پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جاپان کے شہر یوکوہاما میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو اجاگر کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں عوامی رائے کا حوالہ دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اہم سرکاری دورۂ پر جاپان میں موجود ہیں جہاں انہوں نے جاپان کے علاقے یوکوہاما میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ترقیاتی کام اتنی تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں کہ ایک شخص نے مجھ سے کہا میں روز نواز شریف کینسر اسپتال کے سامنے سے گزرتا ہوں تو ہر روز نئی عمارت کھڑی نظر آتی ہے، لگتا ہے یہ جنات بنا رہے ہیں۔

مجھے ایک بندے نے کہا میں روز نواز شریف کینسر ہاسپٹل کے سامنے سے گزرتا ہوں تو بلڈنگ اور بن جاتی ہے مجھے لگتا ہے کہ یہ جنات بنا رہے ہیں، مریم نواز کا جاپان میں خطاب pic.

twitter.com/dXru1NDRgn

— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) August 18, 2025

مریم نواز کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے دیکھنے کو ملے، جن میں کچھ نے مزاحیہ انداز اپنایا تو کچھ نے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو سراہا جبکہ کئی صارفین ایسے تھے جنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید بھی کی۔

پی ٹی آئی رہنما لال چند ملہی نے مریم نواز کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب جاپان کو جنات کی ٹیکنالوجی دے کر آئیں گی۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ویسے پاکستان میں حکومت بھی و ہی چلا رہے ہیں۔

جاپان کو جنات کی ٹیکنالوجی دے کر آئیں گی!! ویسے پاکستان میں حکومت بھی و ہی چلا رہے ہیں۔ https://t.co/DQK4utjj93

— LAL MALHI (@LALMALHI) August 18, 2025

ایک صارف نے لکھا کہ یہ کوئی عام بندہ تو نہیں ہوگا جو وزیراعلی سے آسانی سے مل سکتا ہوگا۔

کوئی عام بندہ تو ہوگا نہیں جو وزیراعلی سے آسانی سے مل سکتا ہوگا

— Tufail Anjum Aaheer (@AaheerTufail) August 18, 2025

پی ٹی آئی کے حامی ایک صارف نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس طرح شوکت خانم کینسر اسپتال کے مقابلے نہیں ہوں گے۔

اس طرح شوکت خانم سے مقابلے نہیں ہوں گے بی بی

— Chaudhary Tabraiz Natt ???????? (@chaudhryTabraiz) August 18, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جاپان مریم نواز مریم نواز جاپان

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جاپان مریم نواز مریم نواز جاپان مریم نواز نواز شریف رہے ہیں

پڑھیں:

جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا

جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔

یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟

جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟

یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔

‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انسانی فریج جاپان گرمی

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا