لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بڑے دعوے ہوئے مگر ہیلتھ میں عوام کی خدمت کا حقیقی کام شہباز شریف اور نواز شریف کے دور حکومت میں ہوا۔

کلینک آن ویل فیز ٹو لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر غریب کا گھر کی دہلیز پر مفت اور فوری علاج میرا خواب تھا، اپنی طاقت اور اختیار کو ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا ہے۔ شہباز شریف صاحب کے جانے کے بعد چار سال پنجاب کے عوام رل گئے، کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات نہ ملنے پر سڑکوں پر آنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ نہ صرف کینسر بلکہ ہیپاٹائٹس، امراض کلب، میڈیسن اور انسولین کی دو، دو ماہ کے لیے ڈوز گھروں کو پہنچا رہے ہیں۔ لوگوں کو کام چھوڑ کر، نوکری سے چھٹی لے کر علاج اور ادویات کے لیے لائنوں میں لگنا پڑتا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ 911 کلینک آن ویل آج پورے پنجاب میں پھیل جائیں گے۔ یہ حقیقی انقلاب ہے، عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں تک رسائی کا انقلاب ہے۔ ادویات لیکر لوگوں کے گھروں تک پہنچ رہے ہیں۔ کلینک آن ویل فیز ٹو کے بروقت آغاز پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر، سیکریٹری صحت نادیہ ثاقب اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چند ماہ پہلے 245 گاڑیوں سے شروع ہونے والے کلینک آن ویل پراجیکٹ کا شاندار عوامی فیڈ بیک آرہا ہے۔ کلینک آن ویل پر ڈاکٹر، ایل ایچ وی اور عملہ دیہات میں پہنچ کر فیلڈ اسپتال کی صورت میں کام کر رہے ہیں۔ کلینک آن ویل پر زچہ بچہ کا علاج اور چھوٹے میڈیکل پروسیجر کی سہولت بھی موجود ہے۔ کلینک آن ویل کے پہلے فیز میں گاڑی میں اے سی نہ ہونے پر دوسرے مرحلے کے لیے شاندار اے سی گاڑیاں خریدیں ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ سرکاری اسپتال میں عام مریض کی طرح علاج کروانا بہت اچھا لگا، خود پرچی بنوا کر میو اسپتال میں علاج کروایا، ایم آر آئی اسکین ہوئی اور انجیکشن لگے۔ مجھے خوشی ہے کہ میو اسپتال میں بہترین اور شاندار آرتھوپیڈک سرجن موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کلینک آن ویل پراجیکٹ کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد مریضوں کا مفت اور فوری علاج کیا گیا۔ کلینک آن ویل میں بلڈ پریشر، اسکریننگ اور دیگر امراض کے علاج کی سہولت موجود ہے۔ جنوبی پنجاب میں غذائی قلت کا شکار بچوں کا کلینک آن ویل کے ذریعے فوری علاج کیا جائے گا، کلینک آن ویل گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال روکنے کے لیے ٹریک بھی کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ اسٹاف اور کلینک آن ویل کے ذریعے روزانہ 45ہزار لوگوں کا مفت علاج ہو رہا ہے۔ ریاست نے خدمت کا امتحان پاس کرلیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہربنس پورہ میں کھڑے فیلڈ اسپتال کا اچانک معائنہ کر کے بہت خوشی ہوئی۔ فیلڈ اسپتال میں موجود مریضوں نے علاج پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ فیلڈ اسپتال میں زچہ و بچہ، حفاظتی ٹیکے، فیملی پلاننگ، ملیریا، ذیابیطس، جلدی امراض اور بچوں کے امراض کی بہترین سہولت موجود ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات مل رہی ہیں وار نئے بجٹ میں 100ارب روپے دے رہے ہیں۔ ہر مریض کو اچھی سے اچھی اور مہنگی سے مہنگی ادویات مفت ملیں گی۔ 100 فیصد بہتری کا دعویٰ نہیں لیکن اسپتالوں میں جاکر ہر مریض سے خود فیڈ بیک لیتی ہوں۔ پنجاب کے اسپتال میں مریضوں سے درخواست کرتی ہوں کہ باہر سے میڈیسن اور ٹیسٹ نہیں کرانے۔

انکا کہنا تھا کہ لوگ اپنی اپنی فارمیسیاں چلا رہے ہیں اور سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو دوائی نہیں ملتی تھی۔ اسپتال کے اسٹور میں میڈیسن کے کاٹن پڑے تھے اور مریضوں کو دوائیاں نہیں مل رہی تھی لیکن اب پورے پنجاب کے ہر اسپتال میں مفت ادویات کے لیے اعلان کیا جاتا ہے، کوئی ڈاکٹر باہر سے ادویات نہیں منگوا سکتا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئے سال 2025-26 میں صحت کی سہولتوں کا جال بچھا رہے ہیں۔ لاہور میں بننے والے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں ہر مہلک مرض کا علاج ہوگا۔ اس کے علاوہ 100 بیڈ کا چلڈرن اسپتال، بلڈ ڈیزیز، بون میرو، آرتھو پیڈک اور دیگر اسپتال بن رہے ہیں۔ حقیقی خدمت کر رہے ہیں اور سیالکوٹ کے بائی الیکشن میں عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے۔

قبل ازیں، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کلینک آن ویل فیز ٹو کا افتتاح کیا اور کلینک آن وہیل کی نئی وین میں مختصر سفر کرکے باقاعدہ آغاز بھی کیا۔ وزیراعلی کلینک آن ویل وین پر سوار ہوکر اسٹیج پر پہنچیں جبکہ وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے گاڑی ڈرائیو کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سی ای اوز کو متعلقہ ضلع کے لیے کلینک آن ویل وین کی چابیاں سپرد کیں اور کلینک آن ویل فیز ٹو کے لیے موجود نئی گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے گاڑیوں میں موجود طبی آلات کا بھی جائزہ لیا جبکہ ڈاکٹر اور طبی عملے سے بات چیت بھی کی۔

مریم نواز نے ادویات کی لسٹ اور دستیاب میڈیسن، غذائی قلت کے لیے ایمرجنسی فوڈ وغیرہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کلینک آن ویل کے ڈاکٹرز اور عملے کی خدمات کو سراہا اور شاباش دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈاکٹرز اور عملے کو مزید تندہی اور لگن کے ساتھ خدمت کرنے کی ہدایت کی۔

فورٹریس اسٹیڈیم میں تقریب کے لیے پہنچنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ تقریب میں کلینک آن ویل پراجیکٹ سے متعلق معلوماتی ڈاکو منٹری دکھائی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کے لئے کلینک آن ویل فیز ٹو کے لئے مزید گاڑیوں کی لانچنگ پر اظہار مسرت کیا جبکہ صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے خطاب میں پراجیکٹ کی تفصیلات بیان کیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں مجموعی طور پر 911 کلینک آن وہیل ہیلتھ سروسز فراہم کریں گی۔ ڈی جی خان  کے قبائلی علاقے میں ہیلتھ کیئر کے لیے 9 کلینک آن وہیل گاڑیاں مخصوص کی گئی ہیں۔ کلینک آن وہیل اب تک ایک کروڑ سے زائد مریضوں کو ہیلتھ سروسز فراہم کر چکی ہے۔

ڈیجٹیل مائیکرو پلان کے ذریعے کلینک آن وہیل وین گھر گھر پہنچے گی۔ کلینک آن وہیل اور دیگر پراجیکٹ کی وجہ ویکسینشن کی شرح 90 فیصد سے بڑھ چکا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے مریم نواز نے اسپتال میں مریضوں کو نے کہا کہ انہوں نے کے ذریعے رہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب نے سرگودھا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کر دیا

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جمعہ کو سرگودھا میں عوام کو آسان، سستی اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید الیکٹرک بس سروس کے منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے ۔ انہوں نے سرکٹ ہاؤس سے یونیورسٹی آف سرگودھا تک نئی افتتاحی الیکٹرک بس پر سواری کی۔

یونیورسٹی آف سرگودھا میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سرگودھا ڈویژن کے لیے 105 بسیں فراہم کی ہیں اور جلد ہی سرگودھا کے لیے 60 بسیں دستیاب ہوں گی۔انہوں نےکہا کہ اس وقت سرگودھا کے لیے 33 بسیں فراہم کی گئی ہیں ، الیکٹرک بس سروس حکومت پنجاب کا اہم منصوبہ ہے جو سرگودھا ڈویژن کے عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرگودھا شاہینوں کا شہر اور مسلم لیگ ن کا مرکز ہے، مسلم لیگ ن نے موٹر وے سے سرگودھا تک لنک فراہم کیا جس سے سرگودھا کے عوام موٹر وے سے مستفید ہو سکیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سرگودھا کے عوام کو نواز شریف کارڈیالوجی ہسپتال کا منصوبہ دیا جس نے ایک سال کے ریکارڈ وقت میں کام شروع کر دیا اور اعلان کیا کہ آئندہ ماہ میاں محمد نواز شریف بذات خود نواز شریف کارڈیالوجی ہسپتال کا افتتاح کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سرگودھا جیسے چھوٹے شہروں سے الیکٹرک بس کی فراہمی شروع کی جس کی صوبے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور ہم نے بڑے شہروں کے برعکس چھوٹے شہروں سے پراجیکٹ شروع کر کے پیش رفت کا آغاز کیا جس سے پنجاب کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسیں مسافروں کے لیے الگ کمپارٹمنٹ اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ جدید اور آرام دہ سفری خدمات فراہم کر یں گی۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری، پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان سمیت اہم شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے سرگودھا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کر دیا
  • سرگودھا : الیکٹرک بس سروس کا آغاز، مریم نواز کا عوام کیلئے مفت سفری سہولت کا اعلان
  • ایک وزیراعظم کو جہاز سے اتارا گیا، آج شہباز شریف کو سعودی جنگی طیاروں نے سلامی دی، مریم نواز
  • بروقت انتظامات نہ ہوتے تو سیلاب سے بڑی تباہی ہوتی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • سیلاب متاثرین کی بحالی آپریشن شروع، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے: مریم نواز
  • کینسر کے مریضوں کا جلد اور مفت علاج میرا عزم ہے، مریم نواز شریف
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز جنوبی پنجاب کے ایم پی ایز سے کیوں ناراض ہیں؟
  • مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف قدم، مریم نواز کا وزیرآباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح
  • ویٹ پالیسی پر صوبوں سے مشاورت شروع، اوزون بچانا انسانیت کا فریضہ: مریم نواز