قوم کا اصل ہیرو بانی پی ٹی آئی ہے اور قوم اپنے ہیرو کو پہچانتی ہے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
میشر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ قوم کا اصل ہیرو بانی پی ٹی آئی ہے اور قوم اپنے ہیرو کو پہچانتی ہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے انتخابات میں قوم نے نواز شریف کو مسترد کیا۔ جو عوام کے ووٹ سے منتخب نہیں ہوئے وہ عوامی منصوبوں کو اپنے نام سے کیسے منسوب کر سکتے ہیں۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ عوامی منصوبوں کو اپنے نام سے منسوب کرنے کے لیے عوامی مینڈیٹ اور خدمت ضروری ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کے پیسوں سے بنائے گئے منصوبے اپنے نام سے منسوب کرنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دوحہ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات
دوحہ میں عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہان کے اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے محمد بن سلمان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات ہوئی ۔
دونوں رہنماؤں نے نو ستمبر کو اسرائیل کی طرف سے قطر پر کیے جانے والے فضائی حملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے پیر کے روز اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ سربراہی اجلاس سے قبل اسرائیل سے تعلقات منقطع کر لیں۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک اس جعلی ملک سے اپنے تعلقات منقطع کر سکتے ہیں اور اپنے اتحاد اور ہم آہنگی کو حتی الامکان برقرار رکھ سکتے ہیں۔
انھوں نے یہ امید ظاہر کی کہ دوحہ سربراہی اجلاس اسرائیل کے خلاف کارروائی کے حوالے سے ’کسی نتیجے پر پہنچے گا‘۔