وزیر اعلیٰ پنجاب کی میو اسپتال آمد، مریضوں کی شکایات پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ برطرف
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی میو اسپتال آمد پر مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے، جس پر وزیراعلیٰ نے اسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کو عہدے سے فوری برطرفی کا حکم دیدیا۔
میو اسپتال میں زیر علاج مریضوں اور لواحقین نے سرنج اور کینولا سمیت دواؤں کی عدم دستیابی کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بتایا، کارڈیولوجی وارڈ میں کیڑے مکوڑے پائے جانے کی شکایت پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار کارڈ کا اجرا کردیا
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رک کر انتظار گاہ اور راستے میں کھڑے مریضوں اور لواحقین کی شکایات سنیں، اس موقع پر اسپتال میں داخل ایک بیمار عورت کی بچی نے بتایا کہ رات بھر دوائیوں کے لیے بھاگ بھاگ کر وہ تھک چکی ہے۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مخلوق رل رہی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں، کیا اللہ کو جواب نہیں دینا، میواسپتال کے حالات بہت برے ہیں، لوگ اسپتال میں علاج کی توقع اور امید لے کر آتے ہیں، کس وارڈ میں کیا ہو رہا ہے، اسپتال انتظامیہ کو علم ہی نہیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرمایہ کاروں کو بڑی پیشکش
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جو عوام کے ساتھ ہورہا ہے ذمہ دار افراد کے اپنوں کے ساتھ ہو تو پتا چلے، انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی کی بد انتظامی کی سزا عوام کو کیوں ملے، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کو پتا ہی نہیں کہ مریضوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے، شکر کریں آپ کو گرفتار نہیں کروارہی ہوں۔
اپنے میو اسپتال کے دورے کے دوران ہی وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا اور اسپتال کے امور کے بارے میں تفصیلی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے تمام ذمہ داروں سے جواب طلب کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دوسرے صوبوں کے لیے بھی لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کردیا
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ادویات کے واجبات کی ادائیگی کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے میو اسپتال میں ادویات کی صد فیصد فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے سیکرٹری ہیلتھ کو ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے میو ہسپتال کی تعمیر و مرمت کا جامع پلان طلب کر لیا ہے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف اسپتال میں جگہ جگہ رک کر لوگوں کی شکایات اور مسائل سنتی رہیں، سندھ سے آئے میاں بیوی کی شکایت سن کر فوری ازالے کی ہدایت کی، اسی طرح گوجرانوالہ سے علاج کے لیے آنے والی خاتون کو گلے لگا کر تسلی دی۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فری سولر منصوبے کا افتتاح، کن لوگوں کو مفت سولر ملیں گے؟
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وارڈز میں مریضوں کے علاج کے عمل کا مشاہدہ کیا اور اسپتال کے مختلف وارڈز میں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے گردے کے مرض میں مبتلا بچی کی ماں کی اپیل پر فوری ٹرانسپلانٹ کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ا
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطرف شکایات مریض مریم نواز شریف میڈیکل سپرنٹینڈنٹ میو اسپتال وزیر اعلیٰ پنجاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شکایات مریم نواز شریف میڈیکل سپرنٹینڈنٹ میو اسپتال وزیر اعلی پنجاب میڈیکل سپرنٹینڈنٹ پنجاب مریم نواز مریم نواز شریف اسپتال میں میو اسپتال اسپتال کے کی ہدایت انہوں نے شریف نے کے لیے
پڑھیں:
معدنیات کے خزانے کی مؤثر سرویلنس، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار کیلئے آسان منصوبہ بنایا جائے: مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے لوکل اور فارن انویسٹر کے لئے آسان اور قابل عمل منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی اور معدنیات کے خزانے کی سرویلنس موثر بنانے کا حکم دیا۔ مریم نواز کی زیرصدارت مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کے جا ئزہ اجلاس میں راک سالٹ سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کیلئے سپیشل اکنامک زون کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے پلسر گولڈ اور آئرن سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کر لیا ہے۔ قائد آباد میں سپیشل اکنامک زون کو 10 سال کے لئے ٹیکس فری قرار دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ قائد آباد سپیشل اکنامک زون میں بنیادی انفراسٹرکچر بھی فراہم کیا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنک سالٹ کو خام کی بجائے ویلیو ایڈڈ پراڈ کٹس کی شکل میں ایکسپورٹ کو ترجیح دی جائے گی۔ چنیوٹ میں 261ملین ٹن آئرن کے معدنی ذخائر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ پلسر گولڈ پراجیکٹ سے 33ہزار کلو گرام سونا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پلسر گولڈ پراجیکٹ کیلئے انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے منطوری دے دی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ زمین کو محفوظ بنانے کے لئے آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔ پنجاب حکومت قدرتی مسکن کی حفاظت کے مشن میں سب سے آگے ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ارتھ ڈے پر پیغام میں کہا کہ زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے۔ زمین کے تحفظ کے لئے ہمیں قدرتی وسائل اور درختوں کو بچانا ہے۔ دوسری جانب مریم نواز سے سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا خیر مقدم کیا۔ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، ملکی صورتحال، قیام امن اور صوبائی ترقیاتی پراجیکٹس پر بات چیت کی گئی۔ انوارالحق کاکڑ نے وزیر اعلیٰ کے ویژن کو سراہا۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو تعلیم، آئی ٹی ٹریننگ، انٹرنشپس اور روزگار کی سہولتوں سے ایمپاور کیا جا رہا ہے۔ صحت کا شعبہ اور قیام امن پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔ انوارالحق کاکڑ نے پنجاب میں شعبہ صحت میں جاری اصلاحات کو بھی سراہا اور کہا کہ مریم نواز نے صحت اور تعلیم کے شعبہ میں انقلابی پراجیکٹس متعارف کرائے ہیں۔ وہ پاکستان میں ویمن ایمپاورمنٹ کی زندہ مثال ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے زیر اہتمام ٹریننگ ونگ قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کو 30ستمبر تک صوبہ بھر میں فنکشنل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ اتھارٹی مئی میں لاہورڈویژن میں فنکشنل ہوگی۔ ’’پیرا‘‘تجاوزات کے خاتمے، پرائس کنٹرول اور دیگر امور سرانجام دے گی۔ 14اگست تک ’’پیرا‘‘کو تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں فنکشنل کر دیا جائے گا۔ ’’پیرا‘‘ کے ڈائریکٹر جنرل نے سٹاف ورکنگ اور دفاتر کے قیام سے متعلق آگاہ کیا۔