پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے۔کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 766 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 304 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بریسٹ کینسر آگاہی : جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹی 20 کیلیے قومی ٹیم کی پنک تھیم کٹ متعارف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقا کے خلاف راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قومی ٹیم کی خصوصی پنک تھیم جرسی متعارف کرادی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ جرسی بریسٹ کینسر آگاہی مہم PINKtober کے تحت تیار کی گئی ہے، جس کا مقصد خواتین میں اس مہلک بیماری سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔
پی سی بی کے مطابق 28 اکتوبر کو شیڈول پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی کرکٹرز پنک رنگ کی خصوصی کٹ پہن کر میدان میں اتریں گے۔ یہی نہیں بلکہ میچ کے دوران امپائرز، کمنٹیٹرز اور اسٹیڈیم عملہ بھی پنک ربن لگا کر اس مہم کی حمایت کرے گا۔
اس موقع پر میچ کے اسٹمپس پر پنک برانڈنگ کی گئی ہے جب کہ میدان کے اطراف میں بھی آگاہی پیغامات نمایاں طور پر دکھائے جائیں گے۔
پی سی بی حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ کرکٹ پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول کھیل ہے اور ہم اس کی مقبولیت کو معاشرتی بھلائی کے لیے استعمال کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص بے شمار جانیں بچا سکتی ہے اور کرکٹ جیسے پلیٹ فارم کے ذریعے عوام میں آگاہی پھیلانا ایک مؤثر قدم ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پی سی بی نے کسی بین الاقوامی میچ میں بریسٹ کینسر آگاہی مہم کو باقاعدہ طور پر شامل کیا ہے۔ اس سے قبل ’’پنک ڈے‘‘ ایونٹس صرف پاکستان سپر لیگ (PSL) کے دوران منعقد کیے جاتے تھے، لیکن اب یہ قدم عالمی سطح پر پاکستان کے سماجی شعور کی نمائندگی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
سیریز کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بالترتیب 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد میں جاری رہے گی۔