City 42:
2025-06-19@15:29:13 GMT
کلینک آن ویلز منصوبے سے 92 لاکھ افراد مستفید ہوئے :عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
سٹی 42: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقی، اصلاحات اور عوامی فلاح کا نیا سفر شروع ہو چکا ہے، کلینک آن ویلز منصوبہ: 92 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوئے ہیں ،صحت اور تعلیم سمیت تمام اہم شعبوں میں بہتری کے لیے مربوط اقدامات کیے گئے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے "کلینک آن ویلز" منصوبے کو وسعت دی گئی ہے، جس کے تحت گاڑیوں کی تعداد بڑھا کر 911 کر دی گئی ہے۔ صرف ایک سال میں 92 لاکھ سے زائد افراد نے ان موبائل کلینکس سے علاج معالجہ حاصل کیا۔
اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف
یہ اعداد و شمار نہ صرف حکومت کی کارکردگی کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ عوامی فلاح کے عزم کا ثبوت بھی ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
شارجہ پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 35 لاکھ کیپٹاگون گولیاں برآمد، مالیت 1.9 کروڑ درہم سے زائد
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون 2025ء)شارجہ پولیس کے جنرل کمانڈ کے انسداد منشیات شعبے نے ابوظہبی پولیس اور وفاقی جنرل ڈیپارٹمنٹ آف اینٹی نارکوٹکس کے ساتھ مشترکہ آپریشن "Depths of Darkness" میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 35 لاکھ سے زائد کیپٹاگون گولیاں ضبط کر لیں۔ ضبط شدہ گولیوں کا کل وزن تقریباً 585 کلوگرام ہے اور ان کی مارکیٹ ویلیو 1.9 کروڑ درہم سے تجاوز کر گئی ہے۔(جاری ہے)
حکام کے مطابق، یہ منشیات ایک منظم گروہ کی جانب سے انتہائی چالاکی اور دھوکہ دہی سے چھپائی گئی تھیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچا جا سکے، مگر سکیورٹی اداروں نے مستعدی سے کارروائی کرتے ہوئے اس نیٹ ورک کو گرفتار کر کے منصوبہ ناکام بنا دیا۔ شارجہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشتبہ منشیات سے متعلق کسی بھی سرگرمی کی اطلاع ہیلپ لائن نمبر 8004654 یا ای میل [email protected] پر دیں تاکہ معاشرے کو منشیات سے پاک رکھا جا سکے۔