وزیر ریلوے حنیف عباسی کا تہران استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا تہران استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ تہران-استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر کو دوبارہ بحال کی جا رہی ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، ریلوے سٹیشنز کی صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے،ریلوے نظام میں جدت لانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، ریلوے سٹیشنز پر کیفے ٹیریا اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد-تہران-استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر کو دوبارہ بحال کی جا رہی ہے، ریکوڈک منصوبے کے لیے چار سو کلومیٹر تک نیا ٹریک بچھایا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ٹریک کی موجودہ کل لمبائی آٹھ سو چوراسی کلومیٹر ہے، روہڑی تا کراچی ٹریک کی بہتری کے لیے ورلڈ ایشین بینک سے دو ارب ڈالر کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے اور یہ منصوبہ جولائی 2026 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ایم ایل ٹو منصوبے پر بھی غور و خوض ہو رہا ہے، جبکہ کراچی سٹیشن کی توسیع لاہور سٹیشن سے کئی گنا بڑھ چکی ہے، شالیمار ایکسپریس کے افتتاح کے لیے وزیرِ اعظم سے سات نومبر کی تاریخ مانگی گئی ہے جب کہ رحمان بابا ایکسپریس کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی کارگو ایکسپریس سروس سے اب تک 3.
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے کے انفراسٹرکچر میں بہتری کے لیے متعدد اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ اور گارڈز کے رومز کی حالت بہتر بنائی جا رہی ہے اور 10 رننگ رومز کی رینوویشن فروری 2026 تک مکمل کر لی جائے گی، اسی طرح ملازمین کے کوارٹرز کی چھتوں کی مرمت اور سکھر روہڑی سٹیشن کی اپ گریڈیشن پر 80 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر 180 سکیورٹی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں جبکہ محکمہ ویجیلنس کو کرپشن، چوری، بوگس الاٹمنٹس، ڈیزل چوری، گوسٹ ملازمین اور زمینوں کے غلط استعمال کے خلاف متحرک کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے بتایا کہ ریلوے پولیس میں 1500 اہلکاروں کی بھرتی شفاف انداز میں کی گئی ہے، جس میں کسی قسم کی سفارش شامل نہیں تھی، انہوں نے اعلان کیا کہ 4 نومبر کو ان اہلکاروں کی پاسنگ آوٹ تقریب میں خود شرکت کرینگے۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ بھارت کا ریلوے بجٹ 700 ارب روپے جبکہ پاکستان ریلوے کا صرف 17 ارب روپے ہے، تاہم ان کی کوشش ہے کہ نئے منصوبوں کے ذریعے ریلوے کو خود کفیل بنایا جائے۔آخر میں انہوں نے بلوچستان کے ریلوے ملازمین، پولیس شہدا اور فوجی جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈیرہ غازی خان میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ایک لاکھ 40 ہزار امیدوار، ٹیسٹ کا آغاز سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور پروپیگنڈا کرنے والا ٹی ایل پی کا رہنما گرفتار پاک سعودی دفاعی معاہدے سے متعلق بھارتی میڈیا کا من گھڑت بیانیہ بے نقاب غزہ میں امن معاہدے کے باوجود اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 6فلسطینی زخمی مسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تہران استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر کو دوبارہ بحال حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے کا اعلان انہوں نے رہا ہے جا رہی کے لیے
پڑھیں:
حافظ نعیم کا نومبر میں "بدل دو پاکستان تحریک" شروع کرنے کا اعلان
پنجاب کے ضلع گجرات میں"بنو قابل" تقرہب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ چہرے، جھنڈے اور پارٹیاں نہیں اس نظام کو بدلنا ہو گا، اگلے ماہ سے "بدل دو پاکستان تحریک" شروع کی جائے گی، پارٹی کوئی بھی ہو ساری پارٹیاں شامل ہو کر مراعات لیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نومبر میں "بدل دو پاکستان تحریک" شروع کی جائے گی۔ پنجاب کے ضلع گجرات میں"بنو قابل" تقرہب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ انگریز چلا گیا لیکن اس کا افسر شاہی نظام آج بھی جاری ہے، یہ خود کو حاکم اور ہمیں محکوم سمجھتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ گریڈ 19-20 کا افسر بچے کی شادی پر کروڑوں کیسے خرچ کرتا ہے، کسان کسمپرسی کا شکار اور یہ ترقی کرتا ہے، اس گلے سڑے نظام کو بدلنا ہو گا، نوجوان اس تحریک کا حصہ بنیں اور کامیاب بنائیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ چہرے، جھنڈے اور پارٹیاں نہیں اس نظام کو بدلنا ہو گا، اگلے ماہ سے "بدل دو پاکستان تحریک" شروع کی جائے گی، پارٹی کوئی بھی ہو ساری پارٹیاں شامل ہو کر مراعات لیتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گجرات پانی میں ڈوبا تو سالوں سے حکمران رہنے والے کہاں تھے، زندہ باد، مردہ باد کی سیاست کو بھی مردہ باد کہنا ہو گا، "بنو قابل" میں ہزاروں نوجوان بچوں بچیوں کی شرکت اس کی اہمیت کو واضع کر رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آج صرف 12 فیصد نوجوان اعلی تعلیم حاصل کر پا رہے ہیں، آئی ٹی کی پاکستان کو ضرورت ہے، چھوٹی سوچ کے حکمران ہمیں بھکاری نہ بنائیں، بنو قابل پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔