Daily Mumtaz:
2025-10-27@19:31:24 GMT

وصیت سے متعلق نادیہ افگن کا بیان وائرل

اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT

وصیت سے متعلق نادیہ افگن کا بیان وائرل

اداکارہ نادیہ افگن نے اپنی ایک حالیہ انسٹاگرام اسٹوری میں معاشرتی رویوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی وفات کے وقت یہ وصیت کریں گی کہ ان کے جنازے میں ’کسی کو کھانا نہ کھلایا جائے‘۔

نادیہ افگن نے یہ بات اپنے والد کے انتقال کے ذاتی تجربے کے تناظر میں لکھی۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ والد کے انتقال کے موقع پر انہیں سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہوا کہ کالونی کے انچارج ان کے پاس آئے اور سب سے پہلے یہ سوال کیا کہ کرسیاں، ٹینٹ اور کھانے کا انتظام کہاں سے کروانا ہے۔

نادیہ افگن نے کہا کہ اس دن وہ دیر رات تک مہمانوں کی خاطر تواضع اور کھانے کے انتظامات میں مصروف رہیں، جبکہ وہ خود شدید غم اور صدمے میں تھیں جبکہ غم کے اس موقع پر لوگوں کی توجہ دکھ اور تعزیت کے بجائے روایتی انتظامات پر مرکوز تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اس تجربے نے گہرائی سے متاثر کیا اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے انتقال کے وقت ایسا منظر دوبارہ نہ دہرایا جائے۔ اس لئے وہ وصیت کریں گی کہ ان کے انتقال پر کسی کو کھانا نہ کھلایا جائے پھر جس کو آنا ہے آئے نہیں آنا نہ آئے۔

نادیہ افگن کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس پر صارفین کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آرہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نادیہ افگن کے انتقال

پڑھیں:

عابدہ پروین کی صحت اب کیسی ہے؟

پاکستان کی عظیم گلوکارہ، صوفی کلام کی ملکہ عابدہ پروین نے اپنی صحت سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تردید کردی۔

حال ہی میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لیجنڈری گلوکارہ کی ایک تصویر خوب وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ان کے آس پاس ڈاکٹروں کی ایک ٹیم موجود ہے۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ تصویر وائرل ہوئی تو گلوکارہ کے مداحوں میں ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی، تاہم اب گلوکارہ نے خود اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کر دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistani.Celebrities ???????? (@pakistani.celebrities)

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انہوں نے اسٹوری میں تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے سوشل میڈیا پر زیر گردش تصویر دیکھی جس میں عابدہ جی وہیل چیئر پر بیٹھی ہیں اور ان کے آس پاس ڈاکٹروں کی ٹیم موجود ہے، جسے دیکھ کر کئی لوگ پریشان ہوگئے۔

انہوں نے وائرل تصویر کی حقیقت بتاتے ہوئے مزید لکھا کہ وائرل تصویر تقریباً 3 ماہ پرانی ہے اور یہ اس وقت کی ہے جب عابدہ جی معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال گئی تھیں۔

عابدہ پروین کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے پیغام میں یہ بھی لکھا ہے کہ عابدہ جی خیریت سے ہیں اور ان کی صحت بھی اچھی ہے، الحمدللّٰہ۔

متعلقہ مضامین

  • ہماری بھر پور کوشش ہے عازمین حج کو کم خرچ میں بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں ،سرداریوسف
  • ڈپٹی ڈائریکٹر چیئرمین سینیٹ چودھری ناصر رفیق کے والدِ محترم کے ایصال ثواب کیلئے ختم و قل خوانی کا انعقاد
  • عابدہ پروین کی صحت اب کیسی ہے؟
  • والد نے طیارہ حادثے سے چند ماہ قبل شہادت کی دعا کرنا شروع کردی تھی، جنید جمشید کے بیٹے کا انکشاف
  • والد کے انتقال پر دیر رات تک مہمان نوازی میں مصروف رہی، نادیہ افگن
  • سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کے والد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
  • بھارت: آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ہوٹل میں ڈنر کے دوران چوہے کی انٹری، ویڈیو وائرل ‏
  • ڈکی بھائی کا کیس نوجوانوں کیلئے سبق ہے کہ شارٹ کٹ کے بجائے محنت کریں: نادیہ خان
  • والد نے والدہ کو بتادیا تھا کہ وہ اللہ سے شہادت کی دعا مانگتے ہیں: سیف اللہ جنید