2025-10-04@14:04:30 GMT
تلاش کی گنتی: 27
«نواز شریف کینسر ہسپتال»:
سٹی 42 : پنجاب حکومت نے نواز شریف کینسر ہسپتال کا پہلا بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا ۔ پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز کی منظوری کے بعد 13 رکنی بورڈ آف گورنرز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق وزیر اعلی مریم نواز بورڈ آف گورنرز کی چیئرپرسن ہوں گی۔ صحت کے دونوں محکموں سمیت خزانہ ، قانون ، پی اینڈ ڈی کے سیکریٹری بورڈ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نواز شریف کینسر ہسپتال کے ڈین و ہاسپٹل ڈائریکٹر بورڈ کے رکن نامزد کیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے نوٹیفکیشن کے مطابق سابق چیف سیکرٹری کیپٹن(ر) زاہد سعید، پروفیسر زیبا عزیز ، پروفیسر...
لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے مری میں نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اور بڑے اعلانات کیے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے مری میں ہارٹ کے مریضوں کیلئے کارڈیک سرجری اور بائی پاس آپریشن شروع کرانے، پہلی صاف پانی سکیم لانے اور اربوں روپے سے مری کے تاریخی مال روڈ کی اپ گریڈیشن، بانسرا گلی میں پی آئی اے پارک، قرشی پارک اور بائیو ڈائیوسٹی پارک بنانے، راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین/ اے آر ٹی جلد چلانے، کوٹلی ستیاں میں 100بیڈز پر مشتمل ہسپتال بنانے، سامبلی ہسپتال اور نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر تک شٹل بسیں چلانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کوٹلی ستیاں میں ڈویلپمنٹ اور...
پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جاپان کے شہر یوکوہاما میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو اجاگر کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں عوامی رائے کا حوالہ دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اہم سرکاری دورۂ پر جاپان میں موجود ہیں جہاں انہوں نے جاپان کے علاقے یوکوہاما میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ترقیاتی کام اتنی تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں کہ ایک شخص نے مجھ سے کہا میں روز نواز شریف کینسر اسپتال کے سامنے سے گزرتا ہوں تو ہر روز نئی عمارت کھڑی نظر آتی ہے، لگتا ہے یہ جنات بنا رہے ہیں۔ مجھے ایک بندے نے کہا میں...
نواز شریف—فائل فوٹو گورنمنٹ اسپتال سملی مری کارڈیک وارڈ کا نام مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس ضمن میں ایم ایس سملی مری اسپتال ڈاکٹر قیصر عباسی نے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا۔اسپتال کے ایم ایس نے یہ لیٹر ڈپٹی کمشنر مری آفس کی ہدایت پر لکھا ہے۔ یہ بھی پڑھیے کے پی حکومت کا نواز شریف کڈنی اسپتال سوات کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ ڈی سی آفس کے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مری کے حالیہ دورے کی روشنی میں یہ ہدایت دی گئی ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر...

وزیر اعلیٰ پنجاب نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرنے کی تجویز مسترد کر دی تھی : سلمان رفیق
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہاہےجناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرنے کی تجویزتھی، پارٹی کےسنئیررہنماؤں اوروزرا نے بھی مریم نوازانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولیر ڈیزیز نام رکھنے کے لیے کہا مگروزیراعلی نے تجویز مسترد کردی ۔ وزیر صحت پنجاب نے سما ء کے نمائندے سے خصوسی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناح اسپتال کےچیرمین بورڈ آف مینجمنٹ نےمریم نوازکےنام پراسپتال کی درخواست کی، پارٹی کےسنئیررہنماؤں اوروزرانےتجویزکی توثیق کی، وزیراعلی پنجاب نےاسپتال کوانکےنام سےمنسوب کرنےکی مخالفت کی، مریم نوازنےکہابابائےقوم کانام تبدیل نہیں ہوگا، لاہورمیں نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ بنانےجارہےہیں، نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں کارڈیک اسپتال سمیت دیگرکانام منسوب کرسکتےہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی: مخصوص نشستوں پر ممبران کی بحالی کے بعد نمبر گیم تبدیل مزید...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ‘کلینک آن وہیلز’ فیز‑2 کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب کے ہر شہری کو صحت کی جدید سہولتیں گھر کے قریب میسر ہوں گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم نے کلینک آن وہیلز شروع کیے ہیں تاکہ ہر علاقے میں موبائل اسپتال مریضوں کی دہلیز پر پہنچ سکے۔ مستقبل میں مکمل اسپتال بھی اسی طرز پر مریض کی دہلیز پر پہنچے گا۔ مزید پڑھیں: نوجوانوں میں مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت، وجہ کیا ہے؟ مریم نواز نے مزید وضاحت کی کہ اس اسکیم کا مقصد دور دراز علاقوں میں بنیادی صحت کی خدمات اور بروقت تشخیص کو یقینی بنانا ہے، تاکہ مریضوں کو مہنگے...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بڑے دعوے ہوئے مگر ہیلتھ میں عوام کی خدمت کا حقیقی کام شہباز شریف اور نواز شریف کے دور حکومت میں ہوا۔ کلینک آن ویل فیز ٹو لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر غریب کا گھر کی دہلیز پر مفت اور فوری علاج میرا خواب تھا، اپنی طاقت اور اختیار کو ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا ہے۔ شہباز شریف صاحب کے جانے کے بعد چار سال پنجاب کے عوام رل گئے، کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات نہ ملنے پر سڑکوں پر آنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ نہ صرف کینسر بلکہ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا دورہ کیا۔اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر اور آئی ڈیپ کی ٹیم نے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کیلئے ایشیاء کا سب سے بڑا کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں۔(جاری ہے) نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ میں مریضوں کو بین الاقوامی سطح کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اس کینسر ہسپتال میں لیول فور کے مریضوں کا علاج بھی کیا جائے گا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ اس کینسر ہسپتال کو چار مختلف فیزوں میں مکمل...

سرکاری ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنیکا فیصلہ، گندم کی نقل و حمل کی اجازت، مریم نواز کا سروسز ہسپتال دورہ
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) کاشتکار بھائیوں کے لئے حکومت پنجاب نے صوبہ سے گندم کی نقل و حمل کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔ بین الصوبائی سرحدوں پر گندم کی آمدورفت پرروک ٹوک نہیں ہوگی۔ پنجاب سے گندم کی نقل و حمل کی اجازت سے کاشتکار کو فصل کا پورا فائدہ مل سکے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گندم کے لئے ڈی ریگولیشن اور فری مارکیٹ پالیسی جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ نجی سیکٹر کے ذریعے گندم خریداری کی جائے گی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل اعوان کی رہائش گاہ گئیں اور چیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل اعوان اور اہل خانہ سے والدہ مرحومہ کے انتقال...

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکرنے کی مسلسل کوشش کررہی ہیں، خواجہ سلمان رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) صوبائی وزیرمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے گورنمنٹ لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں ورلڈ ہیلتھ ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔خواجہ سلمان رفیق نے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی زیرتعمیر نئی عمارت کا دورہ کرکے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرمحمودایاز،ایم ایس،پروفیسرابراراشرف ودیگر فیکلٹی ممبران موجودتھے۔لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ پر آئی ڈیپ کی ٹیم نے صوبائی وزیر کو تازہ پیش رفت بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ صحت کے عالمی دن کے موقع پر ہم سب کو عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا اعادہ کرنا ہے، انسان کی صرف نیک نیتی...
وزیراعلی پنجاب نے راولپنڈی میں کلثوم نواز اسپتال تعمیر کرنے کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی کینٹ کے شہریوں کو بین القوامی معیار کے علاج اور طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کلثوم نواز ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی۔باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چوہڑ چوک میں واقع پرانے جی ٹی ایس کے اڈے کی جگہ پر راولپنڈی کینٹ کے دل میں واقع 36 کنال زمین پر تیس سو بیڈ پر مشتمل اسپتال کی تعمیر کے حوالے سے پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میگا پروجیکٹ کی تعمیر کا آغاز رواں برس میں کیا جائے گا جبکہ پبلک...
لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ صحت پنجاب نے نواز شریف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ایکٹ کا مسودہ تیار کرلیا۔مجوزہ مسودے کے مطابق نواز شریف کینسراسپتال کو وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں 13 رکنی بورڈ چلائے گا، نواز شریف کینسر اسپتال میں بھرتی ملازمین کو سرکاری ملازمین کا درجہ حاصل نہیں ہوگا۔ مسودے کے مطابق غریب مریضوں کا کینسر اسپتال میں مفت علاج ہوگا، مکمل اور جزوی ادائیگی پر بھی اسپتال میں مریضوں کا علاج ہوگا، ایکٹ کو منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ نواز شریف کینسر اسپتال مالی معاملات کےلئے عطیات اکٹھے کرسکے گا، کینسر اسپتال میں چیئرمین، ڈین، ایڈمنسٹریٹر، ڈائریکٹر نرسنگ و فنانس ہوں گے۔ معروف کارسازکمپنی کی جدید گاڑی پاکستان میں لانچ کرنے کی تیاری
زاہد چوہدری: پنجاب کے پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کو اب ایک الگ ادارے کی قانونی حیثیت حاصل ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے زیر انتظام "نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ایکٹ 2025" کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ نئے مسودے کے مطابق نواز شریف کینسر ہسپتال کو ایک 13 رکنی بورڈ آف گورنرز چلائے گا جس میں چئیرمین، ڈین، ہسپتال ایڈمنسٹریٹر، ہسپتال ڈائریکٹر، ڈائریکٹر نرسنگ اور ڈائریکٹر فنانس شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازحکومت کا ایک اورسنگ میل اس ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج، شیئرڈ علاج اور مکمل ادائیگی کے 3مختلف طریقوں سے علاج کیا جائے گا تاہم ہسپتال کے ملازمین کو سرکاری ملازم کا درجہ نہیں دیا جائے گا...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے میو ہسپتال میں انجکشن کے مریضوں پر ری ایکشن کی خبر کانوٹس لیتے ہوئے انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے مریضوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سیکرٹری ہیلتھ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجکشن کی ری ایکشن کے واقعہ پر گہری تشویش ہے، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ مریضوں کے بہترین علاج کا حکم دیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر میو ہسپتال کو ادویات خریداری کے لئے فنڈز جاری وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر 340 ملین روپے میڈیسن پرچیز کے لئے منتقل کر دئیے گئے میو ہسپتال میں خالی آسامیاں کی پے اور الاؤنس کے موجود فنڈز ادویات خریداری کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دیدی گئی فنانس ڈیپارٹمنٹ نے پے اینڈ الاونس فنڈز ازسرنو مختص کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا میو ہسپتال کے بجٹ میں اضافی فنڈز میسر ہونے کے باوجود استعمال میں نہیں لائے گئے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی میو اسپتال آمد پر مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے، جس پر وزیراعلیٰ نے اسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کو عہدے سے فوری برطرفی کا حکم دیدیا۔ میو اسپتال میں زیر علاج مریضوں اور لواحقین نے سرنج اور کینولا سمیت دواؤں کی عدم دستیابی کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بتایا، کارڈیولوجی وارڈ میں کیڑے مکوڑے پائے جانے کی شکایت پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار کارڈ کا اجرا کردیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رک کر انتظار گاہ اور راستے میں کھڑے مریضوں اور لواحقین کی شکایات سنیں، اس موقع پر اسپتال میں داخل ایک بیمار...
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کاوش معصو م چہروں پر مسکراہٹ لے آئی لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 150کامیاب آپریشن بون میروٹرانسپلانٹ آپریشن پر 42لاکھ سے زائد اخراجات حکومت پنجاب ادا کررہی ہے چلڈرن ہسپتال پاکستان بھر میں بون میروٹرانسپلانٹ آپریشن کرنے والا پہلا سرکاری ادارہ چلڈرن ہسپتال کے کینسر وارڈ میں ایک سال میں 2000مریضوں کا علاج چلڈرن ہسپتال کینسر وارڈ او پی ڈی میں 25ہزار سے زائد کینسر کے مریض بچے مستفید چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن میں کامیابی کا تناسب عالمی معیار کے مطابق89 فیصدسے زائد سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبوں کے مریض بچے بھی بون میرو ٹرانسپلانٹ کرانے والوں میں شامل افغانستان سے آنے والے مریض بچوں کی چلڈرن ہسپتال لاہور...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان جلسے میں خطاب کرتے ہوئےڈیرہ غازی خان میں کینسر ہسپتال اور یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ والہانہ اور پرتپاک ستقبال پر ڈیرہ غازی خان کے عوام کا مشکور ہوں، ڈیرہ غازی خان آ کر دلی خوشی ہوئی،ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے، پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، ہم نے عوام کی خدمت کے لئے دن رات کام کیا، محمد نواز شریف کا وژن صرف ترقی ہے،جنوبی پنجاب کے عوام کو پیچھے نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی محمد نواز شریف کے دور میں ہوئی، مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہی ہیں،جنوبی پنجاب...
ڈیرہ غازی خان ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے راجن پور میں یونیورسٹی اور ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال کے قیام کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان آکر دلی خوشی ہو رہی ہے، والہانہ اور پرتپاک استقبال پر ڈیرہ غازی خان کے عوام کا مشکور ہوں، ہم نے عوام کی ترقی کیلئے دن رات کام کیا، نواز شریف کا وژن صرف پاکستان کی ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں پنجاب کی ترقی ہوئی، مریم نواز اب پنجاب کے عوام کی خدمت کررہی ہیں، مریم نواز پنجاب کے گھر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر مارٹن رائزر کی زیر قیادت اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔مریم نواز نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب کلین ایئر پروگرام شروع کر رہے ہیں، اس پروگرام کے تحت الیکٹرک بسیں، رکشہ اور بائیکس متعارف کروائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے چین کے بی جی آئی گروپ کے چیئرمین وانگ جیان کی بھی ملاقات ہوئی، جس میں نواز شریف کینسر ہسپتال میں جین سیکوینسنگ یونٹ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کینسر تشخیص اور علاج کیلئے سرکاری ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔چینی وفد نے بہاولپور میں چاول اور مکئی کی کاشت کیلئے پائلٹ پروجیکٹ...
بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار سیف علی خان نے اپنے گھر پر ہونے والے خطرناک حملے کی تفصیلات پہلی بار پولیس کو بتا دیں۔ سیف نے بتایا کہ یہ واقعہ 16 جنوری کی رات 2:30 سے 2:40 کے درمیان پیش آیا، جب وہ اپنی بیوی کرینہ کپور کے ساتھ 12ویں منزل پر موجود تھے۔ ان کے بیٹے جے کے رونے کی آواز سن کر وہ کمرے سے باہر نکلے۔ 11ویں منزل پر پہنچنے پر انہوں نے دیکھا کہ جے کی نرس ایک اجنبی کے ساتھ تیز آواز میں بات کر رہی تھی۔ سیف نے بتایا کہ حملہ آور کے ہاتھ میں چاقو تھا اور خطرہ محسوس کرتے ہوئے انہوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی، لیکن اس نے...
بھارت کے نامور اداکار سیف علی خان نے اپنے گھر ہونے والی واردات کی تفصیلات پولیس کو بتادیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف نے ابتدائی بیان پولیس کو ریکارڈ کروادیا جس میں انہوں نے بتایا کہ اصل کہانی کیا ہوئی تھی اور کس طرح وہ حملہ آور کے مسلسل حملوں سے زخمی ہوئے۔ اداکار نے پولیس کو بتایا کہ ‘میں نے 16 جنوری کو 2:30 سے 2:40 کی درمیانی شب اپنے گھر میں ہنگامہ آرائی کی آوازیں سنی، میں اپنی بیوی کرینہ کے ساتھ عمارت کی 12ویں منزل پر اپنے کمرے میں تھا کہ چھوٹے بیٹے جے کے رونے کی آواز سن کر کمرے سے باہر نکلا’۔ انہوں نے بتایا کہ’11ویں منزل پر آیا جہاں میرے بیٹے اور...
لاہور( (نیوز ڈیسک) ) 77.4 ارب کا نواز شریف کینسر اسپتال بنانے کیلئے قانون منظوری کی تیاری مکمل ، پنجاب کابینہ نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ایکٹ 2024کی منظوری د یدی ،بورڈ آف گورنرز بنے گا،پیٹرن ان چیف وزیر اعلیٰ ہوگا، چیئرپرسن اور ممبران کا تقرر3سال کیلئے ہوگا، پنجاب حکومت نے لاہور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف کینسر ہسپتال کی تعمیر اور انتظامی معاملات چلانے کے لئے پنجاب اسمبلی سے قانون کی منظوری کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ ’’جنگ‘‘ کو حاصل معلومات کے مطابق پنجاب کابینہ نے ’’نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ایکٹ 2024‘‘ کی منظوری دے دی ہے جس کو جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائیگا...
مشہور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو 16 جنوری کی رات ان کے ممبئی کے گھر میں ایک نامعلوم حملہ آور نے چھ مرتبہ چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ بدھ کی رات تقریباً 2:30 بجے پیش آیا۔ سیف علی خان کو فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اب ان کی پلاسٹک سرجری جاری ہے۔ اسپتال کے عملے نے تصدیق کی ہے کہ وہ خطرے سے باہر ہیں۔ لیلاوتی اسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈاکٹر نیرج اُتّمانی کے مطابق، سیف علی خان کی نیورو سرجری ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی، اور اب ان کی پلاسٹک سرجری...