پنجاب کے پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کو الگ ادارے کی قانونی حیثیت حاصل ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
زاہد چوہدری: پنجاب کے پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کو اب ایک الگ ادارے کی قانونی حیثیت حاصل ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے زیر انتظام "نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ایکٹ 2025" کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔
نئے مسودے کے مطابق نواز شریف کینسر ہسپتال کو ایک 13 رکنی بورڈ آف گورنرز چلائے گا جس میں چئیرمین، ڈین، ہسپتال ایڈمنسٹریٹر، ہسپتال ڈائریکٹر، ڈائریکٹر نرسنگ اور ڈائریکٹر فنانس شامل ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازحکومت کا ایک اورسنگ میل
اس ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج، شیئرڈ علاج اور مکمل ادائیگی کے 3مختلف طریقوں سے علاج کیا جائے گا تاہم ہسپتال کے ملازمین کو سرکاری ملازم کا درجہ نہیں دیا جائے گا اور یہ براہ راست عطیات بھی اکٹھا کر سکے گا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بیک وقت پنشن اورتنخواہ لینے پر پابندی عائد
اسلام آباد :وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے پرپنشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز ملے گی، وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔
وزار ت خزانہ نے آفس میمورنڈم کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی حکومت کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو 60 سال کی عمر کے بعد اگر دوبارہ ملازمت پر رکھا جاتا ہے تو وہ سابقہ ملازمت کی پنشن یا موجودہ ملازمت کی تنخواہ میں سے کسی ایک کے حقدار ہوں گے۔
وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کی سفارشات کی روشنی میں احکامات جاری کئے ہیں، جن کے تحت ریگولر یا کنٹریکٹ ری ایمپلائمنٹ یا اپوائنٹمنٹ کی صورت میں تنخواہ یا پنشن میں سے ایک ہی چیز ملے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق پنشنر کو پنشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز حاصل کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔