڈیکس 1100پوائنٹس گھٹ گیا اور مارکیٹ 1لاکھ63ہزار کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی جبکہ سرمایہ کاروں کو 112ارب روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ 57.82فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود کے حوالے سے اجلاس سے قبل سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا جبکہ مقامی انسٹی ٹیوشنز نے منافع کی خاطر فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں زیادہ تر منفی زون میں رہیں۔ دن بھر اہم شعبوں جیسے توانائی اور مینوفیکچرنگ میں منافع خوری کا رجحان غالب رہا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس1500سے زاید پوائنٹس کی کمی...
    وفاقی محتسب برائے تحفظ خواتین و انسداد ہراسانی نے سابق شوہر کی جانب سے 11 کروڑ کی مشترکا جائیداد سے محروم کی گئی خاتون کو اس کا حق دلا دیا۔ دوستانہ تصفیہ کے بعد خاتون ملیحہ محبوب کے حق میں سنائے گئے فیصلے پر سابق شوہر ڈاکٹر شیراز چیمہ کی نظرثانی درخواست بھی نمٹا دی گئی۔ سابق شوہر کی جانب سے سیٹلمنٹ پروپوزل پر اعتراض نہ کیے جانے کے باعث ای الیون کا اپارٹمنٹ اور بی 17 کا ایک پلاٹ خاتون کے نام ٹرانسفر کر دیا گیا۔وفاقی محتسب نے فیصلے میں لکھا کہ اسلام نے 1400 سال قبل خواتین کو ان کے حقوق دیے۔ خاتون کو اس کی جائیداد کے حق سے محروم کرنا غیر قانونی اور اسلامی تعلیمات کے بھی خلاف...
    نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان  نے کہا ہے کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ اپنے جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا نہیں سکتا۔یوم سیاہ کشمیر پر پیغام میں انہوںنے کہاکہ  27اکتوبر 1947 جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، آج کے دن بھارت نے جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر غیرقانونی قبضہ کیااورکشمیری عوام کی خودارادیت کی جائز خواہش کو دبایا، بھارتی قابض افواج انسداد دہشت گردی کے سخت قوانین کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہیں ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی توثیق کی مگر بھارت اب تک ان قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کے بنیادی...
    سٹی 42 : پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہو گیا ۔   سفارتی ذرائع کے مطابق استنبول مذاکرات کے دو روز گزرنے کے باوجود ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے آج کے دور میں ثالث بھی موجود ہوں گے,  سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان سے دہشت گردی روکنے کے لیے تحریری گارنٹیاں طلب کیں ہیں۔ افغان طالبان کی  ٹھوس اقدامات کی پیشکش تاہم تحریری گارنٹی/ یقین دھانی سے اجتناب کر رہے ہیں۔ افغان طالبان تحریری وعدے کرنے سے گریز کر رہے ہیں، افغان طالبان کی جانب سے شروع سے مذاکرات میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔  بھارتی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے ہم نے اپنی مطلوبہ تعداد پوری کر لی ہے، بہت جلد کشمیر میں اپنی حکومت بنائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا پاکستان پیپلز پارٹی کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے، ہم نے اپنی تعداد پوری کی، بہت جلد ہم کشمیر میں اپنی حکومت بنائیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک کے 9 وزرا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 27 تک پہنچ گئی۔ ...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یومِ سیاہ کشمیر پر کہا کہ 27 اکتوبر تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی افواج نے کشمیری عوام کی مرضی کے برخلاف وادی پر قبضہ کیا۔تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ27 اکتوبر کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم عارضی ہوتا ہے مگر آزادی کی جدوجہد ابدی۔ کشمیری عوام نے کئی دہائیوں میں بے مثال قربانیاں دے کر یہ ثابت کیا کہ وہ اپنے حقِ خودارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا حوصلہ، صبر اور استقامت دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے مثال ہے۔ پاکستان کے عوام آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے کوئی ڈرا نہیں سکتا، ہم ڈلیور کرکے دکھائیں گے۔کرک میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ عمران خان نے وزیراعلیٰ کیلئے میرا نام دیا تو انہوں نے شورمچایاجو نوجوانوں کوموقع نہیں دیتے، آج خیبرپختونخوا میں حکومت عام عوام کی ہے، وفاقی وزرا نے مجھ پرغلط الزامات لگائے، میں نے اخلاقی طریقے سے جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ میں اڈیالہ جیل گیا اسی وقت وزیراعظم کی کال آئی، وزیراعظم نے مجھے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک دی، میں نے ان سے کہا میری میرےقائد سے ملاقات کے لیے انتظامات کریں۔ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے میٹنگ کیلئے بلایا میں نے کہا قائد سے پوچھ کر بتاتا ہوں، اب...
    تل ابیب میں اسرائیلی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سکیورٹی خود کنٹرول کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیل اس بات کا تعین کرے گا کہ غزہ میں کون سی قوتیں ہمارے لیے ناقابلِ قبول ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل فیصلہ کرے گا کہ غزہ میں کونسی بین الاقوامی فوج تعینات کی جائے۔ یہ بات انہوں نے تل ابیب میں اسرائیلی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہی ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سکیورٹی خود کنٹرول کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیل اس بات کا تعین کرے گا...
    شہر قائد کے علاقے کورنگی سیکٹر 32-اے تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں واقعے ضیا کالونی میں گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق جبکہ ایک بچی سمیت دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب خواتین اور بچے کمرے میں موجود تھے، اچانک چھت کا بیم ٹوٹنے سے ملبہ ان پر آ گرا۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والی خواتین اور بچیوں چھیپا ایمبولنس کے ذریعے کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں جاں بحق بچی کی شناخت ڈیڑھ سالہ عائشہ دختر محسن کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 45 سالہ حمیدہ زوجہ امام الدین سمیت 2 خاتون اور ایک 7 سالہ بچی دعا دختر عامر کے...
    وزیر ریلوے حنیف عباسی کا تہران استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ تہران-استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر کو دوبارہ بحال کی جا رہی ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، ریلوے سٹیشنز کی صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے،ریلوے نظام میں جدت لانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، ریلوے سٹیشنز پر کیفے ٹیریا اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد-تہران-استنبول ٹرین...
    خطے میں عدم استحکام کے لیے افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی حمایت پر بھارت کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بھارت کو سرحد پار دہشت گردی اور طالبان نواز پالیسیوں پر ہزیمت کا سامنا، افغانستان کی مسلح تنظیم نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے بھارت کو طالبان کی حمایت پر سخت انتباہ جاری کر دیا۔ افغانستان کی نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے کہا کہ ہندوستان کو دوسری بار متنبہ کیا جاتا ہے کہ افغانستان میں طالبان اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی حمایت بند کرے۔ این ایم ایف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں معصوم لوگوں کے قاتل طالبان کی حمایت ہندوستان کے دوغلے رویہ کو ظاہر کرتی ہے، دنیا میں جمہوریت کا دعویدار بھارت دہشت گردوں کو سہارا...
    لیاقت بلوچ — فائل فوٹو نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاک افغان جنگ بندی ہی نہیں پائیدار تعلقات خطے کی ضرورت ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین جاری مذاکرات کے موقع پر جارحانہ بیانات غیر ضروری ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی ایکشن پلان پر جانبدارانہ عمل نے بڑا نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاست کو پی پی، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی نے شرمناک بنادیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کا کسان روڈ کارواں پُرامن ہوگا، جماعتِ اسلامی کسانوں کی ترجمان ہے۔
    درِ پاکستان آصف علی زرداری نے پولینڈ کے کاروباری اداروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ رادوسلاف سیکورسکی سے ملاقات کے دوران کہی، جو ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان، پولینڈ کے ساتھ طویل عرصے سے قائم باہمی احترام اور تعاون پر مبنی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ...
    لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور آنے والے دنوں میں عوام کو مزید خوش خبریاں ملیں گے اور پاکستان میں مزید انتہا پسندی، نفرت یا انتشارکی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے یہ ملک کلمہ کی بنیاد پر حاصل کیا، اسلامی نظریات و ناموس رسالت کی جو حفاظت مسلم لیگ( ن) کر سکتی ہے وہ کوئی اور جماعت نہیں کر سکتی،کسی کو مذہب کے نام پر انتشار کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نظریہ پاکستان میں اتحاد، محبت اور یک جہتی...
    مرحوم جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ جنید نے والد کے ساتھ گزرے آخری لمحات مداحوں سے شیئر کیے ہیں۔سیف اللہ جنید حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے والد کے مختلف واقعات اور ان کے ساتھ گزرے لمحات سے پردہ اٹھایا۔والد کے انتقال پر گفتگو کرتے ہوئے سیف اللہ جنید نے بتایا کہ’ ابا کا انتقال جس وقت ہوا اس وقت میری عمر 14 سال تھی، چترال جانے سے پہلے اتوار کے روز میری ان سے ملاقات ہوئی تھی، اس ملاقات میں انہوں نے مجھے جو بات کہی وہ میرے لیے ابا کا آخری پیغام بن گئی، انہوں نے مجھے کہا تھا کہ ‘ میری خواہش یہ نہیں کہ تم ایک بزنس مین بنو،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کو پیغام دینا چاہتا ہوں پالیسی صرف بانی پی ٹی آئی کی چلے گی، میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت مطابق چلوں گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے، میرے لیڈر سے ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کو پیغام ہے پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی۔ خیبر پختونحوا کے ضلع چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام بانی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ اُن کا...
    — فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کےخلاف ایک ٹھوس، قابل تصدیق میکنزم کے قیام کی حمایت کرتا ہے، جس پر ترکیہ میں 25 اکتوبر کو بات چیت ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا۔ دورے میں وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی اور 2 مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے۔طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی، علاقائی و عالمی امور اور یوکرین سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پولینڈ نے پاکستان...
    ویب ڈیسک :سابقہ ٹکٹ ہولڈر تحریک لبیک محمد اصغر قادری نے تحریک لبیک کو خیر باد کہ دیا۔  سابقہ ٹکٹ ہولڈر محمد اصغر قادری نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں ملتان سے تحریک لبیک کی ٹکٹ پر الیکشن لڑا،پاکستان اور پاکستانی اداروں کے ساتھ وفادار ہوں،تحریک لبیک سے لا تعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔
    ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب کو متحد ہو کر پاکستان کو مکمل طور پر پولیو فری بنانا ہوگا۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کے قومی عزم کا اعادہ کیا۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے 1994ء میں پاکستان میں پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا تھا، اور ان کا وژن آج بھی اس مہم کی رہنمائی کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں:  پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف قومی مہم سے ان کا ذاتی تعلق ہے، کیونکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے بطور...
    ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں متحد ہو کر پاکستان کو مکمل طور پر پولیو فری بنانا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان بھرپور جدوجہد جاری رکھے گا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے 1994 میں پاکستان میں پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا تھا، اور آج بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وژن قومی انسدادِ پولیو مہم کی رہنمائی کر رہا ہے۔ خاتونِ اوّل نے کہا کہ پولیو کے خلاف قومی مہم سے میرا...
    کل اسلام آباد کی ایک مصروف شاہراہ پر ڈیوٹی پر موجود ہونہار اور لائق پولیس افسر عدیل اکبر کے ہاتھوں سے چلنے والی گولی کی گونج نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ کوئی کیسے اپنی جان لے لیتا ہے؟ کوئی اپنے ساتھیوں، اپنے پیاروں اور ایک بار ملنے والی زندگی سے یوں منہ کیسے موڑ لیتا ہے؟ ابھی کچھ دیر پہلے تو وہ ہشاش بشاش، مسکراتا ہوا اپنے فرائض سرانجام دے رہا تھا۔ ماتحتوں کو چوکس رہنے کا کہہ رہا تھا، فل برائٹ اسکالرشپ پر امریکا جانے کی تیاری بھی کرنا ہوگی، بیٹی کو مرضی کے گفٹ دلانے کی فکر بھی ہوگی، خواب دیکھنے والی آنکھیں کیوں بجھ جاتی ہیں؟ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں ہیں، تحقیقات کے...
    کوئٹہ: مکران کوسٹل ہائی وے کے علاقے دلتوس کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ اورماڑہ سے کراچی جانے والا ٹریلر بریک فیل ہونے اور تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت مدثر ولد خان بہادر، محمد یوسف...
    ---فائل فوٹو  بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کر کے قید میں رکھا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کے دوران علیمہ خان نے کہا کہ میں گرفتاری دینے کے لیے تیار ہوں، مجھ پر بہت سے کیسز بنائے گئے ہیں، اپنے بھائی کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گی۔اس سے قبل پنجاب پولیس بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ، علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے اِن کے ہمراہ اسلام آباد پہنچی تھی۔ایس ڈی پی او اظہر شاہ نے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائی تھی۔
    ویب ڈیسک :نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پولینڈ کے ساتھ باہمی اعتماد اور محبت پر مبنی دوستانہ تعلقات ہیں، پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے۔  پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ راڈوسلاوسکورسکی کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نائب وزیراعظم پولینڈ کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار  انہوں نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کو اپنا اہم شراکت دار سمجھتا ہے، وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور تعاون...