ایران میں غیر قانونی مقیم شہریوں کی واپسی کیلئے پالیسی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان نے ایران میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق پالیسی کا اعلان کردیا۔وزارت خارجہ کے حکام نے ایران میں غیرقانونی مقیم پاکستانیوں کو واپسی کیلیے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ اپنے ہمراہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ شہری اپنے اور والدین کے شناختی کارڈ کی اصل کاپیاں بھی اپنے پاس رکھیں۔حکام نے مزید کہا کہ مطلوبہ دستاویزات کی موجودگی واپسی کے عمل کو آسان اور تیز بنائے گی۔حکام نے یہ بھی کہا کہ ایران سے واپسی کے خواہشمند شہری سفارتخانے اور قونصل خانوں سے رابطہ کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
طور خم بارڈر افغان شہریوں کی واپسی کیلئے آج سے کھول دیا جائے گا
ویب ڈیسک:طورخم سرحدی گزرگاہ افغان شہریوں کی واپسی کیلئے آج سے کھول دی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد راؤ نے بتایا کہ امیگریشن اور کسٹم کے عملے کو صبح 7 بجے طلب کیا گیا، پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ 20 اکتوبر سے ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے، تاہم دوطرفہ تجارت کیلئے یہ بدستور بند ہی رہے گی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بھی گزشتہ روز کہا تھا تجارت کیلئے پاک افغان سرحدیں کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست