مجھے کوئی ڈرا نہیں سکتا، ہم ڈلیور کرکے دکھائیں گے: وزیراعلیٰ کے پی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے کوئی ڈرا نہیں سکتا، ہم ڈلیور کرکے دکھائیں گے۔کرک میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ عمران خان نے وزیراعلیٰ کیلئے میرا نام دیا تو انہوں نے شورمچایاجو نوجوانوں کوموقع نہیں دیتے، آج خیبرپختونخوا میں حکومت عام عوام کی ہے، وفاقی وزرا نے مجھ پرغلط الزامات لگائے، میں نے اخلاقی طریقے سے جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ میں اڈیالہ جیل گیا اسی وقت وزیراعظم کی کال آئی، وزیراعظم نے مجھے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک دی، میں نے ان سے کہا میری میرےقائد سے ملاقات کے لیے انتظامات کریں۔ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے میٹنگ کیلئے بلایا میں نے کہا قائد سے پوچھ کر بتاتا ہوں، اب بھی وہ مجھے بدنام کرنے کی کوشش کریں گے پھر انہوں نے کہا کہ نوجوان ہے ڈلیور نہیں کرے گا، مجھے کوئی ڈرا نہیں سکتا، آپ لوگوں نے برسوں میں کیا ڈلیور کیا ہے؟ ڈلیور کرنے کے لیے نیت اور کوشش ہونے چاہیے، ہم ڈلیور کرکے دکھائیں گے۔سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ کاؤنٹر ٹیررازم کو امپروو کرینگے، امن کے ساتھ ساتھ گڈ گورننس اور ڈیویلپمنٹ بھی ضروری ہے، ہم ضم اضلاع پر بھی سرمایہ کاری کرینگے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
وزیراعلیٰ کے پی کے رشتہ دار منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں: اختیار ولی
فائل فوٹوزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد کی کوشش کی جارہی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ چاہتے ہیں قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کر دیا جائے، حکومت بھی اس پر غور کر رہی ہے۔
اختیار ولی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ ہے، اسمگلروں نے تحریک انصاف کی چھتری تلے پناہ لے رکھی ہے۔وزیراعلیٰ کے پی کے رشتہ دار منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں، یہ سرپرستی کرتے ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے مطالبات غیر منطقی اور بلاجواز ہیں، پی ٹی آئی کا کوئی مطالبہ قابل عمل نہیں، مذاکرات کرنا بھی چاہیں تو کس بات پر کریں، لشکر کے ذریعے بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا نہیں کروایا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند کیا، یہ لوگ مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ لوگ ملکی وقار اور ترقی پر آئے روز حملہ آور ہو رہے ہیں۔
پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، خیبر پختونخوا کے دو وزراء کی گاڑیاں منشیات کے کیسز میں تھانوں میں بند ہیں۔