data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بدین (نمائندہ جسارت )یومِ ثقافتِ سندھ کے موقع پر نکالی گئی ثقافتی ریلی میں صحافی سیاسی سماجی علمی ادبی کاروباری شخصیات کارکنوں اور شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی . سندھ بھر کی طرح بدین میں بھیی یوم ثقافت سندھ کے موقع پر صحافتی اداروں کی اپیل پر اللہ والا چوک حیدرآباد روڈ سے بدین پریس کلب اور ایوان صحافت بدین تک ایک عظیم الشان ثقافتی ریلی نکالی گئی .

سندھی ثقافت کے رنگوں میں رنگی ریلی کے شرکاء اجرک، ٹوپی پہنے ڈھول کی دھمال اور قومی نغموں پر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ ڈانس اور بھنگڑے ڈالتے ہوئے چھوٹی بڑی گاڑیوں اور پیدل ہزاروں شرکاء نے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سیکرٹری بدین بار کونسل ایڈوکیٹ امیر آزاد پھنور ، جماعت لواری شریف نشات اور ناجیہ تنظیم کے مرکزی صدر فتح اللہ جونیجو ، پیپلزپارٹی کے رہنما سیٹھ انور ملاح ، سردار عاشق گوپانگ ،پروفیسر عبداللہ ملاح سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر شاہ نواز سیال ، بدین پریس کلب اور ایوان صحافت کے سنئیر صحافیوں لالہ ہارون گوپانگ ، تنویر احمد آرائیں ، شفیع محمد جونیجو ، عطا محمد چانڈیو ، مصطفیٰ جمالی ، ساون خاصخیلی ، علی محمد شاہانی ، عمران خواجہ ، دیدار ملاح ،یونس بکاری ، فرحان میمن ، اختر کھوسو ،انیس میمن ، منور جمالی ، اسحاق شیخ ، دانش بکاری ، عطا سندیار جسقم کے رہنما جاوید چانگ ، صابر راہموں فشر فوک فورم کے ضلعی سیکرٹری عمر ملاح ، قاسم بچو قومی عوامی تحریک کے عبداللہ چانڈیو سچوا بدین کے صدر علی مراد چانڈیو، زین شاہ ، کیمرہ مین ایسوسیئیشن کے علی میمن ، رجب راہموں ، باغ جونیجو اور دیگر کی قیادت میں بدین پریس کلب اور ایوانِ صحافت بدین تک مارچ کیا ، شہر کے تاجر رہنماؤں ندیم مغل ، محمد حسن اپی میمن ، شاہ نواز جونیجو اور دیگر کی جانب صحافی اور سیاسی رہنماؤں کو اجرک اور پھولوں کے پہنا کر اور پھول نچھاور کر کے جگہ جگہ استقبال کیا ،یوم ثقافت سندھ کی مرکزی ریلی میں ضلع انتظامیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے مختیارکار بدین سلیم جمالی نے وفد کی شکل میں ثقافتی پروگرام میں شرکت کی ، اس موقع بدین پریس کلب اور ایوان صحافت بدین کے سامنے ثقافتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی صدیوں پرانی ثقافت تہذیب، عظمت، محبت، امن اور خوبصورتی کا وہ روشن چراغ ہے جس کی روشنی آج صدیوں بعد بھی دلوں کو منور کرتی ہے۔اس روز بچہ ہو یا بزرگ، مرد ہوں یا خواتین، سیاسی، سماجی، ادبی، علمی شخصیات، وکلاء ، تاجر، طلبہ و طالبات، اساتذہ، ڈاکٹرز، مزدور، محنت کش، ہاری اور ماہی گیر ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ سندھی اجرک اور ٹوپی پہن کر اپنی عظیم دھرتی کی ثقافتی شان کو رنگوں کی بارش میں نہلاتے ہیں۔ مقررین نے اس موقع پر کہا سندھ کی عوام کا آج سندھ عوام اور جمہوریت دشمن طاقتور کو واضع پیغام ہے کہ اگر کسی نے سندھ کے دریا پانی وسائل معدنیات اور زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو سندھ کا بچہ بچہ مذاحمت کرے گا اور اپنے حقوق کی جنگ متحد ہو کر لڑے گا ۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بدین پریس کلب اور ایوان

پڑھیں:

سکھرمیں سندھ ثقافت کا دن جوش وخروش سے منایاگیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251208-11-11
سکھر (نمائندہ جسارت) سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی سندھ ثقافت کا دن جوش و خروش کیساتھ منایا گیا، سکھر پریس کلب کے سامنے ثقافتی دن کا پنڈال سجایا گیا جہاں تمام دن مرد، خواتین اور بچے اجرک، ٹوپی اور پگڑی پہن کر لوک گیتوں پر جھومتے نظر آئے،دیابچوں نے آج اجرک کے خصوصی ملبوسات زیب تن کیے،نوجوان اور بزرگ ٹوپی، اجرک اور پگڑی کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دیے، بچے، نوجوان اور بزرگ روایتی اجرک، سندھی ٹوپی اور پٹکے زیبِ تن کیے ہوئے ریلیوں کا حصہ بنے رھے ، جبکہ شہر بھر کی فضا سندھی لوک گیتوں اور ثقافتی دھنوں سے گونج رہی۔یومِ ثقافت کا مرکزی پروگرام پریس کلب سکھر میں ھوا جہاں سکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر خان لودھی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری جاوید جتوئی سمیت سیاسی، سماجی تنظیموں کے رھنماؤں نے خطاب کیا۔ شہر کی شاہراہوں اور اہم چوراہوں پر ثقافتی رنگ نمایاں رھے اور ہر طرف تہذیبی ورثے کی خوبصورت جھلک دیکھنے میں آئی۔تقریبات میں شریک سیاسی، سماجی اور قوم پرست رہنماؤں ادریس جاگیرانی، نوید کھوسو، ڈاکٹر سعید اعوان، شیخ عدنان، اشفاق کھوسو، حماد کھوسو اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھی ثقافت بے مثال اور دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھتی ہے۔ آج ہر زبان اور ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ سندھ کی ثقافت کا دن جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سندھی ثقافت پاکستانی گلدستے میں خوش رنگ پھول، بلاول بھٹو
  • خیرپور میں بھی ثقافتی دن جوش وخروش سے منایاگیا، تقریبات کا انعقاد
  • سکھرمیں سندھ ثقافت کا دن جوش وخروش سے منایاگیا
  • ٹنڈو جام پریس کلب کی جانب سے سندھی کلچر ڈے کے موقع پر تقریب کا انعقاد
  • محراب پور: سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر نکالی گئی ریلی سے نوجوان خطاب کرتے ہوئے
  • کراچی کے عالمی ثقافتی میلے میں142 ممالک کے  فنکاروں کی شرکت صوبے کیلیے بڑا اعزاز ہے، مراد علی شاہ
  • کراچی، سندھی ثقافت ریلی کے شرکا کا پولیس اور ایمبولینس پر پتھراؤ، متعدد افراد گرفتار
  • سندھی ثقافت کا دن: صدر آصف زرداری کا رواداری اور قومی ہم آہنگی پر زور
  • بدین ،حاجی جونیجو ہائی سیکنڈری اسکول میںسندھی ثقافت منایا گیا