آبنائے ہرمز میں جہازوں میں تصادم غلط فہمی سے ہوا‘ امارات
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) آبنائے ہرمز کے قریب تیل بردار بحری جہازوں کے آپس میں ٹکرانے کی اصل وجہ سامنے آگئی۔ امارات کی وزارت توانائی نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کا واقعہ ایک جہاز کی نیویگیشنل غلط فہمی کی وجہ سے ہوا ۔ وزارت توانائی نے اپنے بیان میں ابتدائی معلومات کا حوالہ دیا اور کہا کہ ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران الیکٹرانک مداخلت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ یاد رہے کہ منگل کے روز بحیرہ عمان میں امارات کے ساحل سے 24 ناٹیکل میل دور ایڈلین اور فرنٹ ایگل آئل ٹینکرز آپس میں ٹکرا گئے تھے جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملکی توانائی ذخائر میں اضافہ، سندھ سے بڑی خوشخبری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) نے سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار میں واقع چاکر-1 ایکسپلورٹری ویل سے تیل کی کامیاب دریافت کا اعلان کر دیا۔
کمپنی کے مطابق یہ دریافت ملکی توانائی کے ذخائر میں اضافہ کرنے اور آئندہ ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی جدید ٹیکنالوجی اور ماہر انجینئرز کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔