پاکستان کیساتھ اسٹریٹجک تعلقات کے فروغ کے مواقع دیکھ رہے ہیں‘ امریکی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن ( مانیٹر نگ ڈ یسک ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو وسعت دینے کا ایک موقع دیکھ رہا ہے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ مضبوط ہوتے تعلقات کا تعلق واشنگٹن کے نئی دہلی کے ساتھ تعلقات سے نہیں ہے۔ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران جب امریکی وزیر خارجہ سے پوچھا گیا کہ آیا بھارت نے امریکا اور پاکستان کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات پر کوئی تشویش ظاہر کی ہے؟جس پر مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ نہیں، ایسا نہیں ہے، البتہ ہم جاتنے ہیں کہ فطری طور پر فکر مند ہوں گے کیونکہ تاریخی طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی رہی ہے، لیکن میرا خیال ہے کہ انہیں یہ سمجھنا چاہیے کہ ہمیں بہت سے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات رکھنے پڑتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو بڑھانے کا موقع دیکھ رہے ہیں اور میرا خیال ہے کہ یہ ہمارا کام ہے کہ ہم دیکھیں کن ممالک کے ساتھ ہم مشترکہ مفادات کے شعبوں میں کام کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بھارتی سفارت کاری کے حوالے سے بہت پختہ اور حقیقت پسندانہ رویہ رکھتے ہیں، جب کہ ان کے بھی کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات ہیں جن کے ساتھ ہمارے نہیں ہیں اور یہ عملی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔مارکو رویبو کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہم جو کچھ بھی پاکستان کے ساتھ کر رہے ہیں وہ ہمارے بھارت کے ساتھ تعلقات یا دوستی کی قیمت پر ہے، جو کہ گہری، تاریخی اور اہم ہے۔روبیو سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں حالیہ بہتری اسلام آباد کی جانب سے امریکی کردار، بالخصوص صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو تسلیم کرنے کی بنیاد پر ہے، جنہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکنے میں کردار ادا کیا؟جس پر امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ انہوں نے اس بات کو سراہا، جب بھی آپ کسی کے ساتھ کام کرتے ہیں تو آپ ایک دوسرے کو جاننے لگتے ہیں، اور اس سے ایک مثبت تعلق پیدا ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک-بھارت تنازع کے شروع ہونے سے پہلے ہی میں نے ان سے رابطہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم آپ کے ساتھ اتحاد اور اسٹریٹجک شراکت داری کو دوبارہ استوار کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، ہمیں لگتا ہے کہ کئی شعبے ہیں جن میں ہم ایک ساتھ کام کر سکتے ہیں۔وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ ہم بھارت سے متعلق چیلنجز اور دیگر معاملات سے بخوبی آگاہ ہیں، لیکن ہمارا کام یہ ہے کہ جہاں ممکن ہو وہاں شراکت داری کے مواقع پیدا کیے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں طویل اشتراک کا تجربہ ہے، اور ہم چاہیں گے کہ اسے اس سے آگے بھی بڑھایا جائے، اگرچہ ہمیں معلوم ہے کہ اس میں کچھ مشکلات ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں جو بہتری آئی ہے وہ حوصلہ افزا بات ہے، اور میں نہیں سمجھتا کہ یہ بھارت یا کسی اور ملک کے ساتھ تعلقات کے نقصان پر ہوئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امریکی وزیر خارجہ پاکستان کے ساتھ میرا خیال ہے کہ کے ساتھ تعلقات کا کہنا تھا کہ کے درمیان ممالک کے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :