Daily Pakistan:
2025-08-02@12:58:24 GMT

ورلڈ بینک کے وفد کی مریم نواز سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

ورلڈ بینک کے وفد کی مریم نواز سے ملاقات

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر مارٹن رائزر کی زیر قیادت اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔مریم نواز نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب کلین ایئر پروگرام شروع کر رہے ہیں، اس پروگرام کے تحت الیکٹرک بسیں، رکشہ اور بائیکس متعارف کروائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے چین کے بی جی آئی گروپ کے چیئرمین وانگ جیان کی بھی  ملاقات ہوئی، جس میں نواز شریف کینسر ہسپتال میں جین سیکوینسنگ یونٹ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کینسر تشخیص اور علاج کیلئے سرکاری ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔چینی وفد نے بہاولپور میں چاول اور مکئی کی کاشت کیلئے پائلٹ پروجیکٹ کی پیشکش بھی کی۔

برطانیہ میں شریف خاندان پر حملے کا خدشہ ، لندن پولیس نے خبر دار کر دیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مریم نواز

پڑھیں:

نواز شریف اور مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال

ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک اور پرخلوص استقبال کیا اور اہل پنجاب کی جانب سے یو اے ای کی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا اور دونوں ممالک باہمی تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا ایک بندھن ہے، جو وقت اور حالات کی آزمائشوں میں ہمیشہ سرخرو رہا ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز نے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی سائنسی ترقی، ماحول دوستی، اور جدید وژن کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پراتفاق

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے میدان میں اشتراکِ عمل کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے دونوں ممالک کے سرکاری و سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پاک یو اے ای دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ باعثِ مسرت ہے، جبکہ پنجاب میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبے جدید خطوط پر استوار کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں، اداروں اور کاروباری برادری کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری کے لیے ایک بزنس فرینڈلی ماحول کے ساتھ بہترین انتخاب بن چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی سابق وزیراعظم سفیر متحدہ عرب امارات مریم نواز نوازشریف وزیراعلٰی پنجاب یو اے ای

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سب پر بازی لے گیا
  • ڈسٹ سسپنشن سسٹم 15 جدید اینٹی اسموگ گنز کے ساتھ لاہور پہنچ گیا
  • محمد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال
  • چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کےلئے کردار قابل تحسین ،آہنی بھائی کو سلام پیش کرتےہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
  • پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے: نواز شریف
  • اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
  • نواز شریف، مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
  • نواز شریف اور مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق
  • سعودی سفیر کی نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات