data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ابو ظبی (صباح نیوز،اے پی پی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ایرانی صدر مسعود پزیشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی ایران کو نشانہ بنانے پر شیخ محمد بن زاید نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔اماراتی قیادت نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ شیخ محمد بن زاید نے امن و استحکام کے ہر اقدام کی حمایت کا اعادہ کیا۔ٹیلی فون گفتگو میں دونوں رہنمائوں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور علاقائی امن و سلامتی پر سنگین اثرات پر غور کیا گیا۔علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید ال نہیان کی ہدایت پر مملکت میں مقیم ایرانی شہریوں کو ملک
چھوڑنے میں تاخیر پر اوور اسٹے جرمانے سے استثنا دیا گیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی نے کہا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق رہائشیوں اور وزیٹرز دونوں پر ہوگا جس کے پاس کسی بھی قسم کا انٹری ویزا ہے۔ یہ اقدام غیرمعمولی علاقائی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے جس میں پروازوں کی معطلی اور فضائی حدود کی بندش شامل ہے جس سے بہت سے لوگوں کی واپسی متاثر ہوئی ہے۔ اس استثنا کا مقصد متاثرہ افراد کیلیے صورتحال کو آسان بنانا ہے۔ اتھارٹی نے امارات میں مقیم افراد اور وزیٹرز کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ استثناکے تحت ایرانی شہری اسمارٹ سروسز کے پلیٹ فارمز کے ذریعے اندراج کریں اور امارات میں کسٹمر ہیپی نیس سینٹرز سے رجوع کریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شیخ محمد بن زاید

پڑھیں:

ایران کے صدر مسعود پزشکیان پاکستان پہنچ گئے

تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

ایران کے صدر مسعود پزشکیان پاکستان پہنچ گئے۔

ایران کے صدر کا طیارہ لاہور میں لینڈ ہوا۔ مسعود پزشکیان کا بطور صدر، پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

ایئرپورٹ پر مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔ جس کے بعد تینوں شخصیات ایک ہی گاڑی میں ایئرپورٹ سے روانہ ہوئیں۔

ایرانی صدر کے استقبال کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بھرپور تیاری کی گئی تھی، ائیر پورٹ کو پاکستان اور ایران کے پرچموں سے سجایا گیا تھا، ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا تھا۔

دو روزہ سرکاری دورے پر ایرانی صدر کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر اپنے قیام کے دوران صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے27 مئی 2025ء کو ایران کا دورہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش
  • ایرانی صدر کا دورہ لاہور
  • ’پاکستان و ایران کے درمیان رابطہ خطے کی سلامتی کی ایک ضمانت ہے‘
  • ایرانی صدر کا دورہ پاکستان؛ لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے
  • مسعود پزشکیان کی پاکستان آمد، ملاقاتوں کا شیڈول منظر عام پر آگیا
  • مسعود پز شکیان اسلام آباد پہنچ گئے، محمد شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا
  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پہلے سرکاری دورۂ پاکستان پر شان دار استقبال
  • ایران کے صدر مسعود پزشکیان پاکستان پہنچ گئے
  • نوازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی کی ملاقات
  • اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات