وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ‘کلینک آن وہیلز’ فیز‑2 کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب کے ہر شہری کو صحت کی جدید سہولتیں گھر کے قریب میسر ہوں گی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ہم نے کلینک آن وہیلز شروع کیے ہیں تاکہ ہر علاقے میں موبائل اسپتال مریضوں کی دہلیز پر پہنچ سکے۔ مستقبل میں مکمل اسپتال بھی اسی طرز پر مریض کی دہلیز پر پہنچے گا۔

مزید پڑھیں: نوجوانوں میں مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت، وجہ کیا ہے؟

مریم نواز نے مزید وضاحت کی کہ اس اسکیم کا مقصد دور دراز علاقوں میں بنیادی صحت کی خدمات اور بروقت تشخیص کو یقینی بنانا ہے، تاکہ مریضوں کو مہنگے بڑے اسپتالوں کا رخ نہ کرنا پڑے۔

تقریب میں پنجاب کے معزز وزیر صحت، متعلقہ محکمہ جات کے اعلیٰ حکام اور طبی عملے نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر کلینک آن وہیلز کی جدید گاڑیاں متعارف کروائی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

'کلینک آن وہیلز' اسپتال شہباز شریف صحت سہولیات نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپتال شہباز شریف صحت سہولیات نواز شریف وزیراعلی پنجاب مریم نواز مریم نواز

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناساز، تقریر مکمل نہ کرپائیں

لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طبعیت ناساز ہوگئیں اور 'کلینک آن ویلز' کی تقریب کے دوران طبیعت مزید ناساز ہوئی اور انہیں تقریر ادھوری چھوڑ کر جانا پڑا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو طبیعت ناساز ہونے پر تقریر ادھوری چھوڑ کر جانا پڑا، مریم نواز کندھے میں شدید تکلیف پر گزشتہ روز میو ہسپتال آئی تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے آرام کے مشورہ کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب نے معمول کے مطابق سرکاری امور کی انجام دہی جاری رکھی مگر تقریر کے دوران طبعیت شدید ناساز ہونے پر وزیراعلی تقریب سے روانہ ہوگئیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کو نظر انداز کرکے وزیر اعلیٰ مریم نواز 'کلینک آن ویلز' پروگرام کی گاڑیوں کے فیلڈ میں جانے کی تقریب میں شریک ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

  • ’کلینک آن وہیلز کا کمال فیڈ بیک آیا ہے‘، مریم نواز نے منصوبے کے فیزٹو کا افتتاح کر دیا
  • صحت کے شعبے میں کام نواز اور شہباز دور میں ہی ہوا: مریم نواز
  • عوام کی خدمت کا حقیقی کام شہباز اور نواز شریف کے ادوار میں ہی ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناساز، تقریر مکمل نہ کرپائیں
  • مریم نواز کے کندھے میں تکلیف، ایم آر آئی کیلیے میو اسپتال آمد
  • تھکن اور دباؤکے باعث مریم نواز کی کندھے میں تکلیف ، ڈاکٹرزنے آرام کامشورہ دے دیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت خراب، میو اسپتال میں چیک اپ
  • مریم نواز طبیعت کی خرابی پر علاج کرانے میو اسپتال پہنچ گئیں
  • مریم نواز کے کندھے میں تکلیف، ایم آر آئی کیلئے میو اسپتال آمد