WE News:
2025-12-12@06:59:42 GMT

اسٹاک مارکیٹ دباؤ کا شکار، انڈیکس میں 1100 پوائنٹس سے زائد کمی

اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT

اسٹاک مارکیٹ دباؤ کا شکار، انڈیکس میں 1100 پوائنٹس سے زائد کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز مندی کا رجحان دیکھا گیا کیونکہ مالیاتی پالیسی کمیٹی کے فیصلے سے قبل سرمایہ کار محتاط نظر آئے۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,100 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟

کاروباری دن کے دوران توانائی اور مینوفیکچرنگ سمیت اہم شعبوں میں منافع فروشی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس ایک موقع پر 161,766.

61 کی نچلی سطح تک پہنچ گیا۔

Market Close Update: Negative Today! ????
???????? KSE 100 ended negative by -1,140.3 points (-0.7%) and closed at 162,163.8 with trade volume of 364 million shares and value at Rs. 22.64 billion. Today's index low was 161,767 and high was 163,571. pic.twitter.com/50ft6y55Up

— Investify Pakistan (@investifypk) October 27, 2025

گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ملے جلے رجحان کا مظاہرہ کیا تھا۔

جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں کمی سے پیدا ہونے والی ابتدائی بہتری منافع فروشی، بینکنگ سیکٹر کے کمزور سہ ماہی نتائج اور فیوچرز رول اوور ہفتے سے قبل احتیاطی رویے کے باعث برقرار نہ رہ سکی۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 0.3 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی اور یہ 163,304 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں پیر کے روز تیزی دیکھی گئی جبکہ امریکی ڈالر نسبتاً مستحکم رہا۔

چین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں کمی کے اشاروں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بہتر بنایا۔

اطلاعات کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی متوقع ملاقات سے قبل دونوں ممالک کے اعلیٰ اقتصادی حکام نے جنوبی کوریا میں ایک تجارتی معاہدے کا فریم ورک طے کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں منافع کے حصول کا رجحان، ابتدائی تیزی زائل

یہ معاہدہ اگر طے پا گیا تو امریکا کی جانب سے بلند تر ٹیرف اور چین کی جانب سے نایاب معدنیات کی برآمدی پابندیوں کو وقتی طور پر روک دیا جائے گا، جس سے عالمی سرمایہ کاروں کے خدشات میں کمی آئے گی۔

اس پیشرفت کے باعث جنوبی کوریا کا کوسپی اور جاپان کا نکی انڈیکس 2 فیصد سے زائد بڑھ گیا، جبکہ ایم ایس سی آئی کا ایشیا پیسفک انڈیکس، جاپان کے علاوہ، 1.3 فیصد اوپر گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا امریکی ڈالر انڈیکس ایشیائی اسٹاک بینکنگ سیکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج تجارتی کشیدگی توانائی چین مارکیٹ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا امریکی ڈالر انڈیکس ایشیائی اسٹاک بینکنگ سیکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج تجارتی کشیدگی توانائی چین مارکیٹ اسٹاک ایکسچینج پاکستان اسٹاک انڈیکس میں

پڑھیں:

پابندی کا شکار حیدر علی کو پی سی بی کی طرف سے بڑا ریلیف مل گیا

پی سی بی نے بیٹر حیدر علی پر عائد عارضی معطلی ختم کرتے ہوئے انہیں دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ حیدر علی سمیت متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کو بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد نواز، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، فہیم اشرف، حسین طلعت، خواجہ نافع اور احسان اللہ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے حیدر علی ستمبر میں مانچسٹر میں ریپ کے الزام سے بری ہونے کے بعد سے کسی بھی میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔

پاکستان کی جانب سے 35 ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے میچز کھیلنے والے حیدر علی پاکستان شاہینز کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر تھے جب ایک برطانوی نژاد پاکستانی خاتون نے مانچسٹر پولیس میں ان کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

الزام سامنے آنے کے بعد پی سی بی نے ان کی معطلی کا اعلان کرتے ہوئے معاملے کی مکمل تحقیقات کا انتظار کیا۔

تاہم 25 ستمبر کو مانچسٹر پولیس نے عدم شواہد کی بنیاد پر کیس ختم کردیا اور عدالت میں مقدمہ لے جانے کا کوئی جواز نہ ہونے کی تصدیق کی۔

الزامات ختم ہونے اور معطلی اٹھائے جانے کے بعد اب حیدر علی بی پی ایل میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
  • لاہور، جیولری مارکیٹ سے امانتاً رکھوایا گیا 20 کلو سے زائد سونا غائب
  • لاہور، جیولری مارکیٹ سے امانتاً رکھوا گیا 20 کلو سے زائد سونا غائب
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
  • پابندی کا شکار حیدر علی کو پی سی بی کی طرف سے بڑا ریلیف مل گیا
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب، انڈیکس 170,000 کی حد عبورکرگیا
  • سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم! ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
  • اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم! ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 169000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 1,000 پوائنٹس کے قریب اضافہ