data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-06-20
کراچی(بزنس رپورٹر)کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی پر بند ہوئی۔کے ایس ای 100انڈیکس 1100پوائنٹس گھٹ گیا اور مارکیٹ 1لاکھ63ہزار کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی جبکہ سرمایہ کاروں کو 112ارب روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ 57.
82فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود کے حوالے سے اجلاس سے قبل سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا جبکہ مقامی انسٹی ٹیوشنز نے منافع کی خاطر فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں زیادہ تر منفی زون میں رہیں۔ دن بھر اہم شعبوں جیسے توانائی اور مینوفیکچرنگ میں منافع خوری کا رجحان غالب رہا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس1500سے زاید
پوائنٹس کی کمی سے 161,766.61 پوائنٹس کی سطح تک گرگیا تھا۔تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,140.32 پوائنٹس یا 0.7 فیصد کی کمی سے 162,163.81 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح 423پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 49ہزار418پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 99ہزار380پوائنٹس سے کم ہو کر 98ہزار789پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 112 ارب 89 کروڑ 51 لاکھ79ہزار200روپے کی کمی ہوئی اور سرمائے کا مجموعی حجم 18701ارب68کروڑ49لاکھ63ہزار593روپے رہ گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 34ارب روپے مالیت کے 1ارب حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 35ارب روپے مالیت کے 1ارب 4کروڑ حصص کے سودے ہوئے تھے۔اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 479کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا جس میں سے 157کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،277میں کمی اور45کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈکال ٹیلی کام ،کے الیکٹرک لمیٹد ،بینک آف پنجاب ،ٹریٹ کارپوریشن اورفرسٹ کیپٹل سیکورٹیز سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کا بھاو 330.53روپے بڑھ کر24543.94روپے ہو گیا اسی طرح 90.52روپے کے اضافے سے اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 2090.54روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور پاکستان فوڈز لمیتڈ کا بھاو 291.76روپے گھٹ کر 29400روپے ہو گیا اسی طرح 62.46روپے کی کمی سے نیلسے پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 8051.11روپے پر آگئی۔

کامرس رپورٹر
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ:
کی کمی سے
کے ایس ای
حصص کی
پڑھیں:
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، فی تولہ 500 روپے مہنگا
کراچی (نیوزڈیسک) ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا اور چاندی دونوں مزید مہنگے ہو گئے۔ مارکیٹ ریٹ کے مطابق فی تولہ سونا 500 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 43 ہزار 562 روپے کی نئی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 428 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 80 ہزار 282 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں سونا 5 ڈالر بڑھ کر 4212 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 85 روپے مہنگی ہو کر 6452 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔