ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب کو متحد ہو کر پاکستان کو مکمل طور پر پولیو فری بنانا ہوگا۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کے قومی عزم کا اعادہ کیا۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے 1994ء میں پاکستان میں پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا تھا، اور ان کا وژن آج بھی اس مہم کی رہنمائی کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف قومی مہم سے ان کا ذاتی تعلق ہے، کیونکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے بطور وزیرِاعظم انہیں پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا تھا۔

خاتونِ اوّل نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے پولیو کے خلاف نمایاں پیشرفت کی ہے، مگر ہدف ابھی باقی ہے۔ ہر بچہ جس تک ویکسین نہ پہنچے خطرے میں ہے، اس لیے ہر گھر اور ہر کمیونٹی تک رسائی ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں: چمن بارڈر پر پاکستانی اور افغان فورسز میں دوبارہ فائرنگ کا تبادلہ، تمام تعلیمی ادارے بند، پولیو مہم معطل

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پولیو مہم کے کارکنوں، سکیورٹی اہلکاروں اور بالخصوص خواتین ویکسینیٹرز کی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے والدین، سرپرستوں اور کمیونٹی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے خاتمے کی قومی مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ آئندہ نسلوں کو محفوظ مستقبل دیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آصفہ بھٹو زرداری پولیو ورلڈ پولیو ڈے.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آصفہ بھٹو زرداری پولیو بی بی آصفہ بھٹو زرداری پولیو کے

پڑھیں:

سندھی ثقافت پاکستانی گلدستے میں خوش رنگ پھول، بلاول بھٹو

اجرک، ٹوپی، شاعری اور موسیقی صرف علامتیں نہیں بلکہ انڈس سویلائیزیشن کی زندہ دھڑکن ہیں
سندھ کی ثقافت دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک کی وارث ہے،یومِ ثقافت پر پیغام

چیٔرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے عوام سمیت پوری پاکستانی قوم کو دلی یوم ثقافتِ سندھ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ سندھی ثقافت پاکستان کی متنوع ثقافتی گلدستے میں ایک روشن و خوش رنگ پھول ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے یومِ ثقافت سندھ کے موقع پراپنے پیغام میں کہاکہ سندھ کی ثقافت دنیا کی قدیم ترین اور مضبوط تہذیبوں میں سے ایک کی وارث ہے،انڈس سویلائزیشن دانائی، سخاوت اور انسان دوستی نسل در نسل دلوں کو روشن کرتی آئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سندھ کی اجرک، ٹوپی، شاعری اور موسیقی صرف علامتیں نہیں بلکہ انڈس سویلائیزیشن کی زندہ دھڑکن ہیں جوہزاروں برسوں سے انسانیت کو محبت، ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے اصول سکھاتی آئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزیدکہاکہ پیپلز پارٹی ہر وفاقی اکائی کی ثقافتی شناخت کے تحفظ اور اس کے احترام میں یقین رکھتی ہے،پیپلز پارٹی ثقافتی ترقی کو فروغ دینے اور درخشاں روایات کے تسلسل کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔پیپلز پارٹی اس امر کو بھی یقینی بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی کہ ثقافتی وقار اور قومی ترقی ساتھ ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سال 2025 کی آخری قومی پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر شروع ہوگی
  • ملک میں نئے صوبے بنانے کی بازگشت، بلاول بھٹو بول پڑے
  • نئے صوبے بنانے کیلئے قومی اسمبلی میں اتفاق رائے موجود ہے، بلاول
  • نئے صوبے بنانے کیلئے قومی اسمبلی میں اتفاق رائے موجود ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • فخر کی بات ہے کہ چین جیسے ممالک ہمارے ساتھ کام کر رہے ہیں، بلاول بھٹو
  • پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا شہریوں کے مساوی حقوق کے لیے غیرمتزلزل عزم کا اظہار
  • بلاول بھٹو سے پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات؛عوامی مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا
  • چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے
  • سندھی ثقافت پاکستانی گلدستے میں خوش رنگ پھول، بلاول بھٹو
  • سندھی ثقافت کا دن: صدر آصف زرداری کا رواداری اور قومی ہم آہنگی پر زور