اسٹاک مارکیٹ میں مندی کارجحان؛ انڈیکس میں 1ہزار140پوائنٹس کی کمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا اور 100 انڈیکس 1 ہزار 140 پوائنٹس کمی سے 162,163 پوائنٹس پر بند ہوا جوکہ صفر اعشاریہ 7 فیصد کمی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روزسیلنگ کا دباؤ مارکیٹ کے مختلف شعبوں پر رہا جن میں سیمنٹ، کمرشل بینک، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، پاور جنریشن اور ریفائنریز شامل ہیں۔
بڑی کمپنیوں جیسے HUBCO، ARL، MARI، OGDC، PPL، POL، PSO، HBL، MCB اور MEBL کے شیئر بھی مندی کے شکار ہوئے۔
مارکیٹ کے کمزور آغاز کی وجہ پچھلے ہفتے کی کمزور کارکردگی بھی رہی جب ابتدائی امیدیں کہ جغرافیائی کشیدگی کم ہو سکتی ہے، منافع لینے، بینکوں کے مایوس کن نتائج اور فیوچرز رول اوور ہفتے سے پہلے محتاط رویے کی وجہ سے ختم ہو گئیں۔ پچھلے ہفتے KSE-100 انڈیکس 0.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہفتے میں کتنے صارفین چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہیں؟ ٹائم میگزین کی رپورٹ جاری
ٹائم میگزین نے حال ہی میں اے آئی پر مبنی چیٹ بوٹس کی بڑھتی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے اور بتایا ہے کہ یہ روزمرہ زندگی اور کام کے طریقوں میں انقلاب لا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی، جو کبھی صارفین میں سب سے تیزی سے مقبول ہونے والا ایپ تھا، اب ہر ہفتے 800 ملین سے زائد صارفین استعمال کر رہے ہیں، جو دنیا کی کل آبادی کا تقریباً 10 فیصد بنتا ہے۔ یہ اے آئی کے ابھرتے ہوئے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’چیٹ جی پی ٹی‘ نے ایک ارب سے زیادہ ڈاؤن لوڈز کیساتھ ’ٹک ٹاک‘ اور ’انسٹاگرام‘ کو مات دیدیٹائم میگزین کی حالیہ تجزیے کے مطابق مئی 2024 سے جون 2025 کے درمیان تقریباً 1.1 ملین چیٹ جی پی ٹی کے مکالمات سے معلوم ہوا کہ صارفین اس کا استعمال کس طرح کرتے ہیں۔ لکھائی اور عملی رہنمائی ہر ایک تقریباً 28 فیصد کے برابر ہے، جس میں متن کی تدوین، تدریس، ذاتی رابطہ کاری اور دیگر کام شامل ہیں۔
معلومات حاصل کرنے کے لیے 21 فیصد استعمال ریکارڈ کیا گیا، جبکہ باقی استعمال میں ملٹی میڈیا، تکنیکی اور دیگر امور شامل ہیں۔
چیٹ جی پی ٹی کی تیز رفتار ترقیچیٹ جی پی ٹی کی تیز رفتار ترقی جدید صلاحیتوں اور فیچرز کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔ اب ماڈل فوری جوابات دینے کے بجائے قدرتی زبان میں “تفکر” کرتا ہے اور درست نتائج فراہم کرتا ہے۔
صارفین چیٹ بوٹ کو ای میل، کلاؤڈ اسٹوریج، ویب براؤزرز اور کیلنڈرز جیسے بیرونی ٹولز سے بھی جوڑ سکتے ہیں، اور چیٹ جی پی ٹی پچھلی بات چیت کو یاد رکھ کر سیاق و سباق کے مطابق جواب دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کا نیا انقلابی فیچر کیا ہے؟
چیٹ جی پی ٹی کے سربراہ نک ٹرلی نے کہا کہ “چیٹ جی پی ٹی کا ایسا ماڈل بن جانا جو حقیقی کام کر سکے، ایک بہت اہم تبدیلی ہے۔”
ٹائم میگزین کے مطابق اے آئی اب ہر شخص کی روزمرہ زندگی کا حصہ بنتا جا رہا ہے، اور چیٹ جی پی ٹی کو اب ذاتی معاون اور معلومات کے مرکز کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اے آئی ٹائم میگزین چیٹ جی پی ٹی